Tag: ایڈن برگ

  • اسکاٹ لینڈ: 16 سالہ نوجوان پر 6 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کا جرم ثابت

    اسکاٹ لینڈ: 16 سالہ نوجوان پر 6 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کا جرم ثابت

    ایڈن برگ: اسکاٹ لینڈ میں 16 سالہ نوجوان پر 6 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کا جرم ثابت ہوگیا۔

    ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق مقامی عدالت کے جج میتھیو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 16 سالہ لڑکے نے 6 سالہ بچی کے ساتھ سفاکیت کی انتہا کردی جس کی مثال عدالتی تاریخ میں نہیں ملتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 6 سالہ بچی اپنے والد رابرٹ میک فیل اور والدہ جارجینا کے ہمراہ دادا دادی کے گھر گرمیوں کی چھٹیاں منانے پہنچی تھی وہ رات کو سو رہی تھی کہ 16 سالہ لڑکے نے اسے اغوا کیا۔

    الیشا کی کی لاش اغوا ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی قریبی جنگل سے ملی، جسم پر متعدد زخم کے نشانات موجود تھے۔

    الیشا کے والد روبرٹ میک فیل اور والدہ جارجینا

    پولیس کے مطابق الیشا کی موت چہرے اور گردن پر گہرے زخم آنے کے سبب ہوئی ہے، جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ تم نے ایسا کیوں کیا لیکن تمہارے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

    قانون کے تحت مجرم 16 سالہ لڑکے کا نام میڈیا پر ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم عدالت نے 21 مارچ تک فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم لڑکے کا ڈی این اے الیشا کے کپڑوں اور جسم سے حاصل کیے جانے والے نمونوں سے ملتا ہے اور لڑکے نے الیشا کے والد روبرٹ میک فیل کو 2 جولائی کی رات کال کی تھی۔

    الیشا کے دادا اور دادی

    گرفتاری کے ڈر سے خوف زدہ لڑکے نے گوگل پر پولیس کس طرح ڈی این اے تلاش کرتی ہے لکھ کر سرچ بھی کیا۔

  • پاکستان اوراسکاٹ لینڈ کےدرمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اوراسکاٹ لینڈ کےدرمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

    ایڈن برگ : پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچوں پرمشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز پرمشتمل پہلا میچ آج ایڈن برگ میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

    اسکاٹ لینڈ کی ٹیم دو روز قبل ون ڈے کی عالمی نمبر ون ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر اپنے عزائم ظاہر کرچکی ہے اور اب وہ ٹی ٹوئنٹی کے عالمی نمبر ایک ٹیم پاکستان کے خلاف بھی ایسی کارکردگی دہرانے کی خواہاں ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی شکست کو بھلا کر سرفراز احمد کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھنے کی خواہشنمند ہے۔

    اسکاٹ لینڈ کے خلاف پاکستانی اسکواڈ میں سرفراد احمد کپتان، فخرزمان، احمد شہزاد، حارث سہیل، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان 11 سال بعد کوئی ٹی ٹوئنی میچ کھیلا جائے گا جہاں اس سے قبل دونوں ٹیمیں 2007 میں مدمقابل آئی تھیں۔

    گرین شرٹس اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان اب تک صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ 2007 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کھیلا گیا تھا اور پاکستان نے شعیب ملک کی قیادت میں 51 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے شاہد آفرید 21 رنز اور 4 وکٹیں لے کر میچ کے بہترین پلیئرقرار پائے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 13 جون کو کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