Tag: ایکسپو سینٹر لاہور

  • دنیائے ٹیکن کے بے تاج بادشاہ ارسلان ایش کو اپ سیٹ شکست

    دنیائے ٹیکن کے بے تاج بادشاہ ارسلان ایش کو اپ سیٹ شکست

    ای اسپورٹس فیسٹیول میں دنیائے ٹیکن کے بے تاج بادشاہ ارسلان ایش کو گمنام کھلاڑی نعمان چودھری نے ہرا کر سب کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹر لاہور میں سجنے والے ای سپورٹس فیسٹیول میں ملک بھر سے کوالیفائی ہوکر آنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے آن لائنز گیمز میں حصہ لیا اور اپنی من پسند گیمز فیفا، فری فائٹرز، ٹیکن 8 سمیت دیگر مقابلے لڑھ کر فتح یاب ہوئے۔

    دنیائے ٹیکن کے بے تاج بادشاہ ارسلان ایش کو گمنام نعمان چودھری نے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا، ای اسپورٹس فیسٹیول میں منسٹر پنجاب اسپورٹس فیصل کھوکھر، معروف باکسر عامر اور فخر عالم نے خصوصی شرکت کی۔

    باکسر عامر تقریب کے اختتام پر آن لائنز گیمز کے ونرز کو اسٹیج پر بلا کر آتش بازی کی گئی اور لاکھوں کے انعامات دے کر انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔

  • ایکسپو سینٹر لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال صرف 9 دن میں تیار

    ایکسپو سینٹر لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال صرف 9 دن میں تیار

    لاہور: کورونا وائرس کے پیش نظر ایکسپو سینٹر لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ اسپتال صرف 9 دن  میں تیارکرلیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب آج فیلڈ اسپتال کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر ایکسپوسینٹر لاہور میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ اسپتال تیار کرلیا گیا ، مشترکہ کاوشوں سے صرف 9 دن میں ہزار بستروں کا اسپتال بنایا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج ایکسپو سینٹر میں قائم 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال کا دورہ کریں گے اور کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیں گے۔

    وزیر اعلی عثمان بزدار کورونا مریضوں کے علاج معالجے کے لئے تعینات ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف سے بھی ملاقات کریں گے۔

    گذشتہ روز کمشنر سیف انجم نے بتایا تھا کہ  لاہور سمیت ڈویژن میں1495بستروں کے فیلڈ اسپتال تیارکئے گئے ہیں، لاہورمیں 900 بستروں، قصورمیں180،شیخوپورہ میں235،ننکانہ میں160بستروں کےاسپتال تیار کئے ہیں۔

    کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ لاہور ڈویژن میں 4478 بستروں کے قرنطینہ بنائے گئے ہیں، لاہور کے قرنطینہ مراکز پر 1667 مریضوں کی گنجائش ہے، قصور 898،شیخوپورہ 352،ننکانہ کےقرنطینہ میں 1561 بستروں کی گنجائش ہے۔

    سیف انجم نے کہا کہ  لاہور ڈویژن میں 217 مقامات پر آئسولیشن مراکز قائم کیےگئےہیں، لاہور ڈویژن کے 19 مراکز صحت میں 168بیڈز کےایچ ڈی یوقائم ہے جبکہ لاہور کے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس میں 153 بسترموجود ہیں۔

    گزشتہ روز وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ایکسپوسینٹرکورونااسپتال کا دورہ کیا اور کہا  ایکسپوسنٹرمیں بڑی طبی سہولت قائم کی جارہی ہے، کورونااسپتال میں مکمل صفائی کانظام وضع کیاجارہاہے، عوام کوروناوائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیرپرسختی سےعمل کریں۔

  • بگ بیڈ وولف بک سیل 19 اپریل سے ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوگی

    بگ بیڈ وولف بک سیل 19 اپریل سے ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوگی

    لاہور : بگ بک کے ڈائریکٹر اویس اختر بٹ نے کہا ہے کہ بگ بیڈ وولف بک سیل 19 اپریل سے ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوگی اور یہ پاکستان میں تاریخ کا سب سے بڑا کتب میلہ ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اویس اختر بٹ نے کہا کہ بگ بیڈ وولف بک سیل 24 گھنٹے جاری رہے گی اور 29 اپریل کو اس کا اختتام ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ بگ بیڈ وولف بک سیل کا مقصد کم قیمت کے ساتھ نئی کتابوں کے ذریعے مطالعہ کے رجحان کو فروغ دینا ہے اور انگریزی زبان میں اعلیٰ معیار کی کتابوں کی اس نمائش سے تعلیم یافتہ طبقے کی سوچ کو پروان چڑھانے اور پاکستان کی مستقبل کی نسلوں کو پروان چڑھانے میں مدد ملے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس قبل بگ بیڈ وولف بک سیل دبئی، جکارتا ، منیلہ ،کولمبو ، بنکاک اور تائی پے سمیت مختلف ممالک میں منعقد ہوچکی ہے اور ایک چھت تلے آرٹ ، فیشن ، کک بکس ، ناولز ، کرائمز ، رومانس اور دیگر شعبوں کی کتب حاصل ہو سکیں گی۔