Tag: ایک روزہ دورے

  • وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر 14ستمبر کو کراچی آئیں گے

    وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر 14ستمبر کو کراچی آئیں گے

    کراچی : وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر 14ستمبر کو کراچی آئیں گے جبکہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے عمران خان کی قائم کردہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا، اجلاس وفاقی وزیرفروغ نسیم کے دفترمیں ہوگا۔

    اجلاس میں کراچی کے مسائل کے حل کے لئے تجاویز پیش کی جائیں گی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر 14 ستمبر کو کراچی آئیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کراچی کے مسائل سے متعلق اجلاس ہوا تھا، جس میں شہر میں صفائی مہم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں وزیراعظم نے کراچی کے مسائل کیلئے وزیرقانون فروغ نسیم کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی تھی ، کمیٹی میں فروغ نسیم، علی زیدی، خسروبختیار، ڈی جی ایف ڈبلیواو اور دیگر ممبران شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم نے کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنادی

    اجلاس میں وزیراعظم کو کلین کراچی مہم میں اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی جبکہ صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، صفائی اور ماس ٹرانزٹ سسٹم و دیگرامور پر بھی تبادلہ خیال ہوا تھا۔

    اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، ملک کا مستقبل کراچی سے جڑا ہے ، ماضی کی بدانتظامی، غفلت کا خمیازہ اس شہر کے عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے، یہاں صحت کے معاملے میں شدید خطرات لاحق ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ صاف پانی کی قلت اور صفائی کا ناقص انتظام بڑے مسائل ہیں، کراچی کے عوام کو درپیش مسائل پر شدید تشویش ہے، چاہتے ہیں شہر کے مسائل حل ہوں اور عوام کو بہتر سہولتیں میسر آئیں۔

  • وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، جہاں وہ ایوان وزیر اعلی میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم لیبر کارڈ اور پنجاب میں ٹوریزم کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اصوبائی درالحکومت لاہور پہنچ گئے ، دورہ کے دوران وہ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کریں گے جبکہ ایوان وزیر اعلی لاہور میں وزیر اعظم پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

    عمران خان پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پارٹی کے اندر موجود دھڑے بندیوں اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں کے بل کے حوالے سے بھی پارلیمانی پارٹی کو بھی اعتماد میں لیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو نیا پاکستان ہاوسنگ پروجیکٹ میں ہونے والی پیش رفت ،مزدوروں کے لیے لیبر کارڈ پالیسی اور پنجاب میں سیاحت کے حوالے سے نئے مقامات کا جائزہ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں جناح ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کردیا

    یاد رہے 30 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں جناح ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کیا تھا ، تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا پاکستان میں چین کی مدد سے ٹرینوں کاجال بچھا دیں گے، پاکستان میں تمام کمزورطبقے کو ہیلتھ کارڈ ملنا چاہیے، اصولی طورپرمزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے کے حق میں ہوں، جتنی مہنگائی ہے، مزدوروں کی تنخواہ بڑھنی چاہیے، میں جھوٹے وعدے نہیں کروں گا۔

    عمران خان کا کہناتھا انگریزجوپٹری بناکرگیا تھا، وہ آج کم ہوگئی ہے، ٹرین عام آدمی استعمال کرتا ہے، غریب طبقے کے لئے ہیلتھ انشورنس شروع کررہے ہیں، موٹر ویزاورشاہراہیں اشرافیہ کے لئے ہیں، جمہوری وزیراعظم ہوں،سوچ سمجھ کربجٹ کےمطابق مالی فیصلےکرتا ہوں۔

    انھوں نے کہا تھا وزارت پٹرولیم سےکہوں گا کہ فریٹ کے لئے ریلوےکو استعمال کیا جائے، ریلوے سیاحت میں ہمیں بہت مدد گار ثابت ہوگی، جن کی چھٹیاں لندن میں ہوتی تھیں، انھیں کیا پتا کہ پاکستان میں کتنی سیاحت ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان  آئندہ ماہ ایک روزہ دورے پر پشاورجائیں گے

