Tag: ایک بچہ جاں بحق

  • 8بہن بھائیوں کی طبیعت پراسرار طور پر اچانک خراب، ایک جاں بحق، معاملہ کیا ہے؟

    8بہن بھائیوں کی طبیعت پراسرار طور پر اچانک خراب، ایک جاں بحق، معاملہ کیا ہے؟

    چوک اعظم : پنجاب میں ایک ہی خاندان کے 8 بچوں کا حالت پراسرار طور پر غیر ہوگئی، ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، بچوں کی عمریں 2 سے 20 سال کے درمیان ہیں۔

    فوڈ پوائزنگ ہے یا کچھ اور؟ پنجاب کے ضلع لیّہ کے شہر چوک اعظم میں کوٹ مراد کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 8 بچوں کی حالت اچانک خراب ہوگئی متاثرین میں نوجوان اور بچے شامل ہیں۔

    متاثرہ بچوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا گیا جہاں دوران علاج 20سالہ انعام اللہ جان کی بازی ہار گیا۔

    متاثرین میں18سالہ سمیع اللہ،16سالہ محمد عباس،14سالہ شمس اللہ، 11سالہ طاہرعباس،5 سالہ آمنہ بی بی،4سالہ یاسمین بی بی،3سالہ ارسلان بھی شامل ہیں۔

    متاثرہ بچوں کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے، ڈاکٹرز بھی تاحال وجہ بتانے سے قاصر ہیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ فوڈ پوائزنگ ہے یا کچھ اور کچھ نہیں کہہ سکتے، تاحال وجوہات سمجھ نہیں آسکیں۔

    متاثرہ خاندان نے پنجاب حکومت اور محکمہ صحت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بچوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گھرکا پانی چیک کرایا جائے، موت کس وجہ سے ہوئی ؟ ہمارے دیگر بچوں کو بچایا جائے۔

  • کراچی : کے الیکٹرک کی غفلت نے پانچ سالہ بچے کو موت کی نیند سلادیا

    کراچی : کے الیکٹرک کی غفلت نے پانچ سالہ بچے کو موت کی نیند سلادیا

    کراچی : کے الیکٹرک عملے کی غفلت نے ایک اور بچے کی جان لے لی، سرجانی ٹاؤن میں پانچ سالہ بچہ بجلی کے گرے ہوئے تار سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی تیسرٹاؤن میں کے الیکٹرک عملے کی غفلت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، تیسرٹاؤن میں 5سال کا بچہ بجلی کے گرے ہوئے تار سے کرنٹ لگنے کے باعث بے ہوش ہوگیا۔

    خضر کو کرنٹ لگنے کے بعد اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں اس نے دوران علاج دم توڑ دیا، خضر کو اس کے گھر کے سامنے بجلی کے گرے ہوئے تار سے کرنٹ لگا، علاوہ ازیں گزشتہ رات بھی اورنگی ٹاؤن میں پی ایم ٹی گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوا تھا۔

    یاد رہے کہ کراچی کے علاقے احسن آباد میں کے الیکٹرک کی لاپرواہی کے باعث 8 سالہ بچے عمر پر بجلی کے تار گرگئے تھے جس کے باعث بچے کے دونوں بازو ضائع ہوگئے تھے، متاثرہ بچے کے والدین کی جانب سے کے الیکٹرک کی لاپرواہی پر ادارے کے خلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: ننھا عمر دونوں بازؤں سےمحروم، غفلت پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج

    بعد ازاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے8سالہ بچے عمر کے بازو ضائع ہونے پر کے الیکٹرک کے حکام سے تار گرنے کی وضاحت طلب کرتے ہوئے متاثرہ بچے کو علاج معالجے کی تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

  • ایبٹ آباد : تیزرفتار جھولا گرنے سے ایک بچہ جاں بحق،11افراد زخمی ہوگئے

    ایبٹ آباد : تیزرفتار جھولا گرنے سے ایک بچہ جاں بحق،11افراد زخمی ہوگئے

    ایبٹ آباد : پبلک پارک میں تیز رفتار جھولا گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے، انتظامیہ نے حادثے کے بعد پارک سیل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے پبلک پارک میں تیز رفتار جھولا گرگیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں نے بتایا کہ جھولا رفتار تیز ہونے سے بے قابو ہو گیا تھا، جھولے میں دس کے قریب خواتین، مرد اور بچے سوار تھے، حادثہ کے بعد جائے وقوعہ پر چیخ و پکار مچ گئی، خوشیوں کی آوازیں، چیخوں اور کراہوں میں بدل گئیں۔

    حادثے میں زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس اور بےنظیر شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اسٹیشن کما نڈر بریگیڈئیر فیصل اور ایگزیکٹو آفیسر زوفشاں منظور نے موقع پر پہنچ کر پارک کو سیل کر دیا۔

  • تھر میں غزائی قلت سے جاں بحق ہو نے والے بچوں کی تعداد118 ہو گئی

    تھر میں غزائی قلت سے جاں بحق ہو نے والے بچوں کی تعداد118 ہو گئی

    تھرپارکر: تھر میں موت کے سائے چھائے ہوئے ہیں۔ غذائی قلت کی وجہ سے مزید ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے جس کے بعد تعداد ایک سواٹھارہ تک جا پہنچی ہے۔

    تھر میں موت غذائی قلت کا بھیس بدل کر معصوم زندگیوں کو نگلنے کا کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مٹھی کے سول استپال میں غذائی قلت کے باعث پندرہ دن کا ایک اور بچہ دم توڑ گیا۔

    تھری باسیوں کو پانی اور غذائی کمی کے عفریت کا سامنا ہے جس کے باعث ماوں کی کمزور جسمانی حالت کے باعث شیر خْوار بچے ماں کے دودھ سے محروم ہیں۔

    تھر میں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیوں کے دعووں کے باوجو د برسر زمینی حقائق اس کے برعکس نظر آتے ہیں۔ جس کا نتیجہ بچوں کی اموات اور تھر سے نقل مکانی کی صورت میں نکل رہا ہے۔