Tag: ایک ارب

  • ایک ارب سے زائد مالیت کی منشیات ودیگر اشیا نذر آتش

    ایک ارب سے زائد مالیت کی منشیات ودیگر اشیا نذر آتش

    کراچی (30 جولائی 2025) کسٹمز نے مختلف کارروائیوں میں ضبط کی گئی ایک ارب سے زائد مالیت کی منشیات ودیگر مضر صحت اشیا نذر آتش کر دیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کسٹمز نے مختلف کارروائیوں میں ضبط کی جانے والی منشیات، مضر صحت اور زائد المعیاد اشیا کو تلف کرنے کے لیے کراچی میں نذر آتش کر دیا۔

    ترجمان کسٹمز کے مطابق تلف کی گئی اشیا کی مالیت ایک ارب 15 کروڑ تھی۔

    جلائی جانے والی منشیات میں 3969 بوتل غیر ملکی شراب، 408 کین بیئر، 2316 کلو منشیات، 337 ٹن چھالیہ اور 26 ٹن انڈین گٹکا بھی شامل ہے۔

    اس کے علاوہ 90 ہزار غیر ملکی سگریٹس اور 48 ہزار کین ایرانی جوس نذر آتش کیا گیا۔

    ترجمان کسٹمز نے بتایا کہ منشیات کے علاوہ انسانی صحت کے لیے مضر 26 ہزار لیٹر خوردنی تیل، 4 ٹن گھی، 53 ٹن چائنیز نمک اور 62 ٹن خشک دودھ بھی تلف کیا گیا ہے۔

  • بھارت کی ’’ایک ارب‘‘ سے زائد عوام انتہائی غریب! رپورٹ‌ مودی سرکار کے منہ پر طمانچہ

    بھارت کی ’’ایک ارب‘‘ سے زائد عوام انتہائی غریب! رپورٹ‌ مودی سرکار کے منہ پر طمانچہ

    بھارت کی ایک ارب سے زائد عوام انتہائی غریب ہے جو بنیادی ضروریات کے علاوہ کوئی شے خریدنے کی سکت نہیں رکھتی۔

    بھارت میں 12 سال سے برسر اقتدار مودی سرکاری دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرتی ہے اور دنیا بھر میں اپنی تیز رفتار ترقی کا ڈھنڈورا پیٹتے ہوئے شائننگ انڈیا کا نعرہ لگاتی ہے، لیکن اس نعرے کی حقیقت ایک بھارتی کمپنی نے کھول دی ہے۔

    گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے کی مثل تو آپ نے سنی ہوگی اور اس مثل پر ایک بھارتی سرمایہ کار کمپنی بلوم وینچرز پوری اتری ہے جس نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں بھارت میں بڑے پیمانے پر غربت کا انکشاف کرتے ہوئے ایسے حیران کن اعداد وشمار پیش کیے ہیں جس نے مودی سرکار کے شائننگ انڈیا کے ڈھول کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔

    صرف کاغذات پر یا ویب دنیا میں تیزی سے معاشی ترقی کرتے ملک بھارت کی اصلیت ظاہر کرتے ہوئے بلوم وینچرز نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے لگ بھگ ایک ارب 40 کروڑ آبادی والے ملک بھارت کی ایک ارب سے زائد آبادی انتہائی غریب ہے۔

    بھارت میں صرف 13 یا 14 کروڑ بھارتی امیر ہیں۔ 26 سے 27 کروڑ بھارتیوں نے کبھی کوئی قیمتی شے خریدی اور نہ ہی پرتعیش سروسز حاصل کی ہیں۔

    پڑوسی ملک کی ایک ارب سے زائد افراد بمشکل اپنی ضروریات زندگی پوری کر رہے ہیں اور ان کے پاس روزہ مرہ کی ضروریات زندگی کی اشیا خریدنے کے علاوہ کچھ بھی خریدنے کے لیے پیسے نہیں ہوتے

    رپورٹ میں مودی سرکار کی پالیسیوں سے غریب خوشحال ہونے کے بجائے غریب تر جب کہ امیر مزید امیر ہو رہے ہیں۔ بھارتی کمپنیوں کی پیداوار و مصنوعات انہی چند کروڑ دولت مندوں کے گرد گھومتی ہیں۔

    متوسط طبقے کی بچت گزشتہ 50 سال کی کم ترین سطح پر ہے۔ لوگوں کی ضروریات میں اضافہ ہو رہا ہے، لیکن آمدنی میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