Tag: ایک ارب روپے

  • ویڈیو رپورٹ: پاکستان میں‌ ایک ارب روپے کی گاڑی نے دھوم مچا دی

    ویڈیو رپورٹ: پاکستان میں‌ ایک ارب روپے کی گاڑی نے دھوم مچا دی

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سجا آٹوکار کا میلہ جس میں سب کی نگاہوں کی توجہ کا مرکز ایک ارب روپے کی گاڑی رہی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں۔ ایسے ہی شوقین افراد کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سینیٹوریس مال میں سجا سپر کارز آٹو شو، جس نے دھوم مچا دی۔ یہ شو دیکھنے کے لیے دور دور سے شہری آئے۔

    اس سپر کارز شو میں جدید لگژری گاڑیوں سے لے کر پرانے ماڈل تک کی گاڑیاں ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنیں۔ تاہم شو میں پاکستان میں لائی گئی واحد جی ٹی ایکس 26 اور سکس بائی سکس برابس ٹرک نے دھوم مچا دی، جس کی مالیت ایک ارب روپے ہے۔

    نمائش میں بڑی عمر کے لوگوں نے کلاسیک اور ونٹیج کاروں میں دلچسپی ظاہر کی تو نوجوانوں اور بچوں کی ایک بڑی تعداد نے اسپورٹس کاروں اور ہیوی بائیکس کو پسند کیا۔

    اسلام آباد کے شہریوں نے شاپنگ مال میں شاپنگ کے ساتھ ساتھ آٹو شو کے انعقاد کو بہترین تفریح قرار دیا۔

    شو دیکھنے کے لیے آنے والے افراد نے اس نمائش کو سراہا اور کہا کہ پاکستان میں کار سے پیار کرنے والے بڑی تعداد میں موجود ہیں اور ان کے لیے یہ شو بہت بڑی نعمت ہے، جس میں بہت پیاری گاڑیاں ہیں۔ دنیا بھر میں ونٹیج کار کو پروموٹ کیا جاتا ہے، پاکستان میں بھی اس کو پروموٹ کرنا چاہیے اور اسی لیے ہم اس نمائنش میں آئے ہیں۔

    رپورٹ: فاطمہ بتول

     

  • حنیف عباسی کی جانب سے ہتک عزت پر عمران خان کو ایک ارب کا نوٹس

    حنیف عباسی کی جانب سے ہتک عزت پر عمران خان کو ایک ارب کا نوٹس

    راولپنڈی: راولپنڈی کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو حنیف عباسی کی جانب سے ہتک عزت کی دائر دراخوست پر ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس جاری کرکے بائیس دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔

    مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے اپنے وکیل کے ذریعے دائر دراخوست میں موقف اخیتار کیا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنی تقریروں میں ان پر جو الزامات لگائے ہیں وہ جھوٹے ہیں جس سے ان کی شہرت کو شدید نقصان پہچا ہے اور اس کے بدلے میں وہ ایک ارب روپے کے ہرجانے کے دعوے دار ہیں۔

    راولپنڈی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عبدالستار لنگاہ کی عدالت نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