Tag: ایڈوائزری جاری

  • سائبر حملوں کے خطرات ہیں، ایس ای سی پی

    سائبر حملوں کے خطرات ہیں، ایس ای سی پی

    اسلام آباد : سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے تمام کمپنیوں کے لیے سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی۔

    اس حوالے سے ایس ای سی پی نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری تمام کمپنیوں کیلئے جاری کی گئی ہے۔

    ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ حالیہ جیو پولیٹیکل صورتحال کے نتیجے میں سائبر حملوں کے خطرات ہیں،
    کمپنیاں سائبر سیکیورٹی کے بہترین طریقہ کار اختیار کریں۔

    SECP

    ایس ای سی پی کے اعلامیہ کے مطابق کمپنیاں اچھے حفاظتی طریقوں پر عمل نہیں کرینگی تو ان کا کام متاثر ہوسکتا ہے، سائبر حملوں سے کمپنیوں کا ڈیٹا ضائع اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    ایڈوائزری نے کہا ہے کہ ویب سائٹ تک رسائی پر سخت کنٹرول رکھنا ضروری ہے، نیٹ ورک کی کمزوریاں کم کرنا ضروری ہیں۔

    ایس ای سی پی کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی حملوں سے نمٹنے کی تیاری کرنا، صارفین میں آگاہی پیدا کرنا ضروری ہے، کمپنیاں اپنا ڈیٹا، نیٹ ورک کی سالمیت کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کریں۔

    https://urdu.arynews.tv/secp-crackdown-illegal-personal-loan-apps/

  • قیامت خیز گرمی: پاکستان میں ہیٹ اور سن اسٹروک سے متعلق ایڈوائزری جاری

    قیامت خیز گرمی: پاکستان میں ہیٹ اور سن اسٹروک سے متعلق ایڈوائزری جاری

    پورا ملک اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے قومی ادارہ صحت نے ہیٹ اور سن اسٹروک سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

    پاکستان بھر میں اس وقت شدید گرمی کی لہر جاری ہے کئی شہروں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر چکا ہے۔ قیامت خیز گرمی کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں۔

    شدید گرمی کے حوالے سے قومی ادارہ صحت نے ہیٹ اور سن اسٹروک سے متعلق ایڈوائزی جاری کر دی ہے اور اس کا اجرا وفاق اور صوبوں کو کر دیا گیا ہے۔

    ایڈوائزی میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے، اور ملک میں ہیٹ ویو سے نقصانات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

    قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ اس صورتحال میں لوگوں کا ہیٹ اسٹروک سے تحفظ کے لیے دھوپ اور ڈی ہائیڈریشن سے بچاؤ ضروری ہے۔

    مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ گرمی کی حالیہ لہر کے پیش نظر ہیٹ اسٹروک کے خدشات بڑھ گئے ہیں اور حکومتوں کی جانب سے پیشگی حفاظتی انتظامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔

    این ایچ اے کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بر وقت اقدامات نہ کرنے پر ہیٹ اسٹروک جان لیوا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے شہریوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے دھوپ میں جانے سے گریز کریں۔

    https://urdu.arynews.tv/pdma-warns-glacier-flood-risk-due-to-rising-temperature/

  • بھارت میں جمعہ کے دن ہولی کا تہوار، پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی

    بھارت میں جمعہ کے دن ہولی کا تہوار، پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی

    بھارت میں رمضان المبارک کے ماہ کے دوران جمعہ کے دن ہولی کا تہوار، ہولیکا دہن اور ہولی سے متعلق دیگر پروگراموں کے لیے پولیس کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری آج سے 18 مارچ 2025 تک لاگو ہو گی۔ جس میں رمضان المبارک کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

    ممبئی پولیس نے جو ایڈوائزری جاری کی ہے اس کے تحت فحش الفاظ یا نعرے نہ لگانا یا عوام میں فحش گانے نہ چلانا شامل ہے اوراشاروں، نقالی، تصاویر، علامات، پوسٹرز یا کسی بھی ایسی چیز کی نمائش یا تشہیر جس سے کسی بھی شخص کی ساکھ، شائستگی یا اخلاقیات کی توہین ہو،راہگیروں پر رنگین پانی، رنگ یا پاؤڈر پھینکنے یا اسپرے کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ رنگین یا عام پانی سے بھرے غبارے بنانا یا پھینکنا سختی سے منع کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ہولی اور رنگ پنچمی کے نام پر زبردستی چندہ جمع کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 مارچ، جس دن پورے ملک میں ہولی کا تہوار منایا جائے گا، وہ دن جمعۃ کا دن ہوگا، رمضان المبارک کے دوران جمعہ یعنی جمعہ کی نماز مسلمانوں کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے۔

