Tag: ایکشن

  • ملتان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

    ملتان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

    ملتان: انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جو حساس مقامات کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں بہاولپور بائی پاس چوک کے قریب سے 4 مبینہ دہشت گروں کو گرفتار کیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، دہشت گردوں کے قبضہ سے چھ دستی بم، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

    گرفتار ملزمان میں فضل، اسلم، گل اور باسط شامل ہیں، ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جنداللہ کے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا۔

    اس سے قبل کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے علاقے سرجانی میں مختلف کارروائیوں میں 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار کیا تھا، ٹارگٹ کلرز کا تعلق ایم کیو ایم لندن اور جماعت اسلامی سے بتایا گیا تھا۔

    کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

    یاد رہے چند روز قبل کے پی کے شہر ایبٹ آباد میں سی ٹی ڈی ہزارہ نے یہ اہم کارروائی کی اس موقع پر داعش کا نیٹ ورک چلانے والا مبینہ دہشت گرد مجیب الرحمان گرفتار کیا تھا،گرفتار مبینہ دہشت گرد کراچی اور پنجاب میں بڑی دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھا جن میں ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں، بینک ڈکیتیوں سمیت سنگین دہشت گردی کی وارداتیں شامل تھیں۔

  • حکومت کا سوشل میڈیا پر جاری پولیو مہم مخالف پروپیگنڈے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    حکومت کا سوشل میڈیا پر جاری پولیو مہم مخالف پروپیگنڈے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    اسلام آباد: پولیو مہم کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کے لیے حکومت پاکستان نے حتمی فیصلہ کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر انسداد پولیومہم مخالف مواد کے خلاف دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے فوری ایکشن لیا جائے.

    [bs-quote quote=”حکومت پاکستان نے فیس بک، یوٹیوب انسداد پولیو مہم کے خلاف موجود مواد ہٹانے کے لئے ہنگامی مراسلہ جاری کر دیا” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    حکومت پاکستان نے فیس بک، یوٹیوب انسداد پولیو مہم کے خلاف موجود مواد ہٹانے کے لئے ہنگامی مراسلہ جاری کر دیا.

    اس مراسلے میں چیئرمین پی ٹی اے سے انسداد پولیومخالف مواد پر فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے.

    حکومت نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو کے خاتمےمیں والدین کے شدید انکار کا سامنا ہے، فیس بک، یو ٹیوب پر منفی پروپیگنڈا پولیو فری مہم میں رکاوٹ ہے.

    مزید پڑھیں: کراچی میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہورہی ہے

    حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اسی منفی پروپیگنڈے کے باعث ایک لاکھ سے زائد بچے ویکسین سے محروم رہ جاتے ہیں.

    خیال رہے کہ ایک جانب جہاں‌ حکومت پاکستان زور شور سے پولیو کے خلاف سرگرم ہے اور پولیو کے قطرے پلانے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے، وہیں‌ شعور کی کمی اور منفی پروپیگنڈے کی وجہ سے چند مسائل بھی درپیش ہیں، جن کے سدباب کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے.

  • جھوٹی ایف آئی آر کٹوانے والے کے خلاف اب کارروائی ہوگی

    جھوٹی ایف آئی آر کٹوانے والے کے خلاف اب کارروائی ہوگی

    کراچی: جھوٹے مقدمات بنوانے والے ہوشیار ہوجائیں، کسی کے خلاف غلط اور جھوٹی ابتدائی اطلاعی رپورٹ (ایف آئی آر) کٹوانے والے کے خلاف اب کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

    آئی جی کی ہدایت کے بعد سندھ بھر میں جھوٹے مقدمات درج کروانے والے 381 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروانے کی دفعات کے تحت کارروائی ہوگی۔

    جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے میں پہلا نمبر سکھر کا رہا جہاں 135 میں سے 34 مقدمات جھوٹے نکلے۔

    نوابشاہ میں 71، سانگھڑ میں 69 اور خیر پور میں 6 مقدمات جھوٹے نکلے۔

    آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ ذاتی مخالفت پر جھوٹا مقدمہ درج کروانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس آصف سعید کھوسہ بھی جھوٹی گواہی دینے والے افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر چکے ہیں۔

