Tag: ایڈیشنل ججز

  • جوڈیشل کمشین نے پشاور ہائی کورٹ کیلئے 10  ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی

    جوڈیشل کمشین نے پشاور ہائی کورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : جوڈیشل کمشین نے پشاورہائی کورٹ کیلئے دس ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی، جس میں 2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 8 وکلاشامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں جوڈیشل کمیشن ایجنڈے کے مطابق پشاورہائیکورٹ کیلئے ایڈیشنل ججزکے ناموں پرغورکیا گیا۔

    جوڈیشل کمشین نے پشاورہائی کورٹ کیلئے دس ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی ، دوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزاورآٹھ وکلا کے ناموں کی منظوری دی گئی۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز فراح جمشید اور انعام اللہ خان کی منظوری دی گئی۔

    اس کے علاوہ ایڈوکیٹ محمد طارق آفریدی عبد الفیاض، سبط اللہ خان، صلاح الدین، صادق علی، مدثر امیر، محمد اورنگزیب اور قاضی جواد احسان اللہ کے ناموں کی منظوری دی گئی۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ججز کے ناموں کی منظوری کمیشن کی اکثریت سے کی گئی، جن امیدواروں کو اکثریت حاصل نہیں ہوئی، انہیں مستقبل کی آسامیوں کے لیے دوبارہ نامزد کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق کمیشن نے ایجنڈے کے مطابق ججز کی منظوردی تاہم چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ نے دس ججزکی تقرری کا مطالبہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی رائے سے اتفاق کیا جبکہ بیرسٹرگوہر، علی ظفراوروزیرقانون کے پی کی نے اضافی تعیناتی کی مخالفت کی۔

  • سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز تعینات

    سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز تعینات

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز تعینات کردیے گئے، ججز کی تعیناتی کی منظوری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی، صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ججز میں امجد علی، محمد عبد الرحمٰن، خادم حسین سومرو، ارباب علی ہاکرو، جواد اکبر سروانہ اور ثنا اکرم منہاس کو ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی ایک سال کے لیے ہوگی، تعیناتیوں کا اطلاق عہدے کا حلف لینے کے روز سے ہوگا۔

  • لاہور ہائیکورٹ کے14نئے ایڈیشنل جج آج حلف اٹھائیں گے

    لاہور ہائیکورٹ کے14نئے ایڈیشنل جج آج حلف اٹھائیں گے

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں تعینات 14 نئے ایڈیشنل جج صاحبان آج حلف اٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے لاہور ہائی کورٹ میں آج 14 ایڈیشنل ججوں کی حلف برداری کی تقریب ہوگی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ایڈیشنل جج صاحبان سے حلف لیں گے۔

    حلف اٹھانے والوں میں مجاہد مستقیم،طارق افتخار احمد،عبدالستار،حبیب اللہ عامر،محمدبشیر پراچہ،اسجد جاویدگورال،طارق سلیم شیخ، جواد حسن، احمد رضا گیلانی،مزمل اختر شبیر، مدثر خالد عباسی ، عبدالرحمان اورنگزیب ، محمد علی اور چودھری عبدالعزیزشامل ہیں۔

    خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں 14ججوں کی تعیناتی کےبعدجج صاحبان کی تعداد 60ہوجائےگی۔

    صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے سفارش پر ان 14نئے ججوں کی تقرری کے لیےمنظوری دی ہے۔

    مزید پڑھیں:سندھ ہائیکورٹ کے 6مستقل ججز نے حلف اٹھالیا

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ سندہ ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز نے مستقل ججز کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا،ججز سے حلف چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے لیاتھا۔

    واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے حلف اٹھانے والے نئے چھ ججز میں جسٹس محمد اقبال مہر،جسٹس خادم حسین ایم شیخ،جسٹس ذوالفقار احمد خان،جسٹس محمود احمدخان،جسٹس کریم خان آغا اور جسٹس فیصل کمال عالم شامل تھے۔