Tag: ایکشن مشکوک

  • لاہورقلندرزکے فاسٹ بولر کیون کوپرکا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

    لاہورقلندرزکے فاسٹ بولر کیون کوپرکا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

    دبئی : پاکستان سپرلیگ میں لاہور قلندرزکے فاسٹ بولر کیون کوپر کا بولنگ ایکشن مشوک قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرزکے فاسٹ بولر کیون کوپر پی ایس ایل میں مشکوک ایکشن قرار دیئے جانے والے پہلے بولر بن گئے۔

    دبئی میں ہونے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں کیون کوپر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا ہے۔ پی ایس ایل انتظامیہ نے مشکوک باﺅلنگ ایکشن پر کوپر کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا ہے۔

    کوپر اب امپائرز کے ریڈار پر ہوں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کیون کوپر کھیل تو سکتے ہیں لیکن ایکشن دوبارہ رپورٹ ہوا تو ان پر پابندی لگ جائے گی۔

    کیون کوپر نے کوئٹہ کے خلاف چار اوورز میں سینتیس رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: آٹھ بولرزکا ایکشن مشکوک قرار

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: آٹھ بولرزکا ایکشن مشکوک قرار

    کراچی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں صہیب مقصود سمیت آٹھ بولرز کا ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں آٹھ بولرز کا ایکشن رپورٹ کردیا گیا ہے۔

    لاہور لائنز کے جنید ضیاء، سیالکوٹ اسٹالینز کے نیئر عباس ڈیرہ مراد جمالی کے ندیم جاوید، ملتان ٹائیگر کے صہیب مقصود، کراچی ڈولفنز کے فراز احمد، بہالپور اسٹیگ کے عطاءاللہ، لاہور ایگلز کے عثمان ملک اور جہانزیب کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔

    ان آٹھ کھلاڑیوں کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے مجموعی طور پر انتیس بولروں کے بولنگ ایکشن پر امپائروں نے اعتراض کیا ہے، قومی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں آٹھ مشکوک بولرز کی رپورٹ پی سی بی کو بھیج دی گئی ہے۔