    ایک کٹنگ کے لاکھ روپے لینے والا بھارتی حجام، خاص بات کیا ہے؟

    جمعہ کے دن لوگ نماز پڑھنے کے لیے گھروں سے نکلیں گے اوردوسری جانب ہولی کی مناسبت سے ہندو اپنے گھروں سے نکل کر اپنے محلوں میں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ہولی منائیں گے۔

    بی جے پی کے وزیر کا ایک متنازعہ بیان بھی گردش کررہا ہے، رگھوراج سنگھ نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچنے کے لیے مسلمان مردوں کو ‘ترپال سے بنا حجاب’ پہن کر باہر جانا چاہیے۔

  • سائبر حملوں سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟ آئی ٹی ماہر نے بتادیا

    سائبر حملوں سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟ آئی ٹی ماہر نے بتادیا

    نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے پاکستان میں سائبر حملوں کے خدشے کے پیش نظر نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

    سائبر حملے کیا ہوتے ہیں اور ان سے کس طرح محفوظ رہا جاسکتا ہے؟ اس حوالے سے آئی ٹی ایکسپرٹ کنول چیمہ نے ناظرین کو مفید مشوروں سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ سائبر حملوں سے بچاؤ کیلیے سب سے پہلے مختلف براؤزر میں آپ ایکسٹیشنز لگا سکتے ہیں جو بہت مددگار ثابت ہوتا ہے لیکن یہ ایکسٹیشنز ہیک ہوسکتے ہیں۔

    جیسا کہ نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے اپنی ایڈوائزری میں 16 مخصوص براؤزر ایکسٹینشنز کا ذکر کیا جو ہیکرز استعمال کر رہے ہیں۔

    اگر آپ کے براؤزرز میں یہ 16 ایکسٹینشنز ہیں تو انہیں فوری طور پر ہٹادیں، اور اگر آن نے ان 16 ایکسٹینشنز میں سے کسی کو استعمال کیا ہے تو اپنے سارے پاس ورڈز اور دیگر معلومات کو تبدیل کردیں۔

    کنول چیمہ نے بتایا کہ اگر ان کو تبدیل نہ کیا جائے تو ہیکرز آپ کے ذاتی ڈیٹا چرانے کیلیے ان تک باآسانی رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ اپنے آئی فون سے بھی یہ براؤزرز استعمال کرتے ہیں تو وہاں سے بھی اسے ڈیلیٹ کرنا پڑے گا۔

    انہوں نے تمام صارفین سے زور دے کر کہا کہ نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے جو ایڈوازری جاری کی ہے اس کا بغور مطالعہ کریں اور ان ہدایات پر لازمی عمل کریں۔

      پاکستان میں سائبر حملوں کا خدشہ، نئی ایڈوائزری جاری

    نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے کم از کم 16 ایکسٹینشنز بشمول کچھ وی پی اینز اوراے آئی چیٹ بوٹس کی نشاندہی بھی کی ہے،جس میں 1- AI Assistant  ChatGPT and Gemini for Chrome،2- Bard AI Chat Extension،3- GPT 4 Summary with OpenAI،4- Search CoPilot AI Assistant for Chrome،5- Wayin AI،6- VPNCity،7- Internet VPN،8- Vidniz Flex Video Recorder،9- VidHelper Video Downloader،10- Bookmark Favicon Changer،11- UVoice،12- Reader Mode،13- Parrot Talks،14- Primus،15- Trackker  Online Keylogger Tool،16- AI Shop Buddy،نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے کہاہے کہ اوپر دی گیئے ایکسٹینشن سے پرہیز کریں اور اچھی طرح سے معروف آپشنز کا استعمال کریں اورصرف قابل اعتماد ایکسٹینشنز انسٹال کریں۔

    مزید پڑھیں : سائبر کرائم کی 6 لاکھ سے زائد شکایات، سزا صرف 222 کو

    قومی اسمبلی میں وزارت داخلہ کی جانب سے سائبر کرائم کے حوالے سے تحریری رپورٹ جمع کرائی گئی جس کے مطابق پاکستان میں سائبر کرائم شکایات اور سزاؤں میں حیرت انگیز فرق سامنے آیا ہے اور مقدمات میں سزاؤں کی شرح صرف 3.16 فیصد رہی۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں ملک میں 6 لاکھ سے زائد سائبر کرائم کی شکایات درج ہوئیں۔ مقدمات کے مقابلے میں سزاؤں کی شرح انتہائی کم صرف چار فیصد سے بھی کم رہی۔

     

  • پاکستان میں خطرناک وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ، وفاقی حکومت نے  خبردار کر دیا

