Tag: ایڈمنسٹریٹر کراچی

  • ایم کیو ایم نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے  کس کا  نام دیا؟

    ایم کیو ایم نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے کس کا نام دیا؟

    کراچی : ایم کیو ایم نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے عبدالوسیم کا نام دے دیا، وزیراعلیٰ سندھ نے لیڈرشپ سے بات کرکے جواب دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں اہم کیو ایم نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لئے محمد وسیم کا نام دے دیا۔

    ایم کیوایم نے مطالبہ کیا کہ محمد وسیم کو فوری طور پر ایڈمنسٹریٹر کراچی لگایا جائے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے پارٹی لیڈر شپ سے بات کےجواب دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ، اجلاس میں ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی لیڈر شپ کی حتمی منظوری کے بعد ہی مرتضیٰ وہاب سے استعفیٰ لیا جائے گا۔

    اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان نے کچھ ماہ پہلے بھی محمد وسیم کا نام ایڈمنسٹریٹر کے لئے دیا تھا۔

    گذشتہ روز وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ آئندہ ایک دو دن میں ایم کیو ایم پاکستان کا ایڈمنسٹر تعینات ہو جائے گا۔

  • ایم کیو ایم نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے نام تجویز کردیا

    ایم کیو ایم نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے نام تجویز کردیا

    کراچی : ایم کیو ایم نے سابق رکن اسمبلی عبدالوسیم کا نام ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے تجویز کردیا ، ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی معاہدے کے تحت کراچی حیدرآباد میں ایڈمنسٹریٹر تبدیل ہونا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کے نام پر غور کیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے عبدالوسیم کا نام ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے پیپلز پارٹی کو تجویز کردیا۔

    اجلاس میں ایم کیوایم بعض رہنماؤں کی گریڈ20 کےسیف الرحمان کو بھی تعینات کرنے کی تجویز دی گئی۔

    خیال رہے عبدالوسیم سابق رکن قومی اسمبلی ہیں ، ایم کیوایم اور پی پی معاہدے کے تحت کراچی حیدرآباد میں ایڈمنسٹریٹر تبدیل ہونا ہیں ، موجودہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا تقرر اگست 2021میں کیا گیا تھا۔

    یاد رہے گذشتہ روز ایم کیو ایم رہنماؤں نے آصف زرداری سے ملاقات میں ان کو تحریری معاہدے سے متعلق یاد دہانی کرائی تھی ، جس پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے یقین دلایا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ جو تحریری معاہدہ کیا گیا تھا اس پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔

    ملاقات میں ایم کیو ایم نے شہری سندھ میں بلدیاتی افسران اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کا عہدہ دینے پر بات کی، ذرائع کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے سندھ کابینہ میں شمولیت سے متعلق وزارتوں کا معاملہ حل کرنے پر زور دیا۔

  • ایم کیوایم سے معاہدہ  : پیپلزپارٹی کا ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

    ایم کیوایم سے معاہدہ : پیپلزپارٹی کا ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

    کراچی : پیپلزپارٹی نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ایم کیوایم کی مشاورت سے نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی اور متحدہ اپوزیشن میں شامل ہونے کے فیصلے کے بعد اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد پر پیش رفت کا آغاز ہوگیا۔

    پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم سے معاہدہ کے تحت ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    پیپلزپارٹی ذرائع نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو تبدیل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 2 سے 3 ہفتے میں ایم کیو ایم کی مشاورت سے نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوگا۔

    یاد رہے پیپلزپارٹی اورایم کیوایم پاکستان کے درمیان معاہدے کے تحت سندھ کابینہ سے 2 وزرا کو فارغ کئے جانے کا بھی امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کے 2 وزیر آئندہ چند دنوں تک مستعفی ہوسکتے ہیں ، جس کے بعد ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شامل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کو سندھ کابینہ اور پبلک سروس کمیشن میں نمائندگی دینے پر بھی رضامند ہوچکی ہے۔

    پیپلزپارٹی نے بلدیاتی نظام میں ترمیم اور میئر کے اختیارات میں اضافے سمیت صوبےکےشہری معاملات میں مشاورت سے اتفاق رائے پیدا کرنے سے متعلق بھی توثیق کی تھی۔

  • ایڈمنسٹریٹر کراچی کی  سندھ بارکونسل کے سیکریٹری کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت

    ایڈمنسٹریٹر کراچی کی سندھ بارکونسل کے سیکریٹری کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت

    کراچی : ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سندھ بارکونسل کے سیکریٹری ایڈووکیٹ عرفان مہرکے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مبانق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ بارکونسل کے سیکریٹری ایڈووکیٹ عرفان مہر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے عرفان مہر کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی۔

