Tag: ایڈیشنل آئی جی کراچی

  • کراچی میں جرائم کی بڑھتی وارداتیں ،  ایڈیشنل آئی جی تبدیل کرنے کا فیصلہ

    کراچی میں جرائم کی بڑھتی وارداتیں ، ایڈیشنل آئی جی تبدیل کرنے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے جاویدعالم اوڈھو کو ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا،وہ  پہلےبھی ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں کے بعد ایڈیشنل آئی جی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، ذرائع نے کہا ہے کہ جاویدعالم اوڈھوکو ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    جاوید عالم اوڈھو پہلے بھی ایڈیشنل آئی جی کےعہدے پر کام کرچکے ہیں ، خادم حسین رند کے بعد عمران یعقوب کو ایڈیشنل آئی جی کراچی بنایا گیا تھا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ سندھ میں نئی بننے والی حکومت نے بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے غلام نبی میمن کو ایک دفعہ پھر آئی جی سندھ پولیس تعینات کیا تھا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے آئی جی سندھ کیلئے غلام نبی میمن کا نام تجویز کیا گیا تھا ، جس کے بعد وفاقی حکومت نےغلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

  • خادم حسین رند کو ‘ایڈیشنل آئی جی کراچی’ تعینات کر دیا گیا

    خادم حسین رند کو ‘ایڈیشنل آئی جی کراچی’ تعینات کر دیا گیا

    کراچی : خادم حسین رند کو ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کر دیا گیا، خادم حسین رند کو جاوید اختر اوڈھو کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی حکومت نے سندھ میں تقرریاں و تبادلے کردیئے اور خادم حسین رند کو ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کر دیا گیا۔

    اس حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ نوٹس کے مطابق خادم حسین رند کو جاوید اختر اوڈھو کی جگہ کراچی کا نیا اے آئی جی تعینات کیا گیا ہے اور جاوید عالم اوڈھو کو ایس این جی ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ شکیل احمد چیئرمین پی اینڈ ڈی، زاہد عباسی سینئر میمبر آف ریونیو تعینات کیا گیا ہے جبکہ منظور احمد شیخ سیکریٹری بلدیات، فیاض عباسی سیکریٹری توانائی تعینات، سلیم راجپوت کمشنرکراچی، خالدحیدرشاہ کمشنر حیدرآباد ، سجاد حیدرکمشنرنوابشاہ اور ذوالفقارشاہ کو کمشنرسکھر تعینات کردیا گیا۔

    خیال رہے کہ 19 اگست کو سندھ کے انسپکٹرجنرل (آئی جی) غلام نبی میمن کو تبدیل کرکے ان کی جگہ حکومت پنجاب میں فرائض انجام دینے والے پولیس سروس کے گریڈ-21 کے افسر رفعت مختار کو نیا آئی جی تعینات کردیا گیا تھا۔

  • کراچی میں جلاؤ گھیراؤ: کتنے افراد کو گرفتار کیا گیا؟

    کراچی میں جلاؤ گھیراؤ: کتنے افراد کو گرفتار کیا گیا؟

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گزشتہ دنوں جلاؤ گھیراؤ، دہشت گردی اور پھر ملزمان کی گرفتاری کے معاملات پر اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف مقامات پر جلاؤ گھیراؤ اور دہشت گردی کے معاملے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

    اجلاس میں شعبہ تفتیش کے تمام ایس ایس پیز کو طلب کیا گیا ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی 9 مئی کو ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ لیں گے۔

    اجلاس میں شعبہ تفتیش کے افسران کو پروگریس رپورٹ ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے جس میں اس حوالے سے تفصیلات ہوں گی کہ کتنے ملزمان گرفتار ہوئے اور کتنے مفرور ہیں۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسٹ پولیس نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت 3 مقدمات درج کیے، 75 ملزمان کو نامزد کرنے کے بعد 31 کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا گیا۔

    دہشت گردی میں ملوث 44 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔

    ان کے علاوہ 6 مقدمات میں 97 ملزمان کو نامزد کر کے 88 کو گرفتار کیا گیا، 54 ملزمان ضمانت پر، 30 کو سیکشن 63 کے تحت رہا کیا گیا۔

