Tag: ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی

  • راؤانوار کو مقررہ وقت کے اندرعدالت میں پیش کریں گے، ثناء اللہ عباسی

    راؤانوار کو مقررہ وقت کے اندرعدالت میں پیش کریں گے، ثناء اللہ عباسی

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ راؤانوار کو مقررہ وقت میں گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کردیں، سپریم کورٹ کے تمام احکامات کو ہمیشہ پورا کیا گیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، ثناءاللہ عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ہم نے آج راؤ انوار اور انتظار قتل کیس سے متعلق سی ٹی ڈی کا اہم اجلاس منعقد کیا تھا۔

    اجلاس میں حساس اداروں سمیت دیگر سے باہمی تعلقات مزید بہتر کرنے کیلئے بات ہوئی ہے، کسی بھی ایک کیس سے دیگر اداروں سے معاملات خراب نہیں ہونے چاہئے، ہماری پوری کوشش ہے کہ سپریم کورٹ کے ہر اقدام اور فیصلے کو پورا کیا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آج تک سپریم کورٹ کا کوئی ایسا حکم نہیں ہے جسے پورا نہ کیا گیا ہو، اجلاس پر بہت سے دیگر التواء میں موجود کیسز پر بھی بات ہوئی۔

    ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ قیاس آرائیوں پر میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا، انتظار قتل کیس میرٹ پر حل ہوگا، آئی او اور ایس پی کو حکم دیا ہے کہ انتظار کیس کی تفتیش بالکل میرٹ پر کی جائے، تفتیش کا کسی بھی کیس میں اہم کردار ہوتا ہے، جے آئی ٹی ہو نہ ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    ایک سوال کے جواب میں ثناءاللہ عباسی کا کہنا تھا کہ راؤ انوار کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں گے۔

  • ثابت ہوگیا نقیب اللہ کو بے گناہ مارا گیا،  اہل خانہ کوانصاف ملے گا،  ثنااللہ عباسی

    ثابت ہوگیا نقیب اللہ کو بے گناہ مارا گیا، اہل خانہ کوانصاف ملے گا، ثنااللہ عباسی

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی کا کہنا ہے کہ ثابت ہوگیا نقیب اللہ کو بے گناہ مارا گیا، کسی کوماورائےعدالت قتل کی اجازت نہیں دینگے، کچھ برے افسران کی وجہ سے بدنامی ہوئی ، نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ کوانصاف ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نقیب کیس پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی علی ٹاؤن جا پہنچی، جہاں کمیٹی نےمقتول نقیب اللہ کےوالد اور رشتہ داروں سےملاقات کی، ملاقات میں راؤ انوار اور انکی ٹیم کیخلاف نقیب اللہ کےقتل کی ایف آئی آر درج کرنےکےحوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

    اس سے پہلے تحقیقاتی کمیٹی گرینڈ جرگہ پہنچی تھی جہاں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی نے جرگے سے خطاب میں کہا کہ کسی کوماورائےعدالت قتل کی اجازت نہیں دینگے، پہلےدن ہی کہا تھا دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی ہوگا، اللہ، میڈیا اور عوام کے سامنے جواب دہ ہوں۔

    ثنااللہ عباسی کا کہنا تھا کہ کسی کے دباو میں نہیں آئینگے، کچھ برے افسران کی وجہ سے بدنامی ہوئی، پولیس میں کسی کوغیرقانونی کام کی اجازت نہیں دینگے۔

    ثنااللہ عباسی نے جرگے کو یقین دلایا نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ کو انصاف ملےگا۔


    مزید پڑھیں : راؤانوارکا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا


    دوسری جانب نقیب للہ کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی اور راؤانوارکے فرار ہونے کے راستے بند کر دیئے گئے، وزارت داخلہ نے تحریری احکامات ملنے پرسابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا۔

    راؤ انوارکانام ای سی ایل میں ڈالنے کے احکامات سپریم کورٹ نے جاری کئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • ہلاک دہشت گرد دلدارعرف چاچا سے متعلق اہم انکشافات

    ہلاک دہشت گرد دلدارعرف چاچا سے متعلق اہم انکشافات

    کراچی : سی ٹی ڈی کے ہاتھوں کراچی کے علاقے کورنگی میں ہلاک کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناءاللہ عباسی کے مطابق لشکرجھنگوی کے سلیپرسیل کا امیردلدارعرف چاچا مانسہرہ کارہائشی تھا، اس نے 2001میں کالعدم مذہبی جماعت میں شمولیت اختیارکی۔

    بعد ازاں دلدار نے لشکرجھنگوی میں 2010میں شمولیت اختیارکی تھی۔ ثنا اللہ عباسی نے بتایا کہ دلدارعرف چاچا نےعمران بھٹی عرف موٹا سے بم بنانا سیکھا، عمران بھٹی عرف موٹا 2010 میں ماراگیا تھا۔

    دلدار کے مارے جانے سے لشکر جھنگوی کا پرانا گروہ ختم ہوگیا۔ دلدارعرف چاچا گرفتار دہشت گرد اسحاق بوبی کا سسرتھا، اسحاق بوبی امجد صابری کے قتل اور سیکیورٹی اداروں پرحملوں میں ملوث ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کو شفاف بنانےکیلئےاقدامات کررہےہیں، دہشت گردوں سے ملنے والے دھماکا خیزمواد کو پہلی بار فارنزک ٹیسٹ کیلئے بھجوایا جارہا ہے۔

    مواد کا دہشت گردی میں استعمال مواد سے موازنہ کرایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ گرفتارملزمان سے تفتیش کیلئے جےآئی ٹی کی درخواست کر رہے ہیں، محکمہ داخلہ سے جے آئی ٹی کی درخواست میں پاک بحریہ کی شمولیت کی درخواست کرینگے۔