    مرتضیٰ وہاب نے پولیس کو ہدایت دی کہ عرفان مہر کے قتل کی مکمل تحقیقات کی جائیں، سندھ بار جنرل سیکریٹری عرفان مہر کے قاتلوں کو بےنقاب کریں گے۔

    ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی نے عرفان مہر کے لواحقین اور وکلابرادری سے اظہار تعزیت کیا۔

    یاد رہے آج صبح کراچی میں موٹرسائیکل پرسوار 2 نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کرکے سندھ بارکونسل کے سیکرٹری عرفان مہر کو قتل کردیا تھا۔

  • بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کے الیکٹرک سے معاہدہ کر لیا

    بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کے الیکٹرک سے معاہدہ کر لیا

    کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی اور کے الیکٹرک کے درمیان باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ کے الیکٹرک کے ساتھ بھرپور ورکنگ ریلیشن شپ چاہتے ہیں، اس لیے پہلے قدم کے طور پر غیر پیچیدہ معاملات پر پیش رفت کی گئی ہے۔

    انھوں نے کہا کے ایم سی اور کے الیکٹرک کی مشترکہ کمیٹی بجلی کے بلوں کی ادائیگی، انفرادی میٹرز کی تنصیب اور دیگر باہمی معاملات حل کرے گی۔

    ایڈمنسٹریٹر نے کہا کے ایم سی اپنے زیر انتظام مختلف رہائشی و دیگر مقامات کے لیے درکار بجلی کے نئے یا اضافی کنکشنز کی فہرست کے الیکٹرک کو مہیا کرے گی، کے ایم سی کے فلیٹس میں انفرادی میٹرز لگائے جائیں گے جس کے بل کی ادائیگی وہاں رہائش پذیر افراد خود کریں گے۔

    لئیق احمد کا کہنا تھا پہلے مرحلے میں عباسی شہید اسپتال، کالونی فلیٹس اور سینٹرل فائر بریگیڈ اسٹیشن کے فلیٹس میں انفرادی میٹر نصب ہوں گے۔

    بلدیہ عظمیٰ کراچی میٹرز کی تنصیب اور نگرانی کے کاموں میں کے الیکٹرک کو مکمل تعاون فراہم کرے گی، انھوں نے کہا کام کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں تاکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مفادات کا تحفظ اور غیر قانونی کاموں کو روکا جا سکے۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا ہماری پوری کوشش ہے کہ کے الیکٹرک کے ساتھ جو بھی چھوٹے یا بڑے تنازعات ہیں انھیں باہمی طور پر طے کر لیا جائے۔

  • ممتاز دانش ور، شاعر اور کراچی کے پہلے ایڈمنسٹریٹر سید ہاشم رضا کی برسی

    ممتاز دانش ور، شاعر اور کراچی کے پہلے ایڈمنسٹریٹر سید ہاشم رضا کی برسی

    سید ہاشم رضا پاکستان کے ممتاز دانش ور اور شاعر تھے۔ قیامِ پاکستان کے بعد انھیں کراچی کا پہلا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا تھا۔ آج سید ہاشم رضا کی برسی ہے۔ وہ 30 ستمبر 2003 کو کراچی میں وفات پاگئے تھے۔

    سید ہاشم رضا 16 فروری 1910 کو متحدہ ہندوستان کے یو پی کے ایک ضلع میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد لکھنؤ میں جج کے عہدے پر فائز تھے۔ 1932 میں انڈین سول سروس کا امتحان پاس کرنے کے بعد سید ہاشم رضا کو 1934 میں احمد نگر بمبئی پریذنڈنسی میں بطور سب ڈویژن افسر تعینات کیا گیا۔

    1939 سے 1946 تک وہ صوبہ سندھ میں تعینات رہے۔ قیامِ پاکستان کے بعد انھیں کراچی کا پہلا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا۔ وہ چیف سیکریٹری سندھ، الیکشن کمشنر سندھ، جوائنٹ سیکریٹری وزارت اطلاعات و نشریات، کمشنر بہاولپور، چیف سیکریٹری مشرقی پاکستان اور قائم مقام گورنر مشرقی پاکستان بھی رہے۔ سید ہاشم رضا کی خودنوشت ہماری منزل کے نام سے شایع ہوچکی ہے۔

    حکومت پاکستان نے سید ہاشم رضا کو ستارۂ پاکستان اور ستارۂ قائدِاعظم کے اعزازات سے نوازا تھا۔

