Tag: ایک ارب ڈالر موصول

  • سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر موصول، اسٹیٹ بینک کی تصدیق

    سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر موصول، اسٹیٹ بینک کی تصدیق

    اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی رقم موصول ہو گئی ہے، اسٹیٹ بینک نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے بڑے برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالرز  موصول ہو گئے ہیں۔

    [bs-quote quote=”پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”اسٹیٹ بینک”][/bs-quote]

    ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے کہا ہے کہ امداد کی ایک ایک ارب ڈالر کی باقی دو اقساط آئندہ چند روز میں مل جائیں گی۔

    سعودی عرب کی جانب سے یہ پیکج پاکستان کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے دیا جا رہا ہے، جس کا اعلان وزیرِ اعظم عمران خان کے دورۂ سعودی عرب کے موقع پر کیا گیا تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:  سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کی پہلی قسط آج ملے گی، وزارت خزانہ


    خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو وزیرِ اعظم عمران خان کے دورے کے موقع پر سعودی عرب کی جانب سے 12 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا وعدہ کیا گیا تھا۔

    دونوں ممالک کے مابین اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا تھا کہ تاخیر سے ادائیگی کی بنیاد پر سعودی عرب پاکستان کو سالانہ 3 ارب ڈالر مالیت کا تیل دے گا اور یہ سلسلہ 3 سال تک جاری رہے گا۔

  • ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں خطرناک حد تک کمی ، پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالر موصول

    ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں خطرناک حد تک کمی ، پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالر موصول

    کراچی: معاشی مشکلات کے شکار پاکستان کو دوست ملک چین سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے اور دس ماہ بعد پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں پہلا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک پر قرضوں کا بوجھ اور غیر ملکی زرمبادلہ میں کمی کے باعث پاکستان نے دوست ملک چین سے ایک ارب ڈالر کا قرضہ لے لیا، یہ رقم انڈسٹریل کمرشل بینک آف چائنا سے لی گئی ہے۔

    دس ماہ سے پاکستان کے مسلسل گرتے ڈالر ذخائر میں یہ پہلا اضافہ ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 58 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور پاکستان کے ڈالر ڈپازٹس کا مالی حجم 17 ارب 71 کروڑ ڈالر ہوگیا۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ڈالر ذخائر مسلسل کم ہونے سے ادائیگیوں کا توازن بگڑتا جارہا تھا جبکہ تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باعث سو دن میں روپے کی قدر 10 فیصد گرائی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودیہ عرب اور خلیجی ممالک سے جون میں دو ارب ڈالر ملنے کے روشن امکانات ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی جانب سے رابطہ کرنے پر اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ حکام نے تصدیق کی ہے کہ انڈسٹریل کمرشل بینک آف چائنا سے کمرشل لون کی مد میں ایک ارب ڈالر اپریل کے آخر میں موصول ہوگئے ہیں، بیس اپریل کو پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پر آگئے تھے۔


    مزید پڑھیں :  حکومت کی ایک بار پھر چین سے بڑا قرضہ لینے کی تیاری


    اعلیٰ حکام کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس صرف دس ارب ستر کروڑ ڈالر کا ذخیرہ بچا تھا، جو ڈھائی ماہ کی درآمدات کیلئے بھی ناکافی تھا جبکہ بینکوں کے پاس موجود 6 ارب ڈالر سے زائد کے ذخائر کھاتے داروں کے ہیں، جنھیں اسٹیٹ بینک مجموعی ڈالر ذخائر میں شامل کرکے دکھاتا ہے۔

    اقتصادی ماہرین کے مطابق غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی رزمبادلہ ذخائر میں کمی کا باعث بن رہی ہے۔ زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ کم کرنے کے لیے غیر ملکی مہنگے قرضوں کا حصول ناگزیر ہے۔

    اس سے قبل بھی گزشتہ تین ماہ میں حکومت نے چینی بینکوں سے ایک ارب ڈالر کا قرضہ لیا تھا۔

    خیال رہے کہ نوازحکومت نے تین برس میں پچیس ارب ڈالر کے نئے قرضے لئے ہیں، ساڑھے چار ارب ڈالر کے بانڈز بھی فروخت کئے جاچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