Tag: ایڈمرل محمد ذکاء اللہ

  • نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ سے پولینڈ کے کمانڈر کی ملاقات

    نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ سے پولینڈ کے کمانڈر کی ملاقات

    کراچی : پولینڈ کے کمانڈر لینڈ فورسز بریگیڈیئر جنرل ووچیک گریبوسکی نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اْمور اوردفاعی تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے پولینڈ کے کمانڈر لینڈ فورسز بریگیڈیئر جنرل ووچیک گریبوسکی سے ملاقات میں خطے میں میری ٹائم امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار اور کارکردگی پر روشنی ڈالی۔

    بریگیڈیئر جنرل ووچیک گریبوسکی نے سمندروں میں میر ی ٹائم امن کے قیام ، بحری استحکام اور بحری قانون کی عملداری کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

    پولینڈ کے کمانڈر لینڈ فورسزنے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے لئے کولیشن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قزاقی کی بیخ کنی کے آپریشنز میں پاک بحریہ کے کرادرکی تعریف کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • انسداد بحری دہشت گردی سینٹر فورسز کو تربیت فراہم کرے گا، نیول چیف

    انسداد بحری دہشت گردی سینٹر فورسز کو تربیت فراہم کرے گا، نیول چیف

    کراچی : انسداد بحری دہشت گردی سینٹر اور سیکنڈ فورس پروٹیکشن بٹالین کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق انسدادِ بحری دہشت گردی سینٹر اور سیکنڈ فورس پروٹیکشن بٹالین کے تعمیراتی کام کے آغاز کی تقریبات کراچی میں منعقد ہوئیں، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے ان تقریبات میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

    اس موقع پر کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل عبدالعلیم بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کہا کہ میری ٹائم انسداد دہشتگردی سینٹر اسپیشل آپریشن فورسز کوتربیت فراہم کرے گااور یہ جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ فورس امدادی آپریشنز کے ساتھ آپریشنز کی صلاحیت رکھتی ہے، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انسدادِ بحری دہشت گردی سینٹر کے قیام کا مقصد اسپیشل آپریشن فورس (نیوی) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خصوصی دستوں کو سمندر میں ہونے والی دہشت گردی کی روک تھام کے لیے تربیت فراہم کرنا ہے۔

    اس سینٹر میں اسٹیٹ آف دی آرٹ تربیتی سہولیات مہیا کی جائیں گی جن میں لائیو فائر شوٹ ہاؤسز، نشانے بازی میں مہارت کی مشق کی سہولت ، شہری ماحول و زمینی حالات میں فوجی تربیت، کلوز کوارٹر کمبیٹ رینجز اورسیمولیٹرز وغیرہ شامل ہیں۔

    چیف آف دی نیول اسٹاف نے کراچی میں سیکنڈ فورس بٹالین کے تعمیراتی کام کا افتتاح بھی کیا۔ سیکنڈ فورس پروٹیکشن بٹالین پاک میرینز کا اایک آپریشنل جزو ہے۔

    اس کے قیام کا مقصد کراچی بندرگاہ اور کراچی میں قائم حساس ساحلی تنصیبات کا تحفظ، دشمن کے زیر آب آپریشنز کو ناکام بنانا، امدادی کارروائیاں اور قدرتی آفات کے دوران ریلیف آپریشنز کرنا ہے۔ تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، چیف پیٹی آفیسرز اورسیلرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  • نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ کا کریکس ایریاز کا دورہ

    نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ کا کریکس ایریاز کا دورہ

    کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پاک بحریہ پوری قوت سے جوابی کارروائی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کریکس ایریاز میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

    پاک بحریہ کے جوانوں سے بات چیت کے دوران ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے ملک کی سمندری سرحدوں کے تحفظ کی خاطر ان کے جذبے اور عزم کو سراہا اورکہا کہ وہ اس اعتماد اور توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں جس کا اظہار ان کی قوم اپنے محافظوں کے لیے کرتی ہے۔


