Tag: ایڈیشنل آئی جی جاوید اوڈھو

  • میں کراچی کا ہوں تو کیسے کراچی کے خلاف بات کرسکتا ہوں،ایڈیشنل آئی جی

    میں کراچی کا ہوں تو کیسے کراچی کے خلاف بات کرسکتا ہوں،ایڈیشنل آئی جی

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی جاوید اوڈھو کا کہنا ہے کہ میری باتوں کا کچھ غلط مطلب نکالا گیا، میں کراچی کا ہوں تو کیسے کراچی کے خلاف بات کرسکتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی جاوید اوڈھو نے کاٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا میرے بیان کو آج کل موضوع بحث بنالیا گیا ہے، بزنس کمیونٹی کا کردار معاشرے میں بہت اہم ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ کاروباری سرگرمیوں سے روزگاراورملک چلانےکےلئےٹیکس ملتا ہے، میری باتوں کا کچھ غلط مطلب نکالا گیا۔

    جاوید اوڈھو نے کہا کہ میں کراچی کا ہوں تو کیسے کراچی کے خلاف بات کرسکتا ہوں ، بزنس کمیونٹی کی آواز پر آپریشن شروع ہوا، شکر ہے اب حالات بدل گئے۔

    اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ غوا برائے تاوان، ڈکیتیاں اورقتل جیسی وارداتیں کم ہوئیں، اس وقت کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ اسٹریٹ کرائم ہے، اسٹریٹ کرائم سے شہری براہ راست متاثر ہوتا ہے، ہمیں ان چیزوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے کے بغیر شہر کو کنٹرول کرناناممکن ہے ، سیف سٹی پروجیکٹ کافی عرصے سے رکاہواتھا جو اب شروع ہوگیا۔

    جاوید اوڈھو کا مزید کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کوختم کرنے میں سیف سٹی منصوبہ اہم کردارادا کرے گا، ساڑھے 5 ہزار کانسٹیبل بھرتی کاعمل جاری ہے۔