Tag: ایک روزہ دورہ

  • عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

    عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

    لاہور: سربراہ پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے جہاں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان آج دوپہر ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ملاقات ہوگی۔

    عمران خان ایوان اقبال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے، وہ لاہور جلسہ کامیاب بنانے پر ورکرز کا شکریہ ادا کریں گے۔

    سابق وزیر اعظم پارٹی کے پروفیشنل گروپ سے بھی ملاقات کریں گے۔

    عمران خان کو پنجاب کی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر بریف کیا جائے گا، وہ لانگ مارچ کی تیاریوں پر پارٹی قیادت کو ہدایات دیں گے۔

  • وزیر اعظم کی عوامی فلاح کے منصوبے ترجیحی بنیاد پر مکمل کرنے کی ہدایت

    وزیر اعظم کی عوامی فلاح کے منصوبے ترجیحی بنیاد پر مکمل کرنے کی ہدایت

    پشاور: وزیر اعظم عمران خان کے ایک روزہ دورہ پشاور کے دوران انہیں عوامی فلاح و ترقیاتی منصوبوں بالخصوص ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان اور جنگلات کے تحفظ کے منصوبے کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کا ایک روزہ دورہ کیا، وزیر اعظم سے گورنر شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں صوبے میں سیاسی صورتحال، انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

    ملاقات میں عوامی فلاح و ترقیاتی منصوبوں بالخصوص ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان، جنگلات کے تحفظ کے منصوبے اور صحت کارڈ کی عوامی پذیرائی پر بھی گفتگو ہوئی۔

    وزیر اعظم کو مہنگائی کی روک تھام کے لیے کیے گئے انتظامات اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن پر پیش رفت سے متعلق آگاہی دی گئی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پرقطرپہنچ گئے

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پرقطرپہنچ گئے

    دوحا: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے جہاں وہ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ سرکاری دورے پر دوحا ایئرپورٹ پہنچے تو قطری حکام نے ان کا استقبال کیا۔

    شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے کے دوران اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    اس سے قبل وزیر خارجہ قطر روانہ ہونے کے لیے بغیر پروٹوکول کے ائیرپورٹ پہنچے، شاہ محمود قریشی ائیرپورٹ پرعام شہریوں کے ساتھ قطار میں کھڑے رہے۔

    شاہ محمود قریشی بورڈنگ پاس لینے کے لیےعام مسافروں کی طرح مراحل سے گزرے، مسافروں نے وزیرخارجہ کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چار ملکی دورہ کیا تھا، دورے کے چوتھے اور آخری مرحلے میں انہوں نے روس کا دورہ کیا تھا۔

    وزیر خارجہ نے اپنے 4 ملکی دورے کو شٹل دپلومیسی کا نام دے دیا

    واضح رہے کہ دو روز قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے حالیہ 4 ملکی دورے کو شٹل ڈپلومیسی کا نام دیا تھا۔

    شٹل ڈپلومیسی ایک ثالث کی جانب سے دو یا زائد فریقین کے درمیان شروع کیے گئے مذاکرات ہوتے ہیں جو براہ راست بات چیت کے لیے ناگزیر ہیں۔

  • قطری وزیر خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گے

    قطری وزیر خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گے

    اسلام آباد : قطرکے وزیرخارجہ آج ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، وہ وزیراعظم عمران خان اور اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قطری وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی ایک روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

    قطر کے وزیرخارجہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔

    پاک قطر وزرائے خارجہ مذاکرات دفتر خارجہ میں ہوں گے، ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات کیے جائیں گے۔

    قطر نے پاکستان کو ایک لاکھ نوکریوں کی پیشکش کردی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ مشترکہ مفادات کے فروغ اور تعاون پراتفاق رائے کیا گیا تھا۔

    قطری وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے ملاقات کے دوران ایک لاکھ ہنرمند پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کی پیشکش بھی کی تھی۔

  • وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    کوئٹہ :وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ، جہاں وزیراعظم صوبائی کابینہ کےاراکین سےملاقات کریں گے اور ترقیاتی منصوبوں سےمتعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیراعظم کا استقبال کیا، عمران خان کی کوئٹہ آمد پر استقبالیہ بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔

    اپنے دورے کے دوران وزیراعظم صوبائی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور بلوچستان کےعوام کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پربریفنگ لیں گے جبکہ وزیراعلیٰ اور گورنربلوچستان سے ملاقاتیں کریں گے۔

    دورہ کوئٹہ میں وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹیرینز اور سول سوسائٹی کےنمائندوں سے ملاقات کریں گے اور قومی،صوبائی اور سینیٹ ارکان سے خطاب بھی کریں گے۔

    خیال رہے عمران خان کا وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ بلوچستان ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کا دورہ پشاور، وزیراعلیٰ سے ملاقات

    یاد رہے گذشتہ ہفتے وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور گئے تھے ، جہاں گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا تھا۔

    وزیراعظم نے وزیراعلیٰ‌ محمود خان سے ملاقات کی تھی، اس ملاقات میں وزیراعظم کو صوبائی حکومت کے100روزہ پلان سے آگاہ کیا گیا تھا۔

  • کابل: شاہ محمود قریشی کی اشرف غنی اور افغان ہم منصب سے ملاقات

    کابل: شاہ محمود قریشی کی اشرف غنی اور افغان ہم منصب سے ملاقات

    کابل : شاہ محمود قریشی نے کابل میں افغان ہم منصب سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے چیلنجز مشترکہ ہیں، مل کر نمٹنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک روزہ دورہ افغانستان کے موقع پر افغان صدر اشرف غنی اور افغان ہم منصب سے ملاقات کی اس موقع پر دونوں ممالک کے وفود بھی وجود تھے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے چیلنجز مشترکہ ہیں، مل کر نمٹنا ہوگا، دونوں ممالک میں تعلقات کے مزید فروغ کی صلاحیت موجود ہے، مثبت سمت میں کام کرنا ہوگا تعاون کے عمل کو مزید بڑھانا ہوگا۔

    پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن خطے کا امن ہے، پاکستان اور افغانستان کو مل کر امن کے لیے کام کرنا ہوگا۔

    افغان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ منصب سنبھالنے کے بعد شاہ محمود قریشی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان سمیت خطے کے تمام ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

    افغان حکام کے ساتھ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیر خارجہ کی حیثیت سے شاہ محمود قریشی کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روزہ دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر  اشرف غنی سے بھی ملاقات کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان صدر سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تجارتی امور اور دونوں ممالک کے ایکشن پلان برائے امن بات کی گئی، جبکہ مذاکرات کے دوران جلال آباد قونصل خانے کی بندش کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

  • امریکی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    امریکی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد : امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ایک روزہ دورے کے دوران مائیک پومپیو کی وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج ایک روزہ دورے پر اسلامی جمہوریہ پاکستان پہنچے۔ وزیر خارجہ کے ساتھ امریکا کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفرڈ بھی ہیں۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ملک کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کے بعد دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔

    پاکستانی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے، مائیک پومپیو دورہ مکمل کرکے آج ہی نئی دہلی روانہ ہوں گے۔

    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دورہ پاکستان سے قبل واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاک امریکا تعلقات میں نئی پیشرفت کا آغاز کریں گے۔

    امریکی وزیر خارجہ نے میڈیا نمائندگان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں ثالثی کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون کرے۔

    خیال رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ کے سامنے اپنا مؤقف رکھیں گے۔

    مزید پڑھیں: پاک امریکا تعلقات کو ابھی خوشگوار نہیں کہہ سکتے، شاہ محمود قریشی

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں سرد مہری سب کے سامنے ہے، پاک امریکا تعلقات کو ابھی خوش گوار نہیں کہہ سکتے۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ مائیک پومپیو نے وزیر اعظم عمران خان کو فون کرتے ہوئے وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دی تھی اور نئی حکومت سے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم بعد میں فون کی گفتگو متنازعہ رخ اختیار کر گئی تھی۔

    امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ فون پر پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ پاکستان میں سرگرم دہشت گردوں کے خاتمے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، تاہم وزارت خارجہ نے اس دعوے کی تردید کی تھی کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔

  • وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کراچی پہنچ گئے

    وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کراچی پہنچ گئے

    کراچی : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے جہاں وہ امن وامان کی صورت حال پراجلاس کی صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج کراچی میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، ڈی جی رینجرزسندھ ، آئی جی سندھ شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں وزیراعظم کو کراچی آپریشن، ترقیاتی منصوبوں، مبینہ مقابلوں سے آگاہ کیا جائے گا، اجلاس میں نقیب قتل اورراؤانوارکی گرفتاری سےمتعلق بھی بات ہوگی۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لیاری ایکسپریس وے کے شمالی حصے کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم گرین لائن بس، کے فور، سیوریج ایس تھری منصوبوں کاجائزہ لیں گے۔

    شاہد خاقان عباسی دورہ کراچی کے بعد گوادر روانہ ہوں گے جہاں وہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔


    سرکاری پالیسیاں ٹویٹرپرنہیں سرکاری دستاویزات پردی جاتی ہیں: وزیراعظم


    یاد رہے کہ گزشتہ روزوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ کو امریکا کی سرکاری پالیسی نہیں سمجھا جا سکتا۔ سرکاری پالیسیاں ٹویٹر پر نہیں سرکاری دستاویزات پر دی جاتی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ایک روزہ دورے پرکابل روانہ

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ایک روزہ دورے پرکابل روانہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہوگئے جہاں وہ افغان صدر اور فوجی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہوگئے جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے کے دوران افغان آرمی چیف سمیت دیگر عسکری حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔


    مزید پڑھیں: امریکی وزیردفاع کے کابل پہنچتے ہی ایئرپورٹ پرحملہ


    یاد رہے کہ 3 روز قبل امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس کے افغانستان پہنچتے ہی کابل ایئرپورٹ کے قریب راکٹ سے حملہ کیا گیا تھا، طالبان نے راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔


    افغانستان کو محفوظ بنانے کے لیے کوشش کریں گے‘ جیمزمیٹس


    واضح رہے کہ امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر افغانستان کو محفوظ بنانے کے لیے کوشش کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیرخارجہ خواجہ آصف ایک روزہ دورے پرترکی روانہ

    وزیرخارجہ خواجہ آصف ایک روزہ دورے پرترکی روانہ

    اسلام آباد: وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف ایک روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوگئے جہاں وہ ترک صدر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف ایک روزہ دورے پرترکی روانہ ہوگئے،مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ بھی وزیرخارجہ کے ہمراہ ہیں۔

    وزیرخارجہ خواجہ آصف ترک صدر، وزیراعظم اور ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے۔


    خواجہ آصف کی ایرانی صدر و وزیر خارجہ سے ملاقات


    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے تہران میں ایرانی ہم منصب جواد ظریف اور ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی تھی۔

    خواجہ آصف نے ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات میں امریکہ کی افغانستان اور جنوبی ایشیا کے لیے پالیسی اور اس کے خطے پر اثرات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔


    افغانستان کا امن خطے کی سلامتی کےلیے بہت اہم ہے‘ خواجہ آصف


    واضح رہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اس سے قبل چین کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔ چین کے دورے پر روانگی سے قبل انہوں نے خارجہ پالیسی کے بنیادی خدوخال میں تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کو بتائیں گے کہ ہم نے کتنی قربانیاں دی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