  • کراچی: تاریخی ورثے کو تباہ کرنے کی سازش

    کراچی: تاریخی ورثے کو تباہ کرنے کی سازش

    کراچی: انتظامیہ کی ہدایت پر کراچی کی تاریخی عمارت فریئر ہال میں بغیر کسی پلاننگ کے کام شروع کر دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی کی ہدایت پر فریئر ہال کراچی میں کسی منصوبہ بندی کے بغیر اچانک کام شروع کر دیا گیا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ تاریخی عمارت کے مرمتی کام کے لیے ہیریٹیج ڈپارٹمنٹ سے لازمی درکار این او سی بھی نہیں لی گئی۔

    تاریخی عمارت فریئر ہال میں لگی صادقین کی مشہور پینٹنگ

    ذرایع نے بتایا کہ تاریخی عمارت میں بنی صادقین کی پینٹنگ کو سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہے، تاریخی عمارت کے دروازے اور کھڑکیاں بھی کھول دی گئی ہیں، کھڑکیوں پر لگی جالیاں بھی ہٹا دی گئیں۔

    انتظامیہ کی غفلت کے باعث تاریخی عمارت میں صادقین کی پینٹنگ والے ہال میں کبوتروں نے ڈیرے جما لیے ہیں، ٹھیکے دار کے کارندوں نے فرش بھی اکھاڑنا شروع کر دیا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ مٹی اور دھول سے پینٹنگ خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

    واضح رہے کہ قوانین کے تحت تاریخی ورثہ قرار دی گئی عمارت میں کام سے قبل ہیری ٹیج ڈپارٹمنٹ سے اجازت لازمی درکار ہے۔

    کراچی کو استنبول کی طرح سیاحتی شہر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،افتخار شالوانی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے ترک قونصل جنرل تولگا یوک سے ملاقات کے موقع پر کہا تھا کہ کراچی کو استنبول کی طرح سیاحتی شہر بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • گرین لائن منصوبے میں تاخیر، کے ایم سی کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا

    گرین لائن منصوبے میں تاخیر، کے ایم سی کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا

    کراچی: سندھ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے مارچ 2021 تک گرین لائن منصوبہ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو خط لکھا ہے جس میں کمپنی نے گرین لائن منصوبے میں تاخیر کا ذمہ دار کے ایم سی کو قرار دیا ہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کے ایم سی رکاوٹوں کے باعث کام شروع نہیں ہو پا رہا،ایس آئی ڈی سی ایل نے ٹرام منصوبے کو بھی غیر اہم قرار دے دیا۔

    کمپنی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گرین لائن منصوبے کی قیمت پرٹرام چلانے سے تکنیکی دشواریاں پیدا ہوں گی،اس مرحلے پر ڈیزائن میں تبدیلی کی تو منصوبہ تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔

    سندھ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مارچ 2021 تک گرین لائن منصوبہ مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دی ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی ٹرام منصوبے کے حوالے سے سندھ حکومت سے رجوع کریں،گرین لائن کے ایم اے جناح روڈ کوریڈور کی سندھ کابینہ منظوری دے چکی ہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت منصوبے کو نمائش تک محدود کرنا چاہتی ہے تو اس کی مرضی ہے۔

  • کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر سے گورنر سندھ کی اہم ملاقات

    کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر سے گورنر سندھ کی اہم ملاقات

    کراچی: شہر قائد کے نئے ایڈمنسٹریٹر افتخار شلوانی سے گورنر سندھ نے اہم ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی، جس میں شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں، اس ضمن میں ترجیحی امور، فنڈز کے شفاف استعمال، ترقیاتی منصوبوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    افتخار شلوانی نے کہا مجھ پر اعتماد کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کا شکر گزار ہوں، اپنے فرائض کی بجا آوری میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کو استعمال کروں گا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ بہ طور ایڈمنسٹریٹر آپ پر بہت بھاری ذمہ داری آ گئی ہے کہ کراچی کے لیے وزیر اعظم کے اعلان کردہ پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں کو معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کرائیں۔

    انھوں نے کہا کراچی پیکج ایک تاریخی اقدام ہے، اس سے کراچی کے مسائل کو دیرپا بنیادوں پر حل ہونے میں مدد ملے گی، بہتر شہری سہولیات کی دستیابی کراچی کے باسیوں کا حق ہے، کراچی کے مسائل حل کرنے کی اس سے زیادہ سنجیدہ کوشش ماضی میں نہیں دیکھی۔

    گورنر سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں، تمام شہری ادارے، کنٹونمنٹ بورڈز، این ڈی ایم اے مل کر شہر کو ٹھیک کریں گے، بطور ایڈمنسٹریٹر آپ پر بہت بھاری ذمہ داری ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کرائیں۔