    پاک بحریہ سمندری حدود کی کڑی نگرانی کررہی ہے،کمانڈر بحریہ فلیٹ


    ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نےکہا کہ امن کے لیے ہماری خواہش کو ہماری کمزوری نہ گردانا جائے اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پاک بحریہ پوری قوت سے جوابی کارروائی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    پاک بحریہ کے سربراہ نے جوانوں اور افسران کی آپریشنل کارکردگی اور تیاری کا مشاہدہ کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے فلیٹ ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا۔

    کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے انہیں سمندری حدود کی کڑی نگرانی کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور آپریشنل معاملات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل وسیم اکرم بھی ایڈمرل ذکاء اللہ کے ہمراہ تھے۔

  • پاک بحریہ سرحدو ں کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، ایڈمرل محمد ذکاء اللہ

    پاک بحریہ سرحدو ں کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، ایڈمرل محمد ذکاء اللہ

    کراچی : پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے آج پاکستان نیوی وار کالج میں 44ویں پی این اسٹاف کورس کے افسران سے پاکستان کی قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے موضوع پر خطاب کیا۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو درپیش متعدد اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے باوجود پاک بحریہ پوری طرح سے مسلح اوربھرپور جذبے سے معمور ہے اور ملک کی بحری سرحدو ں کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

    افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہا کہ عالمی منظر نامہ تیزی کے ساتھ مسلسل تبدیل ہورہا ہے۔ آج جبکہ یک قطبی نظام کمزور پڑتا جارہا ہے، متعدد قوتوں کے مراکز تیزی سے اپنی جگہ بنارہے ہیں اور ان کے اثر و رسوخ کا دائرہ وسیع ہوتا جارہا ہے۔

    نیول چیف نے کہا کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے سمندروں پر دفاعی کنٹرول بڑی قوتوں کے درمیان وسائل ، توانائی اور سیاسی اثرو رسوخ کے حوالے سے پیدا ہوتی ہوئی سیاسی و جغرافیائی صورتحال کے سبب نہایت اہمیت کا حامل ہوگیا ہے۔ بحر ہند کا خطہ غیر علاقائی افواج کی سمندر اور خشکی دونوں پر تقریبا مستقل موجودگی کے باعث نمایاں اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورت حال کے پس منظر میں موجودہ دور کے تجزیہ کار خیال کرتے ہیںکہ اکیسویں صدی میری ٹائم سے متعلقہ صدی کے طور پر جانی جائے گی کہ جہاں دنیا کی تقدیر کا فیصلہ سمندروں پر ہو گا۔

    بحری افواج کے ہمہ جہتی عسکری آپریشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا کہ ان کی اہمیت دونوں خلیجی جنگوں کے دوران جارحانہ آپریشنز، 2011ء میں لیبیاء میں مداخلت کے دورا ن بحری گھیرائو اور حال ہی میں یمن بحران کے دوران شدت پسندوں کی ہتھیاروں تک رسائی ناممکن بنانے کے ذریعے واضح طور پر نمایاں ہوئی۔ ان تمام مثالوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بحری افواج زمینی مسلح جھڑپوں کی صورت میں خشکی پر بغیر قدم رکھے بھی اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کے لیے انتہائی موزوں ہیں۔

    قبل ازیں پاکستان نیوی وار کالج آمد پر کمانڈنٹ پی این وار کالج ریئر ایڈمرل عبدالعلیم نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا استقبال کیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان نیوی وار کالج پاکستان اور دوست ممالک کی مسلح افواج کی مستقبل کی قیادت کی تعلیم وتربیت کی بنیادی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ پاکستان کے شمالی حصے کے لوگوں خصوصاً پنجاب کے تعلیمی اداروں میں میری ٹائم آگاہی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

  • نیوی کے ہرفرد میں یوم ماحولیات کا شعور بیدارکیا جائے، ایڈمرل ذکاء اللہ

    نیوی کے ہرفرد میں یوم ماحولیات کا شعور بیدارکیا جائے، ایڈمرل ذکاء اللہ

    کراچی : ماحولیات کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور پاک بحریہ کے جوانوں اور افسروں میں ماحولیاتی مسائل اور انسانی صحت پر اِن کے اثرات کے متعلق شعور بیدار کرنے کے لئے پاک بحریہ نےیوم ماحولیات منایا گیا۔

    عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے پاک بحریہ کی فِیلڈ کمانڈز اور یونٹس کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ماحول کے بچاؤ اور اِس کو محفوظ بنانے کے متعلق شعور اور ذمہ داری کا احساس نیوی کے ہر فرد میں بیدارکیا جائے۔

    نیول چیف نے کہا کہ کراچی ہاربر میں آبی آلودگی کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی پاک بحریہ ہے جس نے صحت مند ماحول کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں جن میں بندرگاہ سے ٹھوس فُضلہ اُٹھانے سے لیکر متعلقہ سرکاری اور نیم سرکاری اِداروں اور محکموں کو احساس دلانا ہے کہ آبی آلودگی کے خلاف موُثر تدابیر اختیار کی جائیں۔

    ایڈمرل ذکااللہ نے کہا کہ پاک بحریہ کی پالیسی ہے کہ اپنے اسٹریٹجک اور میری ٹائم سیکیورٹی سے متعلق تمام فیصلوں میں ماحولیاتی مضمرات کو مدِ نظر رکھے۔

    بندرگاہ کی صفائی مہم ، بحری جہازوں کو کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے جٹیوں کے قریب تیرتے ہوئے ٹھوس فُضلہ کو جمع کرنا، کسی قومی آبی تباہ کاری سے نبرد آزما ہونے کے لیے متعلقہ اداروں میں تعاون اور آئل سپل مشقوں کاانعقاد اور بالخصوص آبی آلودگی کے انسداد کے لیے پاک بحریہ کراچی،اسلام آباد ، گوادر، اورماڑہ، تربت ، پسنی اور جیوانی میں سال بھر کام کرتی ہے۔

  • چیف آف انڈونیشین نیوی نے آج نیول ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا

    چیف آف انڈونیشین نیوی نے آج نیول ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا

    کراچی: چیف آف انڈونیشین نیوی ایڈمرل ڈاکٹر مارسیٹیو پاک بحریہ کے سربراہ کی دعوت پر پاکستان کے سر کاری دورے پر ہیں۔چیف آف انڈونیشین نیوی نے آج نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

    نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔ پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔

    سلامی کے بعد نیول ہیڈکوارٹرز میں تعینات پرنسپل سٹاف آفیسرز سے چیف آف انڈونیشین نیوی کا تعارف کروایا گیا۔بعد ازاں ایڈمرل ڈاکٹر مارسیٹیو نے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ہم منصبوں کے درمیان پیشہ ورانہ اُمور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    دونوں ممالک کی نیول فورسز کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ پاکستان اور انڈونیشیاء کی نیول فورسز کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے چیف آف انڈونیشین نیوی ایڈمرل ڈاکٹر مارسیٹیوکی نمایاں خدمات اور قابل قدرکردار کے اعتراف میں انہیں حالیہ دورے میں پاکستان کے اعلیٰ عسکری ایوارڈ نشان امتیاز(ملٹری) سے نوازاگیاہے۔

    ایڈمرل ڈاکٹر مارسیٹیو نے 1981 کوانڈونیشین نیوی میں شمولیت اختیار کی ۔ چیف آف انڈونیشین نیوی کے علاوہ آ پ کو کئی اہم عہدوں پر فائز رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔

    جن میں چیف آف دی انڈونیشین نیوی کے وائس اسسٹنٹ (پلاننگ اینڈبجٹنگ ، کمانڈر ملٹری سی لفٹ کمانڈ  ، کمانڈر ویسٹرن فلیٹ کمانڈ اوروائس چیف آف انڈونیشین نیوی کے عہدے شامل ہیں۔

    ایڈمرل ڈاکٹر مارسیٹیو انڈونیشین نیول اکیڈمی کے گریجویٹ ہیں اور گاجاہ ماڈا یونیورسٹی یوگیاکارٹاسے ڈاکٹوریل کی ڈگری حاصل کی۔انڈونیشین نیول چیف کئی ملٹری ایواڑدز بھی حاصل کر چکے ہیں۔