    اجلاس میں پیش کیے جانے کے لیے شارع فیصل پر موجود تمام کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جائیں گی جس کے لیے پولیس حکام کی جانب سے کمانڈ اینڈ کنٹرول کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

  • ایڈیشنل آئی جی کراچی کا شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے کا اعتراف

    ایڈیشنل آئی جی کراچی کا شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے کا اعتراف

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے کااعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے نیسائٹ ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں سے خطاب میں شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے کااعتراف کیا۔

    جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کو مہنگائی اور بے روزگاری سے جوڑتے ہوئے بڑے جرائم کی شرح میں کمی کا بھی دعوی کردیا۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایاکہ صنعتکارپرحملے کے کیس میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، پولیس کے نظام کو اسمارٹ کارڈ سسٹم سے منسلک کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے آٹھ سو پولیس اہلکاروں کو سی پیک سکیورٹی سے واپس بلایا جارہا ہے۔

  • کراچی میں شہریوں کے قتل کی وارداتیں: ایڈیشنل آئی جی کی اے آر وائی نیوز کی خبر کی تصدیق

    کراچی میں شہریوں کے قتل کی وارداتیں: ایڈیشنل آئی جی کی اے آر وائی نیوز کی خبر کی تصدیق

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہریوں کے قتل کی وارداتوں پر اے آر وائی نیوز پر نشر خبر کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے دوران شہریوں کے قتل کے واقعات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اے آر وائی نیوز پر نشر خبر کی تصدیق کردی۔

    ترجمان کراچی پولیس نے جنوری سے اگست تک اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں۔

    ترجمان کراچی پولیس نے بتایا کہ جنوری سے اگست تک مختلف واقعات میں 333 شہری قتل ہوئے۔

    مزید پڑھیں : کراچی کے شہری ڈکیتوں کے رحم و کرم پر، ڈکیتی مزاحمت پر سینکڑوں افراد قتل

    ترجمان کا کہنا رواں سال اب تک ڈکیتی مزاحمت پر 58 افراد قتل جبکہ مزاحمت کے دوران 269 افراد زخمی ہوئے۔

    پولیس نے 8 ماہ میں مقابلوں کے دوران 73 ملزمان کو ٹھکانے لگایا، پولیس مقابلوں کے دوران 698 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

    گذشتہ روز سٹیزن پولیس لیژن کمیٹی اور کراچی پولیس آفس نے شہر میں لوٹ مار کی وارداتوں کے اعداد و شمار جاری کئے تھے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ رواں سال کے 8 ماہ کے دوران 350 کے قریب شہری قتل ہوئے اور ڈکیتی مزاحمت پر 58 شہری جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    یکم سے 5 ستمبر تک 8 شہری ڈکیتی مزاحمت پر جان سے گئے، جبکہ صرف 4 ستمبر اتوار کے روز کئی شہریوں کو خون میں نہلایا گیا جبکہ اپنا مال بچانے کی کوشش میں 270 شہری زخمی ہوئے۔

  • صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات کیلئے  ٹیم تشکیل

    صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل

    کراچی : صحافی اطہرمتین کے قتل کی تحقیقات کیلئےٹیم تشکیل دے دی گئی ، ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن اورایس ایس پی سینٹرل ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ، ایس ایس پی اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ اور ایس ایس پی سینٹرل تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    ترجمان پولیس نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا ، میڈیا کا کردار بلاشبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پولیس اور میڈیا کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    ترجمان کے مطابق کراچی پولیس میں تھانے کی سطح پر نفری میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، تھانوں میں عملے کی تربیت اور ایس ایچ او کی کارکردگی کی جانچ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، کارکردگی نہ دکھانے والے تھانیداروں کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

    پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ مقدمات کے اندراج کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، فوری مقدمہ نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کیخلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ منشیات کے عادی افراد نشے کے حصول کیلئے وارداتیں کرتے ہیں، نشے کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کے مراکز کا قیام ناگزیر ہے۔کمیونیٹی پولیسنگ انتہائی اہم ہے، عوام اور پولیس میں فاصلوں کو کم کئے بناء خاطر خواہ نتائج کا حصول ممکن نہیں۔