    پاکستان میں خطرناک وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ، وفاقی حکومت نے خبردار کر دیا

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ملک میں خطرناک وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر صوبوں کو خبردار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے نیگلیریا وائرس کے حوالے سے وفاقی و صوبائی محکمہ صحت، واٹر اور سینیٹیشن ایجنسیز کو ایڈوائزری جاری کردی۔

    ایڈوائزری میں کہا کہ پاکستان میں وائرس کے کیسز اور اموات 2008 سے رپورٹ ہو رہی ہیں، یہ کیسز کراچی سمیت مختلف شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

    نیگلیریا فولیری خاص قسم کے امیبا سے لاحق ہونے والا انفیکشن ہے، تیز بخار، سردرد،قے، گردن میں کھچاو وائرس کی علامات ہیں، اس کی آخری کلینیکل سٹیج پر مریض کوما میں چلا جاتا ہے۔

    ایڈوائزری میں کہنا ہے کہ وائرس کی تصدیق کیلئے سی ایس ایف سیمپل کی مائیکروسکوپی ہوتی ہے، محکمہ واٹر سپلائی پانی میں کلورین کی مقررہ مقدار شامل کرے، موسم گرما میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے پانی میں موجود ناقص کلورین وائرس کی وجہ بن سکتا ہے۔

    ایڈوائزری کے مطابق برین ایٹنگ امیبیا آزاد رہنے والا پیتھوجین ہے، جو میٹھے پانی کے ماحول میں پایا جاتا ہے، وائرس ندیوں، جھیلوں، گرم چشموں میں برین ایٹنگ امیبیا پایا جاتا ہے۔

    قومی ادارہ صحت نے بتایا کہ یہ بیماری زیادہ تر گرم موسم میں گرم اور آلودہ پانی میں وسیع پیمانے پر پھیلتی ہے، انفیکشن ناقص کلورین والا پانی ناک میں داخل ہونے سے ہوتی ہے۔

    انفیکشن دماغ کے اندر وسیع پیمانے پر سوزش کا سبب بنتا یے اور انفیکشن کا تاخیر سے تشخیص 4 سے 7 دنوں میں موت کا باعث بن سکتا ہے۔

    انفیکشن کے 75 فیصد کیسز کی تشخیص مریض کی موت کے بعد کی جاتی ہے، نیگلیریا صاف ٹھنڈے، کلورین والے پانی میں ذندہ نہیں رہ سکتا۔

    ایڈوائزئری میں متعلقہ اداروں کو واٹر ٹینک،پائپوں کی صفائی کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    جاری ایڈوائزیری میں کہا گیا ہے کہ سوئمنگ پول کے پانی میں کلورین کی ملاوٹ یقینی بنائی جائے، شہری بغیر کلورین پانی والے سوئمنگ پول کا استعمال نہ کریں، شہری چھوٹے باتھ پول کو روزانہ خالی اور صاف کریں۔

  • ہیٹ ویو کے شدید خطرات،  ایڈوائزری جاری

    ہیٹ ویو کے شدید خطرات، ایڈوائزری جاری

    لاہور : محکمہ صحت نے ہیٹ ویو کی شدید لہر کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی، جس میں تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ صحت نے ہیٹ ویوایڈوائزری جاری کردی، جس میں کہا ہے کہ 21 سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویوکے شدید خطرات کی پیشگوئی ہے. بہاولپور،رحیم یارخان،ڈیرہ غازی خان اورملتان میں ہیٹ ویوکی لہر شدید ہوسکتی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ، ہیٹ ویو سے بچاؤ سے متعلق تمام ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

    شہریوں کو ہیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کیا جا رہا ہے، تمام محکمے ملکر اور باہمی تعاون سے ہیٹ ویو کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

    گرمی کی لہر سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں کو متاثر کرے گی۔ اس دوران درجہِ حرارت 49 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

    نجی موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ جون کے پہلے ہفتے میں گرمی کی لہر میں کمی آنے کا امکان ہے۔

  • مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو ٹارگٹ کئے جانے کا خدشہ ،  ایڈوائزری  جاری

    مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو ٹارگٹ کئے جانے کا خدشہ ، ایڈوائزری جاری

    اسلام آباد : جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسعد محمود پر حملے کے خطرے کے پیش نظر اپنی نقل و حرکت کو خفیہ رکھنے کا نوٹس جاری کردیا گیا‌۔

    تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اور سابق وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کو ایڈوائزری نوٹس جاری کردیا گیا۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی طرف سے آپ کو دوران سفر یا رہائش گاہ پر ٹارگٹ کیا جاسکتاہے، مولانا اسعد محمود غیر ضروری سفر اور اجتماعات سے گریز کریں اور اپنی حرکات وسکنات کو خفیہ رکھیں۔

