Tag: ایک روزہ دورہ

  • ایرانی وزیرخارجہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    ایرانی وزیرخارجہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    اسلام آباد : ایران کے وزیرخارجہ جوادظریف کی سربراہی میں اعلیٰ سطح وفد ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق ایرانی وزیرخارجی کی قیادت میں ایران کا اعلیٰ سطح وفد ایک روزہ سرکاری دورے پروفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیاہے۔

    ایرانی وفدپاکستانی قیادت سے ملاقات کرے گا اور دوطرفہ تعاون اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔

    ایرانی وزیرخارجہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح وفد مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات کرےگا۔

    یاد رہےکہ تین روز قبل اسلام آباد میں دورہ ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا اسپیکر قومی اسمبلی کا کہناتھاکہ ایران پر واضح کرچکے ہیں کہ اگر پاکستان اتحادی فوج کی
    سربراہی کرتا ہے تو اس میں ایران کا مفاد اور مسلم امہ کو مدنظر رکھا جائے گا۔


    ایران نے سی پیک میں شمولیت کی خوائش کا اظہارکیا ہے‘ایازصادق


    واضح رہےکہ ایاز صادق کاکہناتھا کہ ایران نے بھی سی پیک کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ دوره تہران میں ایرانی صدر سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • سعودی وزیر دفاع آ ج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

    سعودی وزیر دفاع آ ج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

    اسلام آباد : سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان آج پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے.

    تفصیلات کےمطابق سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کے علاوہ دفاعی امور سے متعلق شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے.

    ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی سعودی وزیردفاع سے ملاقات کریں گے،جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور باہمی تعلقات اور دفاعی شعبے میں تعاون اورفروغ پر بات چیت ہوگی.

    سعودی وزیر دفاع اپنی ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ کی صورتحال اور بالخصوص یمن اور شام سمیت بعض ممالک میں تازہ ترین ہونے والے حالات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے اور انسداد دہشت گردی سے متعلق تعاون پر بھی غور ہوگا.

    *سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان اسلام آباد پہنچ گئے

    یاد رہےاس سے قبل رواں سال جولائی میں سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان پہنچےتوایئر پورٹ پر خواجہ آصف اور سرتاج عزیز نے ان کا استقبال کیاتھا.

  • وزیراعظم نوازشریف نے وارشپ ٹینکر کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم نوازشریف نے وارشپ ٹینکر کا افتتاح کردیا

    کراچی : وزیراعظم نوازشریف نے وارشپ ٹینکر کا افتتاح کردیا، انہوں نے کہا کہ وار شپ ٹینکر یوم آزادی کے موقع پرقوم کے لیے تحفہ ہے.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف وارشپ ٹینکر کا افتتاح کرنے آج کراچی پہنچے،اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’جشن آزادی پر برادرملک ترکی کی جانب سے اس تحفے پر شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘.

    وزیراعظم نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ ’’وار شپ کی تیاری کراچی شپ یارڈ کے لیے اعزاز کی بات ہے‘‘.اس موقع پر انہوں نے شپ یارڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی اعلان کیا.

    nawaz-post-2

    افتتاح کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ’’سترہ ہزار ٹن وزنی فلیٹ ٹینک وارشپ ترکی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے اور اس طرح کے مزید وار شپ فلیٹ تیار کیے جائیں گے‘‘.

    nawaz-post-1

    وزیراعظم نوازشریف کاوارشپ کی افتتاحی تقریب سے کہنا تھا کہ جشن آزادی پر ترکی کی جانب سے وارشپ فلیٹ ٹینکر کے تحفے پر شکریہ ادا کرتا ہوں.


    انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان بہترین دوست ہیں اور انہوں نے کہا ترکی کےساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے.وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے.

    اس موقع پر پاک چین اقتصادی راہداری  کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’یہ منصوبہ خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا‘‘.وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم بناناچاہتے ہیں‘‘.

    وارشپ فلیٹ ٹینکر کی تیاری پر وزیراعظم نواز شریف نے وزرات دفاعی پیدوار کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی.

    پاک بحریہ کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وزیر دفاع خواجہ آصف،رانا تنویر سمیت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہاورگورنز سندھ عشرت العباد بھی موجود تھے.

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ اور ان کے ہمراہ ترک وزیر دفاع بھی خصوصی طور پر تقریب میں شریک ہوئے.

    یاد رہے کہ آج صبح وزیر اعظم نوازشریف وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیردفاع خواجہ آصف اور رانا تنویر کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر کراچی ایئرپورٹ پہنچے ہیں اور وہ یہاں ایک مصروف دن گزاریں گے.

    کراچی ایئرپورٹ پروزیر اعظم نوازشریف کااستقبال وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ،گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کیا اس موقع پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور چیف سیکرٹری سندھ بھی موجود تھے.

    وزیراعظم نوازشریف آج گورنرہاؤس میں ممتاز فلاحی رہنما ڈاکٹر عبدالستار ایدھی مرحوم کے اہل خانہ اور معروف قوال شہید امجدصابری کےاہل خانہ سے تعزیت بھی کریں گے.

  • آرمی چیف ایک روزہ دورے پر آج کابل روانہ ہوں گے

    آرمی چیف ایک روزہ دورے پر آج کابل روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر آج کابل روانہ ہوں گے۔

    پاکستان فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف آج ایک روزہ دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل جارہے ہیں ، جہاں وہ اعلی افغان حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف افغانستان کے صدر اشرف غنی کے علاوہ ،چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے بھی ملیں گے جبکہ جنرل راحیل شریف افغان وزیرِ دفاع اورقومی سلامتی کے مشیر سمیت اعلی فوجی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا نئی افغان حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلا دورہ ہے، اس سے پہلے آرمی چیف نے انیس مئی کو سہ فریقی مذاکرات کے لیےافغانستان کا دورہ کیا تھا، افغان صدر کا بھی چند روز بعد پاکستان کے دورے پر آنے کا امکان ہے، اس حوالے سے جنرل راحیل کا دورہ اہم قرار دیا جارہا ہے۔