    چیف جسٹس نے جھوٹی گواہی کے خلاف پہلی کارروائی چند روز قبل کی تھی جب انہوں نے جھوٹی گواہی دینے پر ساہیوال کے رہائشی ارشد کو 22 فروری کو طلب کیا تھا۔

    ملزم نے اندھیرا ہونے کے باوجود واردات کے مبینہ ملزم کو دیکھنے کا دعویٰ کیا تھا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ رات کو 3 بجے کا واقعہ ہے کسی نے لائٹ نہیں دیکھی، ٹرائل کورٹ کی ہمت ہے انہوں نے سزائے موت دی۔

  • امریکہ شمالی کوریاسےتنہانمٹ سکتاہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    امریکہ شمالی کوریاسےتنہانمٹ سکتاہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہےکہ اگرچین نے کوئی کارروائی نہیں کی توامریکہ شمالی کوریاکےخلاف ایکشن لےگا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک انٹرویو کےدوران کہناتھاکہ چین شمالی کوریا کے خلاف ایکشن لے بصورت امریکہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے خلاف کارروائی کرے گا۔

    ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ چین کا شمالی کوریا پراچھااثر و رسوخ ہے،چین فیصلہ کرلےیا تو وہ شمالی کوریا کے حوالے سے امریکہ کی مدد کرے کیونکہ اس کے لیے بہت اچھا ہوگا اور اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو یہ کسی کے لیے بھی اچھا نہیں ہوگا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو کے دوران کہاامریکہ چین پرشمالی کوریا کےحوالے سےاپنادباؤ برقرار رکھےگا۔


    شمالی کوریا کی جانب سے4میزائل فائر


    خیال رہےکہ رواں سال 6مارچ کو شمالی کوریا کی جانب سے چارمیزائل لانچ کیےگئےتھےجن میں تین جاپان کےسمندر میں جاگرے تھےتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔


    شمالی کوریا کاہائی پرفامنس راکٹ کاتجربہ


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ شمالی کوریا میں ریاستی میڈیا کا کہنا تھاکہ شمالی کوریا کی فوج نے ایک نئے ہائی پرفامنس راکٹ کا تجربہ کیا ہے۔


    شمالی کوریا کےحملے کاسخت جواب دیاجائےگا ‘امریکہ


    واضح رہےکہ رواں سال فروری میں امریکی وزیردفاع کاکہناتھاکہ شمالی کوریاکی جانب سے جوہری ہتھیاروں کےاستعمال کا سخت جواب دیاجائےگا۔

  • ہالی ووڈ کے سپراسٹار نیکولس کیج پاکستان میں

    ہالی ووڈ کے سپراسٹار نیکولس کیج پاکستان میں

    لاس اینجلس :ہالی ووڈ کے سپر اسٹار نیکولس کیج کی فلم ’آرمی آف ون‘ کاٹریلر جاری کردیا گیا جس میں اداکار پاکستان میں دکھائی دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق ہالی ووڈ میں ایکشن اور لاجواب کامیڈی کی وجہ سے شہرت پانے والے سپراسٹار نیکولس کیج کی فلم کا ٹریلر جاری کردیاگیا جس میں وہ ایک ایسے انسان کا کردار نبھارہے ہیں جس کا زندگی میں کوئی مقصد نہیں ہے۔

    فلم میں نیکولس کیج(گیری)ایک دن صبح اٹھتے ہیں توان کا سامنا خدا سے ہوتا ہے جو انہیں پاکستان جاکراسامہ بن لادن کو پکڑنے کے لیے کہتا ہے۔

    nicolas-post-1

    اور وہاں سے شروع ہوتا ہے ایک کاہل اورسست انسان کا سفر جو دنیا کے سب سے مطلوب دہشت گرد اسام بن لادن کو پکڑنے کے لیے سفر کا آغاز کرتاہے۔

    نیکولس کیج کی کامیڈی سے بھرپوراس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ اسامہ بن لادن کو پکڑنے کے لیےاس کے ناممکن مشن میں خدا خود بھی شامل ہوجاتاہے۔فلم میں خدا کا کردار رسل برانڈ اداکررہے ہیں۔

    post-2

    فلم کے مزاحیہ ٹریلر میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایک امریکی شہری اسلام آباد اور اس کے نواح میں کچی آبادیوں میں تلاش سے اپنے نامکمن مشن شروع کرتا ہے اور پھر اس کا یہ مشن ملک کے ہرکونے میں پھیل جاتاہے۔

    post-3

    واضح رہے کہ ہالی ووڈ نامور اداکار نیکولس کیج کی ایکشن اورکامیڈی سے بھرپور فلم 4نومبر کو مداحوں کے لیے ریلیز کی جائے گی۔

