Tag: ایکسپورٹ پارسل سروس

  • وزیراعظم کا وژن ہے بزنس کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیداکرنی ہیں، وفاقی وزیر مرادسعید

    وزیراعظم کا وژن ہے بزنس کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیداکرنی ہیں، وفاقی وزیر مرادسعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیرپوسٹل اینڈسروسزمرادسعید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا وژن ہے بزنس کمیونٹی کے لئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں، اداروں کونقصان سے نکال کر منافع بخش بنانا چاہتے ہیں، یقین ہے انشااللہ ایک دن ہم سب پاکستان کو بدلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرپوسٹل اینڈسروسزمرادسعید نے ایکسپورٹ پارسل سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کاوژن ہے، بزنس کمیونٹی کے لئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں، یاکستان میں پوسٹ کی کارکردگی کےاقدامات کررہےہیں، میں کہتاہوں پاکستان پوسٹ آپ کا دوست ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ اداروں کونقصان سے نکال کرمنافع بخش بناناچاہتے ہیں، پاکستان پوسٹ بھی خسارے میں جانےوالاادارہ ہے، ہم پاکستان پوسٹ کو خسارے سے نکالیں گے، پاکستان پوسٹ175 فیصد سستا پارسل پہنچاتا ہے۔

    [bs-quote quote=”اداروں کونقصان سےنکال کرمنافع بخش بناناچاہتے ہیں، یقین ہے انشااللہ ایک دن ہم سب پاکستان کو بدلیں گے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”مراد سعید "][/bs-quote]

    وفاقی وزیر نے کہا پاکستان پوسٹ 72گھنٹےکی گارنٹڈ پوسٹل سروس دےگا، ہم پارسل کی بروقت ڈیلیوری کی ضمانت دے رہے ہیں ، ہم نے قدم آگے بڑھانا ہے اور پوسٹ آفس کے نظام کو عوام نے بہتر بنانا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بچوں کیلئے اس ادارے کو مضبوط بنانا ہے، یقین ہے انشااللہ ایک دن ہم سب پاکستان کو بدلیں گے، ہم نجی شعبےکو متوجہ کرنا چاہتے ہیں۔

    مراد سعید نے کہا آن لائن سروس میں پک اپ سروس بھی متعارف کریں گے اور ایپ کو آسان بنانے کی کوسشش کریں گے، ائیر پورٹ پر جلد کسٹم کلیئرنس کیلئے ایک ڈیوٹی آفیسر تعینات کریں گے، فروری میں ای ایم ایس سروس کا دائرہ دنیا بھر میں پھیلایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ملازمین سے بات کرتاہوں انہیں یقین ہے ہم ایک ٹیم ہیں، ای کامرس بہت بڑی مارکیٹ ہے اس میں ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کی گنجائش ہے، ہم 25 جنوری تک پاکستان پوسٹ کی برانچوں میں 15 ہزار کا اضافہ کریں گے۔

  • وفاقی وزیر مرادسعید آج ایکسپورٹ پارسل سروس  کا افتتاح کریں گے

    وفاقی وزیر مرادسعید آج ایکسپورٹ پارسل سروس کا افتتاح کریں گے

    اسلام آباد : وفاقی وزیرپوسٹل اینڈسروسزمرادسعید ایکسپورٹ پارسل سروس کا آج افتتاح کریں گے، جس کے بعد بیرون ملک بھیجےجانےوالے پارسل 72گھنٹے میں ڈیلیور ہوں گے، پہلے مرحلے میں سعودی عرب، یو اے ای، تھائی لینڈ، آسٹریلیا، جاپان اور برطانیہ شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان پوسٹ میں ایک اور انقلابی اقدام کرتے ہوئے بیرون ملک بھیجنےکے لیے ایکسپورٹ پارسل سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے بعد بیرون ملک بھیجے جانے والے پارسل 72گھنٹے میں ڈیلیور ہوں گے اور پاکستان پوسٹ 72 گھنٹے میں پارسل کی ڈیلیوری کی گارنٹی دےگا۔

    پہلےمرحلے میں سعودی عرب، یو اے ای، تھائی لینڈ، آسٹریلیا، جاپان اور برطانیہ شامل ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں تھرڈ پارٹی کے ذریعے دنیا کے دیگر ممالک تک سروس ہوگی۔

    وفاقی وزیرپوسٹل اینڈسروسزمرادسعید ایکسپورٹ پارسل سروس کا باقاعدہ اعلان آج دوپہر 2بجےکریں گے۔

    مرادسعید کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ پارسل کی آزمائشی سروس کامیاب ہوچکی ہے اور پارسل کے چارجز دیگر نجی سروسز سے 5 گنا کم ہوں گے، آج سیالکوٹ، فیصل آباد اور لاہور سے سروس کا آغاز ہوگا۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ خصوصی بکنگ پوائنٹس اورکلیکشن پوائنٹس بنادئیےگئےہیں، بیرون ملک پارسل بھیجنا ہوتوصارف کوگھربیٹھے سہولت ملےگی۔

    مزید پڑھیں : محکمہ ڈاک ایکسپورٹ پارسل کا انعقاد 14 جنوری سے کرے گا

    یاد رہے 28 دسمبر کو وزیر مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا محکمہ ڈاک ایکسپورٹ پارسل کا انعقاد 14 جنوری سے کرے گا، 15 جنوری سے ای کامرس کا آغاز کردیں گے اور 23 مارچ کو باقاعدہ لاجسٹک کی مارکیٹ میں جا رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک دن میں ڈیلیوری کی سہولت چند شہروں میں دی، کوئی محکمہ ڈاک نہیں جاسکتا تو محکمے کے لوگ آپ کے گھر پہنچائیں گے، 10 روز میں ملک کے بڑے شہروں میں سروس لانچ کر رہے ہیں، تمام شکایات کو خود دیکھ رہا ہوں۔

    اس سے قبل نومبر 2018 میں  وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے ملک بھر میں ون ڈے ڈیلیوری سسٹم کا افتتاح کیا تھا اور کہا تھا کہ  پاکستان پوسٹ کا عملہ 50 ہزار روپے تک کی بھیجی گئی رقم گھر کی دہلیز پر پہنچائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ  ون ڈے ڈیلیوری کی سہولت ابتدائی طور پر 25 شہروں میں ہوگی جبکہ الیکٹرانک منی آرڈر کی سہولت 80 شہروں میں دے رہے ہیں۔