Tag: ایڈمرل ذکاء اللہ

  • ملکی سرحدوں کا تحفظ مقدس فریضہ ہے، ایڈمرل ذکاء اللہ

    ملکی سرحدوں کا تحفظ مقدس فریضہ ہے، ایڈمرل ذکاء اللہ

    اسلام آباد : پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ جانوں کی پرواہ کیے بغیر ملک خداداد کی بحری سرحدوں کا دفاع کریں گے یہ ایک مقدس فریضہ ہے جسے بڑے فخر سے سے ادا کریں گے۔

    اس عزم کا اظہار پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ بحری سرحدوں کا تحفظ ایک مقدس فریضہ سمجھ کر کرتے ہیں اور اس فرض کی ادائیگی میں اپنی جانیں دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ گوادر اور پاک چین اقتصادی راہداری کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ کس طرح ہم نے بھارتی آبدوز کو بھاگنے پر مجبور کردیاتھا،بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کے جوانوں کے حوصلے جواں اور ملکی دفاع کی تیاریاں انتہائی اطمینان بخش ہیں، ہم چوکنا ہیں اور دشمن کی ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کسی بھی چیلینج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور قوم کے تعاون سے دشمن کے ناپاک ارادے ناکام بنادیں گے۔

  • بحریہ ساحلی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مستعد ہے، جنرل راشد محمود

    بحریہ ساحلی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مستعد ہے، جنرل راشد محمود

    کراچی : چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے کہا ہے کہ پی این ایس حمید موثر دفاع کے لیے پاک بحریہ مستعد ہے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

    جنرل راشد محمود نے نیول بیس پی این ایس حمید میں کمیشننگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی این ایس حمید کی کمیشننگ پر پاک بحریہ مبارکباد کی مستحق ہے یہ نیوی کی آپریشنل صلاحیتوں میں کلیدی اضافہ ہے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ میری ٹائم براڈ کاسٹ سروس اسٹیشن اور نیول بیس پی این ایس حمید کی کمشننگ کی گئی ہے جس کے لیے باقاعدہ ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود مہمان خصوصی تھے،سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ بھی تقریب میں موجود تھے۔

    انہوں نے کہ میری ٹائم براڈ کاسٹنگ سروس اپنی طرز کی پہلی سہولت ہے جس سے زیر آب آپریشنز میں مدد اور وسعت میں اضافہ ہو سکے گا اور یہ سہولت محفوظ ترین عسکری مواصلاتی رابطوں میں معاون ثابت ہو گی کیوں کہ نیول بیس حمید موثر فریکونسی ٹرانسمیشن سے آراستہ ہے۔

  • پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے چارج سنبھال لیا

    پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے چارج سنبھال لیا

    اسلام آباد: پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے چارج سنبھال لیا ہے، ایک پُر وقار تقریب میں سابق نیول چیف آصف سندھیلہ نے نئے نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ کو چارج دیا۔ ایڈمرل ذکاء اللہ کو صدر نے وزیراعظم کی سفارش پر تعینات کیا، انہوں نے انیس سو اٹھہتر میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔

    پاک بحریہ کے نئے تعینات سربراہ ایڈ مرل ذکاء اللہ نےکہا ہے کہ حکومتی پالیسی کے تحت قومی و علاقائی سطح پر پاک بحریہ کا کردار ہمیشہ موثر رہا ہے۔

    اسلام آباد میں نیول چیف کی تبدیلی کمانڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈ مرل ذکا اللہ نے کہا کہ اعلی حربی صلاحیتوں میں اضافہ ان کی اولین ترجیح ہوگی۔

    نیول چیف ایڈ مرل ذکاء اللہ کا کہنا تھا کہ مؤثرحربی صلاحیت کے ساتھ ساتھ بہترین افرادی قوت بھی مضبوط بحریہ کی ضرورت ہے۔

  • ایڈمرل ذکاء اللہ نئے امیرُ البحر مقرر

    ایڈمرل ذکاء اللہ نئے امیرُ البحر مقرر

    اسلام آباد: ایڈمرل ذکاٗء اللہ کو نیا امیر البحر مقررکر دیا گیا ہے۔

    نئے نیول چیف کے تقرر کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے ، نئے نیول چیف سات اکتوبر کو موجودہ نیول چیف ایڈمرل آصف سندھیلہ کا منصب سنبھالیں گے، ایڈمرل ذکاء اللہ نے انیس سو اٹہترمیں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا، انہوں نے اعزازی شمشیر اور نیول اسٹاف گولڈ میڈل حاصل کیا۔

    ذکاء اللہ نے رائل نیول اسٹاف کالج برطانیہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے گریجویشن کیا، ایڈمرل ذکاء اللہ نےجنگی جہاز ٹیپو سلطان کی کمان بھی سنبھالی اور قطر میں پاکستان کے دفاعی اتاشی رہے ۔

    ایڈمرل ذکاء اللہ نے فلیگ آفیسر کی حیثیت سے قومی احتساب بیورو نیب راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر کام کرتے رہے ہیں۔