Tag: ایکسچینج کمپنیوں

  • ایکسچینج کمپنیوں کے اجازت نامے معطل

    ایکسچینج کمپنیوں کے اجازت نامے معطل

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے مزید 5 ایکسچینج کمپنیوں کے اجازت نامے معطل کردیے، یہ فیصلہ قواعد و ضوابط کی  سنگین خلاف ورزی کے مرتکب ہونے کے پیش نظر کیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی، ورلڈ وائیڈ ایکس چینج کمپنی، ورلڈ ایکسچینج کمپنی، یونیورسل ایکسچینج کمپنی اور یونائیٹڈ ایکسچینج کمپنی اسٹیٹ بینک کی ہدایات اور ریگولیشن کی سنگین خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئیں۔

    مرکزی بینک کے مطابق پانچوں بی کیٹیگری ایکسچینج کمپنیوں کے صدر و ذیلی دفاتر کو کاروباری سرگرمیوں سے روک دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں اسٹیٹ بینک نے بی کیٹیگری کی دو ایکسچینج کمپنیوں کا اجازت نامہ ضوابط و ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کے باعث فوری طور پر معطل کردیا تھا۔

  • اوپن مارکیٹ میں ایکسچینج کمپنیوں کی من مانی، 3 دن میں ڈالر 5 روپے سے زائد مہنگا

    اوپن مارکیٹ میں ایکسچینج کمپنیوں کی من مانی، 3 دن میں ڈالر 5 روپے سے زائد مہنگا

    کراچی : اوپن مارکیٹ میں ایکسچینج کمپنیوں نے آئی ایم ایف اور اسٹیٹ بینک کی ہدایت کو نظر انداز کردیا، تین دنوں میں ڈالر5 روپے سے زائد مہنگا ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایکس چینج کمپنیوں کی من مانی جاری ہے، تین دنوں کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالرپانچ روپے سے زائد مہنگا ہوگیا۔

    آئی ایم ایف کے بعد گورنراسٹیٹ بینک نے بھی ایکس چینج کمپنیوں کوانٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں فرق ایک اعشاریہ دو پانچ فیصد رکھنے کی ہدایت کی تھی جبکہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کا فرق نو روپےسے زائد ہوگیا ہے، جس پراسٹیٹ بینک خاموش ہے۔

    گزشتہ روزانٹربینک میں ڈالرمیں صرف چھیالیس پیسے کا اضافہ ہوا تھا مگراوپن مارکیٹ میں تین روپےکا اضافہ کردیا گیا۔

    آج بھی انٹربینک میں اب تک ڈالرسینتالیس پیسےمہنگا ہوکر دوسو ستاسی روپے نوے پیسے پرجا پہنچا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر دوسوچھیانوے روپے کا کر دیا گیا ہے۔

    منی چینجرز گرے مارکیٹ میں ڈالر تین سو ایک روپے سے بھی اوپر فروخت کر رہے ہیں۔