    اس حوالے سے ترجمان جےیوآئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ لگتاہےانتظامیہ کاکام صرف نوٹس جاری کرنارہ گیا ہے، صرف نوٹس جاری کرنے سے انتظامیہ کی ذمہ داری پوری نہیں ہوجاتی۔

    اسلم غوری نے کہا کہ ہماری قیادت یا کسی کارکن کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار انتظامیہ، الیکشن کمیشن اور عدلیہ ہوگی۔

    یاد رہے 31 دسمبر کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈی آئی خان میں فائرنگ کی خبریں آئی تھیں۔ تاہم آر پی او ناصر محمود ستی نے کہا تھا کہ فضل الرحمان کے قافلے پر حملہ نہیں ہوا۔ یارک انٹر چینج پر پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔

    آر پی او ناصر محمود کا کہنا تھا کہ پولیس نے حملہ آوروں کا بھرپور جواب دیا جو فرار ہوگئے ، مولانا فضل الرحمان خود موقع پر موجود نہیں تھے۔

  • کراچی :  آشوب چشم کیسے پھیلتا اور بچاؤ کیسے ممکن ؟  ایڈوائزری جاری

    کراچی : آشوب چشم کیسے پھیلتا اور بچاؤ کیسے ممکن ؟ ایڈوائزری جاری

    کراچی : آنکھوں کے انفیکشن ( پنک آئی ) کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی گئی، جس میں وائرس کے پھیلنے اور بچاؤ سے متعلق بتایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے آنکھوں کے انفیکشن ( پنک آئی ) کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی۔

    جس میں کہا ہے کہ یہ انفیکشن بیکٹیریا یا وائرس سے پھیلتا ہے، علامات میں آنکھ کا سرخ ( پنک آئی) ہو جانا اور سوجن شامل ہیں، اس کے علاوہ آنکھ سے پانی بہنا، رطوبت نکلنا سمیت آنکھ میں سوجن بھی شامل ہیں۔

    ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ یہ متاثرہ فرد کے چھینکنے ، ہاتھ ملانے ، چھونے سے دوسرے کو لگتا ہے، متاثرہ فرد کے تولیے یا ٹشو پیپر کے استعمال سے بھی پھیلتا ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد 20 سیکنڈز تک صابن سے ہاتھ لازمی دھوئیں ، آنکھوں کو مسلنے یا خارش کرنے سے گریز کریں۔

    آنکھ سے نکلنے والے پانی اور رطوبت کو صاف کپڑے سے صاف کریں ، سوئمنگ پولز میں نہانے سے گریز کریں اور کانٹیکٹ لینسز پہننے سے گریز کریں۔

    آنکھوں کو تیز روشنی سے بچائیے ، کالہ چشمہ پہنیں جبکہ متاثرہ شخص کے زیر استعمال اشیاء کو کوئی اور استعمال نہ کرے۔

  • مویشی منڈیوں میں کورونا اور کانگووائرس سے بچاؤ کیلئے ایڈوائزری جاری

    مویشی منڈیوں میں کورونا اور کانگووائرس سے بچاؤ کیلئے ایڈوائزری جاری

    اسلام آباد : مویشی منڈیوں میں کورونا اور کانگووائرس سےبچاؤ کیلئےایڈوائزری جاری کردی گئی، جس میں منڈی میں بغیر ماسک داخلے کی اجازت نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عید قربان کے موقع پر مویشی منڈیوں میں کورونا اور کانگووائرس سےبچاؤ کیلئے ایڈوائزری جاری کردی ، جس میں کہا گیا ہے کہ مویشی منڈیاں شہرسے2 سے5 کلومیٹرکے فاصلے پر لگائی جائیں اور منڈیوں میں داخلی اور خارجی راستےعلیحدہ ہوں۔

    ایڈوائزری میں کہا ہے کہ ایک گاڑی میں صرف 2 لوگ آئیں، پارکنگ کاکشادہ انتظام کیاجائے تاہم سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد،بزرگ، بچےمنڈی نہ آئیں۔

    جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کسی شخص کو منڈی میں ماسک کے بغیر داخلےکی اجازت نہ دی جائے اور منڈی میں مویشی بھی فاصلے سے رکھے جائیں جبکہ منڈی میں ہاتھ ملانےاور گلے ملنے سے اجتناب کریں۔

    منڈی میں ایک جگہ پر5سے زائدافراد کے اکٹھاہونے کی اجازت نہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بیوپاری، اشیاکےاسٹال لگانےوالوں کی ویکسی نیشن یقینی بنائیں اور جانوروں کوہاتھ لگانےسےپہلے دستانے پہنے جائیں۔