Tag: ایک اہلکار شہید

  • خیرپور : جج کے اسکواڈ پر حملہ، پولیس اہلکار شہید 2 زخمی

    خیرپور : جج کے اسکواڈ پر حملہ، پولیس اہلکار شہید 2 زخمی

    خیرپور لاڑکانہ روڈ پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے اسکواڈ پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کردیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 2شدید زخمی ہوگئے۔

    اےآر وائی نیوز خیر پور کے نمائندے نوید کھوڑو کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی کے جج گاڑی میں سکھر سے لاڑکانہ جارہے تھے کہ اس دوران اسکواڈ میں شامل موبائل پر گولیاں لگیں۔

    اچانک حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار نے موقع پر ہی جان دے دی جبکہ دو اہلکار فائرنگ سے زخمی ہوئے، شہید اہلکار اور زخمیوں کو لاڑکانہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    خیرپور پولیس کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت مقبول شیخ جبکہ زخمی ہونے والوں کے نام اقبال ملانو اور صغیر احمد ہیں۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی خیرپور سردار حسن نیازی بھاری پولیس نفری ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ گئے ہیں۔ علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق واقعے کے بعد حملہ آور واردات کے فوری بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، شہید اور زخمی اہلکاروں کا تعلق ضلع لاڑکانہ سے ہے۔

    ایس ایس پی خیرپور سردار حسن نیازی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اے ٹی سی جج محفوظ ہیں، ان کے اسکواڈ پرحملہ ہوا ہے، یہ ٹارگٹڈ حملہ تھا یا ڈکیتی کے دوران کچھ ہوا؟ اس معاملے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

  • پشاور، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید،2 زخمی

    پشاور، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید،2 زخمی

    پشاور : پولیس اسٹیشن پہاڑی پورہ کی حدود میں سٹی پیٹرول پولیس یونٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں متعارف کی گئی نئی سٹی پیٹرول پولیس یونٹ پر نا معلوم افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں‌ جب کہ ملزمان بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت اے ایس آئی عصمت خان کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمی ہونے والے افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں طبی امداد دی جا رہی ہے جن کی عیادت کے لیے اعلیٰ پولیس افسران پہنچ گئے ہیں۔

    ایس ایس پی آپریشن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا افسوسناک واقعے میں پولیس اہلکاروں کو دورانِ‌ ڈیوٹی نشانہ بنایا گیا جس میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

    واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پشاور پولیس نے پہاڑی پورہ کے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے اور ہر آنے جانے والی گاڑی کی تلاشی لی جا رہی ہے جب کہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جا ری ہے جس کے دوران کئی مشتبہ افراد میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • سبی: پولیس لائن کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید، 3زخمی

    سبی: پولیس لائن کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید، 3زخمی

    سبی: چاکر روڈ پر پولیس لائن کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق پویس لائن کے قریب درخت پر باندھا گیا دھماکہ خیز مواد اس وقت زورداردھماکہ سے پھٹ گیا، جب سکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی، دھماکہ سے ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، پویس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    ڈی پی او انو کھیتران کے مطابق درخت پر باندھا گیا دھماکہ خیز مواد کا نشانہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی تھی، پویس مزید تفتش کررہی ہے۔