  • ایکشن سے بھرپور فلم اسپیکٹر کا ریکارڈ توڑ بزنس

    ایکشن سے بھرپور فلم اسپیکٹر کا ریکارڈ توڑ بزنس

    لاس انیجلس: ایکشن اورتھرل سے بھرپورہالی ووڈ فلم سپیکٹر ریکارڈ توڑ بزنس کرتے ہوئے فلم بینوں میں مقبول ہوگئی، ایک ہفتے میں سواسات کروڑڈالر کابزنس کرکےباکس آفس میں پہلےنمبر پرآگئی۔

    جیمز بانڈ باکس آفس پر چھا گئے ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم اسپیکٹر کی کامیابی کے ریکارڈ توڑ دیئے، اس ہفتےسواسات کروڑ ڈالر کما کر اور باکس آفس میں چھائی ہوئی ہے انیمیٹڈ کارٹون اسنوپی کی فلم پینٹس باکس آفس پرقدم جمائےہوئے ہے ۔

    ساڑھےچارکروڑ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر ہے ، مریخ پر جانے والے خلاباز کے گرد گھومتی فلم مارشین نوےلاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر ہے ۔

    فلم گوز بمپس باکس آفس پر سترلاکھ ڈالرکےساتھ چوتھے، برج آف اسپائس پانچویں ،ہوٹل ٹرنسل وینیا چھٹےاور برنٹ ساتویں نمبرپر ہیں۔

  • سائنس فکشن تھرل فلم”پری ڈیسٹی نیشن "کا نیا ٹریلرریلیز

    سائنس فکشن تھرل فلم”پری ڈیسٹی نیشن "کا نیا ٹریلرریلیز

    کرائم کے خاتمے کیلئے پر عزم نوجوان کے گرد گھومتی سائنس فکشن تھرل فلم” پری ڈیسٹی نیشن ” کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    ایکشن، تھرل اور سنسنی پھیلاتے ٹریول ایجنٹ کے گرد گھومتی فلم پری ڈیسٹی نیشن کے نئے ٹریلر نے شائقین کو اپنی گرفت میں لے لیا ۔ امریکی رائٹررابرٹ اے مینیلن کے مشہور ناول سے ماخوذ فلم کی کہانی ایک ایسے ذہین اور غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایجنٹ کے گِرد گھوم رہی ہے جو دنیا میں جرم اور ظالموں کا راج ختم کرنے کیلئے ٹائم مشین استعمال کرتا ہے ۔اس سے وہ پرانے زمانے میں پہنچ جاتا ہے اور بے پناہ مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے۔ ما ئیکل اسپیریگ اور پیٹر اسپیریگ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم آٓئندہ سال جنوری میں ریلیز کی جائیگی۔

  • سعید اجمل کا ایکشن درست ہوسکتا ہے، مرلی دھرن

    سعید اجمل کا ایکشن درست ہوسکتا ہے، مرلی دھرن

    کولمبو: سری لنکا کے لیجنڈ آف اسپنر مرلی دھرن کا کہنا ہے کہ اگر ثقلین مشتاق محنت کریں تو سعید اجمل کا ایکشن درست ہوسکتاہے۔ایک انٹرویو میں سری لنکا کے سابق مایہ ناز آف اسپنر مرلی دھرن کا کہنا تھا کہ تمام بولرز کو آئی سی سی کے قوانین کے تحت بولنگ کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کبھی پندرہ ڈگری سے زیادہ گیند نہیں کرائی۔

    مرلی نے کہا کہ سعید اجمل ورلڈ کلاس بولر ہیں۔ ان کا ایکشن درست ہوسکتا ہے لیکن اس کے لئے محنت کی ضرورت ہے۔ ثقلین مشتاق سعید اجمل کا ایکشن درست کرسکتے ہیں۔ ایک سوال پرمرلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی سرزمین پربین الاقوامی کرکٹ نہ ہونے کا نقصان ہورہا ہے۔ آئی سی سی بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے سبب سعید اجمل پرپابندی عائد کی گئی تھی۔ اجمل آسٹریلیا سیریزمیں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