Tag: ایکس (ٹوئٹر)

  • ایکس (ٹوئٹر) سروس کی بحالی کے حوالے سے اہم خبر

    ایکس (ٹوئٹر) سروس کی بحالی کے حوالے سے اہم خبر

    اسلام آباد: پاکستان بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹڑ) کی سروس بحال ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کی سروس 39 گھنٹے متاثر رہنے کے بعد بحال ہو گئی، ملک کے مختلف شہروں کے صارفین نے بتایا کہ وہاں ٹوئٹر سروس بحال ہو گئی ہے۔

    سوشل میڈیا کی بندش اور مانیٹرنگ سروس ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق پاکستان میں ہفتے کی رات 9 بجے سے ایکس ڈاؤن تھا، صارفین ایکس پر نہ کوئی پوسٹ کر سکتے تھے اور نہ ہی دیکھ سکتے تھے۔

    پاکستان میں ایکس کی سروس میں پیش آنے والی ’خرابی‘ سے متعلق تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے، تاہم دو دن سروس ڈاؤن رہنے کے بعد اب سروس بحال ہو گئی ہے۔

    ملک بھر میں ایکس (ٹوئٹر) سروس تک رسائی میں دشواری

  • ایکس (ٹوئٹر) نے اب تک کی بہترین سہولت متعارف کروا دی

    ایکس (ٹوئٹر) نے اب تک کی بہترین سہولت متعارف کروا دی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے اپنے صارفین کیلیے آڈیو اور ویڈیو کالز کی سہولت فراہم کردی ہے، صارفین اب اپنے ایکس ڈی ایمز کے ذریعے کسی کے ساتھ زیادہ براہ راست رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔

    جی ہاں ایلون مسک کے زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیچر اکتوبر 2023 میں آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا اور اب اینڈرائیڈ ایپ کا حصہ بنا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایکس نے اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے آڈیو اور ویڈیو کالز کا اضافہ کیا ہے اب آپ اپنے ایکس ڈی ایمز کے ذریعے کسی کے ساتھ زیادہ براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔

    صارفین آڈیو یا ویڈیو کالز کو ڈائریکٹ میسجز سیٹنگز کے ذریعے کنٹرول کر سکیں گے جبکہ کسی فرد کو کال کرنے کے لیے اسے ایکس پر کم از کم ایک ڈائریکٹ میسج بھیجنا ضروری ہوگا۔

    یہ سہولت ان صارفین کیلئے ہے جب تک آپ کا شمار ادائیگی کرنے والے صارفین میں ہے کیونکہ یہ سہولت صرف ایکس پریمیم سبسکرائبرز کیلئے دستیاب ہے۔

    واضح رہے کہ یہ نئی تبدیلی ایکس کے مالک ایلون مسک کی جانب سے ایکس کو سپر ایپ بنانے کے اقدامات کا حصہ ہے، قبل ازیں ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایکس کو ایسی ایپ بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر قسم کی سروس صارف کو دستیاب ہو۔

    ایلون مسک کو توقع ہے کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کے فیچر سے مزید افراد کو اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لانے میں مدد ملے گی، اسی طرح یہ کمپنی پیمنٹ فیچر کو بھی ایکس کا حصہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

     

  • ایلون مسک کا ٹوئٹر صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرنے کا اعلان

    ایلون مسک کا ٹوئٹر صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرنے کا اعلان

    ایلون مسک نے صارفین کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) میں آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا ہے، ایلون مسک نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد صارفین کو دستیاب ہوگا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس، میک اور ونڈوز کمپیوٹر پر کام کرے گا، اب آڈیو اور ویڈیو کالز کرنے کے لیے کسی فون نمبر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    ایلون مسک کے مطابق ایکس ایک گلوبل ایڈریس بک ہے اور اسی لیے کالز کے لیے فون نمبر کی ضرورت نہیں۔

    ایلون مسک کو اربوں ڈالر کا خسارہ کیوں ہوا ؟

    تاہم ایلون مسک نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا کہ یہ فیچر کب تک صارفین استعمال کرسکتے ہیں جبکہ اس بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا گیا کہ آیا یہ فیچر صرف بلیو سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہوگا یا تمام صارفین کے لیے۔

    یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ہم نے ٹوئٹر/ایکس پر آڈیو اور ویڈیو کال کے بارے میں سنا ہے، کمپنی کے ڈیزائنر اینڈریو نے اس سے قبل جولائی میں اس نئے فیچر کا اسکرین شارٹ شیئر کیا تھا۔

    یہ نئی تبدیلیاں ایلون مسک کی جانب سے ایکس کو سپر ایپ بنانے کے اقدامات کا حصہ ہیں، ایلون مسک عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ وہ ایکس کو ایسی ایپ بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر قسم کی سروس صارف کو دستیاب ہو۔