  • غلام نبی میمن نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کا عہدہ سنبھال لیا

    غلام نبی میمن نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کا عہدہ سنبھال لیا

    کراچی : نئے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، جس کے بعد کراچی پولیس سیٹ اپ میں ممکنہ طور پر پھر تبدیلی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق غلام نبی میمن نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کا عہدہ سنبھال لیا، کےپی اوپہنچنے پر سابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ان کا استقبال کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس سیٹ اپ میں ممکنہ طورپرپھرتبدیلی کی جائے گی، غلام نبی میمن اپنی سابقہ حکمت عملی کو لے کرہی چلیں گے۔

    ذرائع کے مطابق معمولی ردو بدل اورباصلاحیت افسران کی تعیناتی کی جائےگی اور کراچی پولیس کےتمام ایس ایچ اوزکی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھرشہریوں کےمقدمات فوری درج کیےجائیں گے، ماڈل تھانےسمیت دیگرامورپرمشاورت کی جائےگی۔

    ذرائع کا کہنا تھا آرگنائزکرائم میں ملوث پولیس افسران واہلکاروں کےخلاف کارروائی ہوگی اور ایس ایچ اوزکی تعیناتی صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔

  • تھانوں کی صفائی ،  ایڈیشنل آئی جی کراچی کا ایس ایچ اوز اور ہیڈ محرر کو 3 روز کا الٹی میٹم

    تھانوں کی صفائی ، ایڈیشنل آئی جی کراچی کا ایس ایچ اوز اور ہیڈ محرر کو 3 روز کا الٹی میٹم

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے تمام ایس ایس پیز کو 3روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوایس ایچ او اور ہیڈ محرر تھانہ صاف نہیں رکھ سکتا وہ گھر چلا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مام ایس ایس پیز کو کنٹرول میسج جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ ایس ایس پیزتھانوں کےایس ایچ اواور ہیڈ محرر تک پیغام پہنچائیں اور 3روز کے اندر اپنے تھانوں کی حالت زار تبدیل کرلیں۔

    ایڈیشنل آئی جی نے پیغام میں کہا ہے کہ پبلک باتھ روم،رپورٹنگ سینٹر، ہیڈمحررآفس،لاک اپ کی صفائی کی جائے، جس تھانے میں صفائی نہ پائی گئی اس کےخلاف کارروائی ہوگی۔

    کنٹرول میسج میں کہا گیا ہے کہ پولیس اسٹیشن صاف نہ رکھنےوالےایس ایچ او،ہیڈمحررکوپوسٹنگ پررہنےکاحق نہیں، نائٹ پٹرولنگ افسر روز تھانہ وزٹ اور صفائی کی رپورٹ ساتھ لائیں۔

    ایڈیشنل آئی جی کاالٹی میٹم 3روز کےلیےجاری کیاگیاہے، الٹی میٹم ختم ہونے کے بعد کارروائیاں شروع کر دی جائیں گی۔

  • کراچی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی ٹیم کے ہمراہ خاتون شہری سے تکرار، ویڈیو وائرل

    کراچی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی ٹیم کے ہمراہ خاتون شہری سے تکرار، ویڈیو وائرل

    کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر پولیس کا شہریوں سے نامناسب رویہ سامنے آگیا، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کامران افضل کی ٹیم کے ہمراہ خاتون شہری کی گاڑی کو روک کر سوالات کرنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کامران افضل کی ٹیم کے ہمراہ خاتون شہری سے تکرار کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکاروں نے بیچ سڑک پر شہری کی گاڑی کو روکا اور کار سے اتر کر بڑے افسر سے بات کرنے کا کہتے رہے۔

    مرد اور خاتون نے گاڑی سے اترنے سے انکار کیا اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے کی وجہ پوچھتے رہے۔

    بعدازاں خاتون نے گاڑی سے اتر کر پولیس افسر سے بات کرنے کی کوشش کی تو ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کامران افضل کی جانب سے ویڈیو بنانے پر خاتون کا موبائل فون چھیننے کی کوشش کی گئی۔

