Tag: ایڈیشنل چیف سیکرٹری

  • جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل آئی جی تعینات

    جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل آئی جی تعینات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے زاہد زمان کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا پہلا ایڈیشنل چیف سیکرٹری جبکہ انعام غنی کو ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب مقرر کر دیا۔

    اے آروائی نیوز کے نمائندہ خواجہ نصیر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر عوامی مسائل کے حل کے لیے پنجاب کو انتظامی بنیادوں پر دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو کل سے فعال کرنے کا حکم دے دیا۔

    جنوبی پنجاب کے انتظامی امور کی سربراہی کے لیے سیکرٹری آبپاشی زاہد اختر زمان کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب تعینات کیا گیا ہے جو ملتان میں قائم ہونے والے سیکرٹریٹ سے جنوبی پنجاب کے لگ بھگ سولہ اضلاع اور تین ڈویژن کے انتظامی امور دیکھیں گے۔

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں انکی معاونت کے لیے صحت، تعلیم سمیت متعلقہ محکموں کے سولہ سینئر افسران کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

    دوسری جانب جنوبی پنجاب کے اضلاع میں امن ا امان کی صورتحال کی ذمہ داری ایڈیشنل آئی جی انعام غنی کو سونپی گئی ہے۔اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے دونوں افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

  • مہمندایجنسی: صحت مراکز کے فنڈز میں غبن کا انکشاف

    مہمندایجنسی: صحت مراکز کے فنڈز میں غبن کا انکشاف

    پشاور: مہمندایجنسی میں صحت کے بنیادی مراکز میں ایک کروڑ روپے سے زائد کے غبن کاانکشاف ہوا ہے اور حکومت نے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کاحکم بھی دیدیا گیا ہے۔

    سرکاری ذرائع نے اے آروائی نیوز کو بتایا  ہے کہ مہمندایجنسی کے مختلف علاقوں میں قائم چوالیس صحت کے مراکز کے لیے مختص فنڈزمیں غبن کی گئی ہے، سرکاری اہل کاروں نے ایک کروڑساٹھ لاکھ روپے کی رقم ہڑپ کرلی ہے جبکہ ملازمین کوتنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی ہیں۔

    ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا اعظم خان نے صحت کے بنیادی مراکز میں غبن کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کی نشاندہی اورخردبرد کئے گئے سرکاری فنڈزکی ریکوری کاحکم بھی دے دیا ہے۔