Tag: ایک اور مقدمہ درج

  • وزیراعلیٰ کے پی علی امین اور بشریٰ بی بی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    وزیراعلیٰ کے پی علی امین اور بشریٰ بی بی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپوراور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی مدعیت میں بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ کےپی علی امین کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا گیا ہے، مقدمے میں 7 اے ٹی اے سمیت 20 دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمے میں سینیٹر فیصل جاوید، عاطف خان اور اسد قیصر بھی نامزد ہیں۔

    بشریٰ بی بی ڈی چوک کیوں جانا چاہتی تھیں؟ ترجمان نے خاموشی توڑ دی

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ 15 سے 18 ہزار افراد نے بشریٰ بی بی اور علی امین کی قیادت میں ڈی چوک پر حملہ کیا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق ہجوم کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا، مسلح ہجوم میں ریاست مخالف تقاریر بھی چلائی گئیں۔

  • بشریٰ بی بی پر پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج

    بشریٰ بی بی پر پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج

    گوجرانوالہ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف تیسرامقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر کا اندراج پیکا ایکٹ کے تحت کیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ تھانہ گگھڑ منڈی میں شہری سعید بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، بشریٰ بی بی نے پاکستان اور سعودی عرب کی جذباتی وابستگی کو ٹھیس پہنچائی۔

    بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی نے اشتعال انگیزبیان دیکر 2 ممالک کے تعلقات پر ضرب لگائی۔

    متن میں کہا گیا کہ بشری ٰبی بی کے بیان سے مذہبی منافرت کو ہوا ملی، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہے ہیں، جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔

  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر نئی مشکل میں پھنس گئے

    ایمان مزاری اور ان کے شوہر نئی مشکل میں پھنس گئے

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر کی صاحبزادی ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری اور انکے شوہر کے خلاف ایک اور مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کرلیا گیا۔

    مقدمہ سائبر کرائم یونٹ اسلام آباد پولیس انچارج کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ تفتیش کےدوران ہادی علی کے انکشافات اور آہنی مکوں کے استعمال پر درج کیا گیا۔

    اس سے پہلےٹریفک وارڈن کی مدعیت میں میاں بیوی کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    مقدمے میں کہا گیا کہ دوران تفتیش ملزم ہادی علی نے اقرار کیا پولیس اہلکار پرآہنی مکوں سے حملہ کیا گیا، پولیس نے ہادی علی کی گاڑی سے مکا برآمد کیا اور بطور ثبوت پاس رکھا، ملزم نے آہنی مکا گاڑی کی سیٹ کے نیچے چھپا دیا تھا جسے برآمد کیا گیا ۔

    بعد ازاں سیشن عدالت میں ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی کیخلاف آہنی مکا رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    پولیس نے ہادی علی کو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی عدالت پیش کیا، یاسر محمود نے پولیس کی استدعا پر ہادی علی کو جوڈیشل کردیا۔

    پولیس نے اے ٹی سی سے ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی کا راہداری ریمانڈ لےلیا۔

  • عمران خان سمیت مرکزی قائدین کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت مرکزی قائدین کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت مرکزی قائدین کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مقدمہ ڈی ایس پی صابر علی کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا ، جس میں عمران خان، فرخ حبیب ، حسان نیازی، اعجاز چوہدری، حماد اظہر ، فواد چوہدری اور میاں محمودالرشید کو نامزدکیا گیا ہے۔

    مقدمہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور روڈ بلاک کرنے سمیت پولیس افسران پر حملہ اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ تین چارسوپرمشتمل جھتےجس میں مسلحہ افرادبھی موجودتھے،جھتے قومی سلامتی کے اداروں کو دھمکیاں دے رہے تھے۔

    ایف آئی آر میں کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراو کیا اور ڈنڈے برسائے،پولیس پر پتھراؤ اور ڈنڈے مارنے سے 13 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔

    متن کے مطابق کارکنوں کے پتھراؤ کی وجہ سے پی ٹی آئی کے6کارکن بھی زخمی ہوئے ، پولیس زخمیوں کو سروسز اسپتال لایا گیا جہاں پی ٹی آئی کے کارکن بھی زیر علاج تھے، زیر علاج زخمیوں میں علی بلال بھی دم توڑ گیا۔

  • ہائی کورٹ آمد پر ہنگامہ آرائی : عمران خان سمیت  21 رہنماؤں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    ہائی کورٹ آمد پر ہنگامہ آرائی : عمران خان سمیت 21 رہنماؤں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    اسلام‌ آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے21رہنماؤں کیخلاف ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمےمیں دہشت گردی، کار سرکارمیں مداخلت اورمزاحمت کی دفعات شامل کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ آمد پر ہنگامہ آرائی کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 21 رہنماؤں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔

    مقدمے میں پی ٹی آئی کے 250 کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے اور مقدمے میں دہشت گردی، کار سرکار میں مداخلت اور مزاحمت کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    مقدمے کے متن میں کہا ہے کہ عمران خان ہجوم کو لیکر جوڈیشل کمپلیکس پہنچے، کارکنان نے ہاتھوں میں اسلحہ، ڈنڈے اور جھنڈے پکڑ رکھے تھے۔

    متن میں کہا گیا کہ ہجوم نےپی ٹی آئی رہنماؤں کی قیادت میں ہائیکورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی ، ہجوم نے پولیس اور دیگر کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور سیف کیمروں، بینچز سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

    راجہ خرم، مراد سعید، علی نواز، عامرکیانی ، فرخ حبیب سمیت دیگر مقدمے میں شامل ہیں ، جوڈیشل کمپلیکس اور ہائی کورٹ ہنگامہ آرائی کے الگ الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

  • لاہور: تیرہ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ تھانہ فیکٹری میں درج

    لاہور: تیرہ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ تھانہ فیکٹری میں درج

    لاہور: فیکٹری ایریا کے علاقہ میں تیرہ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ تھانہ فیکٹری میں درج کرلیاگیا۔

    پولیس کے مطابق بچی کو نامعلوم کار سواروں نے لفٹ دینے کے بہانے اپنے ساتھ لے گئے اور بچی سے مبینہ زیادتی کرکے والٹن روڈ پر پھینک کر فرار ہوگئے ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس نے بچی کو اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    بچی ایک گھر میں ملازمہ تھی گھر کے مالک محمد عباس کی مدعیت میں دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، ایف آئی آر کے مطابق بچی دوپہر اپنے گھر سے بازار میں سودا لینے گئی تھی کہ نامعلوم افراد اسے ورغلا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

  • اسلام آباد:پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    اسلام آباد:پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    اسلام آباد:  تحریک انصاف کےکارکنوں کیخلاف پولیس سے تصادم کا ایک اور مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کرلیا گیا ہے۔

    اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء پر مقدمات درج کرانے کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ سیکریٹریٹ میں پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف پولیس سے تصادم کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پنجاب پولیس نے دھرنے سے واپس گھروں کو جانے والے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، جس پر قریب موجود تحریکِ انصاف کے کارکن مدد کو پہنچے، سیاسی کارکن اور پولیس اہلکار آمنے سامنے ہوئے تو پتھرائو اورلاٹھی چارج شروع ہوگیا۔

    پی ایم سیکریٹریٹ سے سپریم کورٹ تک علاقہ میدان جنگ بن گیا، اسی دوران اسلام آباد پولیس نے مارگلہ چو ک کے قریب سے تحریکِ انصاف کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے، تصادم کی اطلاع ملنے پر تحریکِ انصاف کی قیادت نے اپنے کارکنوں کو واپس دھرنے کے مقام پر بلالیا تھا۔