    کار میں سوار خاتون کو بلایا ہی نہیں تھا، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی

    ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کامران افضل نے کہا ہے کہ ایک گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو کراس کرنے کی کوشش کی، ہماری گاڑی آگے نکلی تو ہمیں بھی کراس کرنے کی کوشش کی گئی، گاڑی چلانے کا طریقہ سمجھانے کے لیے ان کی گاڑی رکوانے کا کہا۔

    کامران افضل کے مطابق کار میں سوار خاتون کو بلایا ہی نہیں تھا، ان کو صرف تنبیہ کرنے کے لیے روکا تھا، پولیس کو گاڑیوں کی چیکنگ کا اختیار ہے، پولیس اہلکاروں نے کار سواروں سے نرم لہجے میں بات کی۔

    آئی جی سندھ نے واقعے کا 24 گھنٹے بعد نوٹس لے لیا

    آئی جی سندھ نے واقعے کا 24 گھنٹے بعد نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ کو انکوائری افسر مقرر کردیا، سید کلیم امام نے کہا ہے کہ انکوائری رپورٹ دو دن میں ارسال کی جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا، مرتضیٰ وہاب

    مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیا ہے جو بھی قصوروار پایا گیا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

  • منشیات کے 80 فی صد خریدار طالب علم ہیں: ایڈیشنل آئی جی کراچی

    منشیات کے 80 فی صد خریدار طالب علم ہیں: ایڈیشنل آئی جی کراچی

    کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا ہے کہ پولیس جب کسی منشیات فروش کو پکڑتی ہے تو تفتیش میں معلوم ہوتا ہے کہ 80 فی صد خریدار طالب علم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے سِوک اینڈ سوشل ریسپانسیبلیٹی سوسائٹی کے زیرِ اہتمام منعقدہ سیمینار میں اے آئی جی نے طلبہ میں منشیات کے استعمال کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا۔

    [bs-quote quote=”لیٹ نائٹ پارٹیز کا ٹرینڈ بڑھ گیا ہے، جن میں تعلیمی اداروں کے نوجوان اور ہاسٹل کی لڑکیاں شریک ہوتی ہیں۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ڈاکٹر امیر شیخ”][/bs-quote]

    ڈاکٹر امیر شیخ نے اپنے خطاب میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش پکڑا جائے تو پتا چلتا ہے کہ منشیات کے 80 فی صد خریدار طالب علم ہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی میں نوجوان طلبہ بھی ڈرگ سپلائی کرتے ہوئے پکڑے جا رہے ہیں، جس پر جتنی زیادہ تشویش کی جائے کم ہے۔

    کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ آج کل لیٹ نائٹ پارٹیز کا ٹرینڈ بڑھ گیا ہے، رات گئے تک جاری رہنے والی ان پارٹیوں میں تعلیمی اداروں کے نوجوان اور ہاسٹل کی لڑکیاں شریک ہوتی ہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی نے مزید بتایا کہ بچے گھر سے نکلتے ہوئے یہ بتا کر جاتے ہیں کہ ہوٹل جا رہے ہیں، لیکن وہ لیٹ نائٹ پارٹیوں میں جا کر منشیات کے عادی ہو چکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  آئی جی سندھ کا وومن پولیس فورس کےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کا حکم

    ڈاکٹر امیر شیخ نے طلبہ کی گم راہی کی ذمہ داری والدین پر بھی ڈالتے ہوئے کہا کہ گھر والوں کو بھی دیکھنا چاہیے کہ ان کے بچے کہاں جا رہے ہیں۔

    آج آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے خواتین پولیس افسران و اہل کاروں پر مشتمل دربار سے خطاب میں کہا ہے کہ ماں کی گود سے بچے کی تعلیم و تربیت کے عمل کا آغاز ہوتا ہے۔عزت، وقار، رتبے اور تعظیم کی لڑیوں سے پروئی گئی عورت کا ہر روپ معاشرے میں قابل احترام اور لائق ستائش ہے۔