Tag: ایڈمرل ظفرمحمود عباسی

  • پاک بحریہ نے3سال میں مینگروز کے40لاکھ پودے لگائے، ایڈمرل ظفر محمود عباسی

    پاک بحریہ نے3سال میں مینگروز کے40لاکھ پودے لگائے، ایڈمرل ظفر محمود عباسی

    کراچی : سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کا کہنا ہے کہ سماجی اقتصادی ترقی اور پائیدار ایکو سسٹم کیلئے جنگلات کا اُگاﺅ نہایت ہی اہم ہے۔

    یہ بات انہوں نے شجرکاری مہم دو ہزارانیس کے سلسلے میں جاری ایک پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے تین سال کے دوران ساحلی پٹی میں مینگروز کے چالیس لاکھ پودے اُگائے اور ملک بھر میں پاک بحریہ کی یونٹس نے سات لاکھ درخت لگائے۔

    سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ پاکستان میں شجر کاری کی مہمات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران پاک بحریہ کے تمام یونٹس ہزاروں کی تعداد میں پودے لگائیں گے۔

    مزید پڑھیں :’’ ایک پودا پاکستان کے لیے‘‘  وزیر اعظم کل شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے

    ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے شہریوں سے پاک بحریہ کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صاف ستھرے اور بہتر ماحول کو ممکن بنانے کیلئے کم ازکم ہرفرد ایک درخت لگانے کا عہد کرے۔

  • حکومت مسلح افواج کی استعداد کارمزید بہتربنانے کے لیے پرعزم‘ پرویز خٹک

    حکومت مسلح افواج کی استعداد کارمزید بہتربنانے کے لیے پرعزم‘ پرویز خٹک

    اسلام آباد : وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ حکومت ملکی سرحدوں کا بھرپور دفاع یقینی بنانے کے لیے مسلح افواج کی استعداد کار کومزید بہتربنانے کے لیے پرعزم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے وزیردفاع پرویز خٹک سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور علاقائی سمندری حدود کے تحفظ اور بحرہند کے علاقے سے متعلق باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیردفاع پرویزخٹک کو خطے میں حالیہ تبدیلیوں اور پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے اور ملک کی سمندری حدود کا دفاع یقینی بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

    وزیر دفاع پرویز خٹک کا وزارت دفاع کا دورہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 27 اگست کو وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزارت دفاع کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر سیکریٹری دفاع اکرام الحق نے انہیں بریفنگ دی تھی۔

    وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کو مضبوط بنایا جائے گا، دفاع کے لیے تمام وسائل اور سازوسامان فراہم کیا جائے گا۔