Tag: ایڈورڈ اسنوڈن

  • پیوٹن کا ایڈورڈ اسنوڈن کو روسی شہریت دینے کا اعلان

    پیوٹن کا ایڈورڈ اسنوڈن کو روسی شہریت دینے کا اعلان

    ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایڈورڈ اسنوڈن کو روسی شہریت دینے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی پروگرام کا بھانڈا پھوڑنے والے شخص کو روسی شہریت مل گئی، صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو سابق امریکی انٹیلی جنس کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن کو روسی شہریت دے دی۔

    39 سالہ ایڈورڈ اسنوڈن امریکی خفیہ ادارے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی میں ٹیکنیکل اسسٹنٹ تھے، وہ سی آئی اے میں بھی کام کر چکے تھے، 9 سال قبل انھوں نے امریکی حکومت کی جانب سے دنیا بھر میں فون اور انٹرنیٹ کے ذریعے نگرانی کے پروگرام کی معلومات دنیا کے سامنے بے نقاب کی تھیں۔

    اسنوڈن پر امریکا کی خفیہ معلومات پبلک کرنے کا الزام ہے، اور امریکا کو وہ جاسوسی کے الزام میں مطلوب ہیں، جب کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے 2013 سے روس میں مقیم ہیں۔

    روس میں جاپانی قونصل جنرل مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    لیک ہونے والی دستاویزات میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی طرف سے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کی گئی کارروائیوں کا اعتراف کیا گیا تھا، جس میں القاعدہ کے خلاف کارروائی کا ذکر بھی کیا گیا تھا۔

  • سی آئی اے کے سابق اہل کار کو روس نے ایک اور تحفہ دے دیا

    سی آئی اے کے سابق اہل کار کو روس نے ایک اور تحفہ دے دیا

    ماسکو: سی آئی اے کے سابق اہل کار ایڈورڈ اسنوڈن کو روس نے مستقل رہائش کی اجازت دے دی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کی ایجنسی (این ایس اے) اور سی آئی اے کے سابق کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن کو روس میں مستقل رہائشی اجازت نامہ دے دیا گیا۔

    ایڈروڈ اسنوڈن 7 سال قبل ماسکو پہنچے تھے اور امریکا سے بچنے کے لیے انھوں نے روس میں پناہ حاصل کر لی تھی۔ وہ 2013 سے روس میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اسنوڈن نے 2013 میں برطانوی اخبار گارجین میں شائع رپورٹ میں امریکی ایجنسی این ایس اے کی جانب سے لاکھوں شہریوں کے ٹیلی فون کا ریکارڈ جمع کرنے کا انکشاف کیا تھا، اس کے بعد انھوں نے روس میں پناہ لی تھی۔

    دوسری طرف امریکا نے جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات کے تحت روس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسنوڈن کو ملک بدر کر دے تاہم روس نے یہ مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔

    37 سالہ سابقہ سی آئی اے اور این ایس اے کنٹریکٹر کو امریکا میں سزا سنائے جانے پر 30 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے لیکن اب روس میں انھیں مستقل رہائش ملنے کے بعد اس بات کا امکان نہیں رہا ہے۔

  • اسامہ بن لادن زندہ ہیں، ایڈورڈ اسنوڈن کا دعویٰ

    اسامہ بن لادن زندہ ہیں، ایڈورڈ اسنوڈن کا دعویٰ

    کراچی: سی آئی اے کے سابق اہلکارایڈورڈ اسنوڈن نے دعوی کیا ہے کہ القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن زندہ ہیں اورسی آئی اے انہیں ایک لاکھ ڈالرز سے زیادہ ماہانہ اداکرتی ہے۔

    امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق اہلکار اورامریکا سمیت دنیا بھرکی حکومتوں کے بارے میں وکی لیکس کے ذریعے تہلکہ خیزانکشافات کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن نےدعوی کیا ہے کہ اسامہ بن لادن زندہ ہیں۔

    روسی اخبار کو انٹرویومیں ایڈورڈ اسنوڈن کا کہنا تھا اسامہ بن لادن دوہزارتیرہ تک جزائربہامس میں اپنی پانچ بیویوں اوربچوں کے ساتھ مقیم تھے، سی آئی اے اسامہ بن لادن کوایک لاکھ ڈالرزسے زیادہ ماہانہ ادا کرتی ہے۔ سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کوہلاک کرنےکا فرضی ڈرامہ رچایا تھا۔

    اسنوڈن نے یہ دعوی بھی کیا کہ اسامہ بن لادن اوران کے اہلخانہ کو خفیہ طورپر بہامس منتقل کیا گیا تھا،اسامہ بن لادن دوہزارگیارہ میں امریکی کمانڈوز کے آپریشن میں ہلاک ہوگئے تھے۔

  • اسنوڈن کے خلاف امریکہ نے کمر کس لی،جدید کمپیوٹر کی تیاری

    اسنوڈن کے خلاف امریکہ نے کمر کس لی،جدید کمپیوٹر کی تیاری

    امریکی سامراج کے کالے کرتوتوں کو دنیا کے سامنے لانے والے ایڈورڈ اسنوڈن سے نپٹنے کے لئے این ایس اے نے کمر کس لی، جدید ترین کمپیوٹر تیار کرکے دنیا کے کسی بھی کمپیوٹر میں موجود امریکی خفیہ رازوں کو کرپٹ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

    امریکی اخبار کا ایڈورڈ اسنوڈن کے حوالے سے کہنا ہے کہ اناسی عشاریہ سات ملین ڈالر کی خطیر رقم سے جاری پینیٹریٹنگ ہارڈ ٹارگیٹس نامی منصوبے کے تحت این ایس اے کوانٹم کمپیوٹر بنارہا ہے۔

    جس کے ذریعے امریکہ دنیا بھر کے کمپیوٹرز تک رسائی حاصل کر کے خفیہ رازوں کو کرپٹ کرسکے گا اور ساتھ ہی کوانٹم کمپیوٹر میڈیکل، بینک، تجارت اورحکومتی ریکارڈ کو محفوظ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    تاہم منصوبے کی تفصیلات منظر عام پر تاحال نہیں آسکیں ہیں، اطلاعات کے مطابق این ایس اے ابھی تک کامیابی سے کوسوں دور ہے۔
        
       

  • صدر اوباما نے ایران پر پابندیوں کی مخالفت کردی

    صدر اوباما نے ایران پر پابندیوں کی مخالفت کردی

    امریکی صدر بارک اوباما نے ایران پر پابندی لگانے کی مخالفت کرتے ہوئے اس تجویز کو ایران کے جوہری پروگرام کو نہ روکنے کی کوشش قرار دے دیا۔

    امریکی صدر باراک اوباما نے سال کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق انٹیلی جنس اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کے انکشافات سے غیرضروری نقصان ہوا ہے۔

    امریکی صدر نے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے خفیہ پروگرام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی کسی نا مناسب عمل میں شریک نہیں، تاہم جاسوسی نظام پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

    شہریوں کی نگرانی کا نظام یکطرفہ ختم نہیں کرسکتے،ایران کے حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران پر نئی پابندیاں لگانے سے مذاکرات کا عمل متاثر ہوسکتا ہے جبکہ مزید پابندیاں عائد کرنے سے جوہری پروگرام محدود کرانے کی کوششیں بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