    وزیر اعظم عمران خان آئندہ ماہ ایک روزہ دورے پر پشاورجائیں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان آئندہ ماہ ایک روزہ دورے پر پشاورجائیں گے، جہاں وہ حکومتی کارکردگی کاجائزہ، عوامی منصوبوں پربریفنگ لیں گے اور غربا کے لئے430 بیڈ پر مشتمل شیلٹر ہوم کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پختونخواحکومت کی کارکردگی کا بھی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم آئندہ ماہ ایک روزہ دورے پر پشاورجائیں گے، جہاں وہ حکومتی کارکردگی کاجائزہ اور عوامی منصوبوں پربریفنگ لیں گے۔

    دورے کے دوران وزیراعظم غرباکے لئے 430 بیڈ پر مشتمل شیلٹرہوم کا افتتاح کریں گے اور وزیراعلیٰ کےپی محمودخان سےون آن ون ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان صوبائی کابینہ کےاجلاس میں بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں وزیراعظم وزرا سے انفرادی کارکردگی سےمتعلق دریافت کریں گے اور صوبائی حکومت کونئےاہداف بھی دیں گے۔

    مزید پڑھیں : خیبرپختونخوا میں شیلٹرہومز کے لیے تیاریاں مکمل، وزیراعظم عمران خان افتتاح کریں گے

    صوبائی کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم کو صوبے کی ترقیاتی اسکیموں پربریفنگ دی جائےگی۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے شیلٹرہومز کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں، سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ پجگی روڈ پر اعلیٰ معیار کا شیلٹرہوم کا منصوبہ مکمل ہے ، 150 سے 200 مسافر رات گزار سکیں گے۔

    حکام کے مطابق بس اڈوں کےقریب بھی شیلٹرہوم قائم کیےجارہےہیں جبکہ چارسدہ،کوہاٹ ،حاجی کیمپ اڈوں میں بھی شیلٹرہوم تعمیرہوں گے۔

  • وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

    وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، جہاں عمران خان پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت اور ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے جبکہ پنجاب حکومت وزیراعظم کو 100 روزہ اقدامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ رہے ہیں، ایوان وزیراعلٰی میں وزیر اعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب حکومت وزیراعظم کو اپنی 100 روزہ کارکردگی اور آئندہ کے لئے طے پانے والے اہداف کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دے گی۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق صوبے کے 17 اضلاع میں صحت کارڈ، مجوزہ بلدیاتی ڈھانچے، ملتان میں منی سیکرٹریٹ کے قیام اور صوبے میں عام آدمی کی معاشی اور سماجی ترقی کے حوالے سے طے کئے جانے والے اہداف وزیراعظم کے سامنے رکھے جائیں گے۔

    وزیر اعظم کو پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزراء کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، کابینہ اجلاس کے بعد وزیر اعظم کی پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات ہوگی۔

    خیال رہے گذشتہ روز  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، نئے پاکستان کامستقبل روشن اور تابناک ہے، عمران خان کے ہوتے کوئی عوامی مفادکونقصان نہیں پہنچا سکتا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    یاد رہے 10 نومبر کو  وزیر اعظم عمران خان مختصر دورے پر لاہور پہنچے تھے، جہاں انھوں نے  لاہور ریلوے اسٹیشن کے باہر شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا  اور اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    شیلٹرہومز بے سہارا اور غریب عوام کے لیے بنائے جائیں گے اور اس میں 93 مرد اور 27 خواتین قیام کرسکیں گی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا  جو لوگ سڑکوں پر سوئے ہوتے ہیں، ان کو کس چیزکی ضرورت ہوگی، ہمارے اندر  احساس ختم ہوگیا ہے،سڑکوں پر  رہنے والوں کی کسی کو  فکر ہی نہیں، ہمارے ہاں وسائل کی نہیں احساس کی کمی ہے، احساس اور  رحم کے بغیرکوئی معاشرہ مکمل نہیں ہوسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آتےساتھ ہی مشکلات کاسامناکرنا پڑا،ہمیں موقع ہی نہیں مل رہاتھا، قرضوں کا پہاڑ تھا،ملک کو دیوالیہ ہونےسےبچانےکے لیےاقدامات کررہےتھے، اب موقع ملاہے،شیلٹرہومزپہلاقدم ہےاوربھی اقدامات کیےجائیں گے۔

  • وزیرِاعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوگئے

    وزیرِاعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوگئے

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوگئے، وزیرِاعظم ترک صدر سے یمن اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    یمن کی صورتحال سے متعلق وزیرِاعظم نوازشریف مسلم ممالک کے ساتھ رابطوں کا آغاز کر رہے ہیں، اس سلسلے میں وہ آج ترکی کیلئے روانہ ہوئے۔

    جہاں وزیرِاعظم ترک صدر طیب ارگان اور وزیرِاعظم سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں یمن کی صورت حال، مشرق وسطیٰ میں امن و امان اور امت مسلمہ کے اتحاد پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

    وزیراعظم مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ترک قیادت سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے، ملاقات میں او آئی سی کے کردار کو فعال بنانے اور مسلم ممالک کے درمیان تنازعات کے خاتمے کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

     حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور ترک قیادت یمن کی صورتحال سے خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے خاتمے کے لیے موثر کرادر ادا کرنے کیلئے صلاح مشورہ کریں گے۔

    گزشتہ روز یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا، عمران خان اور اسفند یار کے یمن میں فوج بھیجنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

    یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ وزیرِاعظم کی زیرِصدارت اجلاس میں کیا گیا، وزیرِدفاع خواجہ آصف اور مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے دورہ سعودی عرب اور سعودی حکام سے ملاقاتوں کے بارے میں اجلاس کو بتایا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب کی درخواست پر پاک فوج کے دستے بھیجنے اور یمن سے پاکستانیوں کے محفوظ انخلاء کے بارے میں بھی غور کیا گیا۔

    اس سے قبل وزیرِاعظم نواز شریف نے یمن کی صورتحال پر دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • وزیرِاعظم نواز شریف  آج کراچی پہنچ رہے ہیں

    وزیرِاعظم نواز شریف آج کراچی پہنچ رہے ہیں

    کراچی :وزیرِاعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچ رہے ہیں، وزیرِاعظم گورنر ہاؤس کراچی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    زرائع کے مطابق وزیرِاعظم گورنر ہاؤس کراچی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، گورنر سندھ، وزیرِاعلی قائم علی شاہ اور قانون نافذ کرنے والے ادروں کے سربراہ اجلاس میں شریک ہونگے۔

    وزیرِاعظم نواز شریف لاہور تا کراچی موٹروے کا افتتاح بھی کریں گے، گیارہ سو چھپن کلو میٹر طویل موٹروے کو مختلف سیکشنوں میں تقسیم کر کے تعمیر کیا جائے گا۔

  • کراچی کی صورتحال،وزیراعظم، آرمی چیف جمعہ کو دورہ کریں گے

    کراچی کی صورتحال،وزیراعظم، آرمی چیف جمعہ کو دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف آرمی چیف جنرل راحیل کے ہمراہ جمعہ کوایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ ہے ہیں، اعلی سطح اجلاس میں وزیراعظم کو نینشل ایکشن پلان اور کراچی آپریشن سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔

    کراچی کی بنتی بگڑتی امن وامان اور سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر وزیرِاعظم نوازشریف آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ جمعہ کو کراچی آرہے ہیں، تیس جنوری کو کراچی دورے کے بعد وزیرِاعظم نے اگلے روز ہی آرمی چیف کے ہمراہ کراچی میں عسکری اور سیاسی قیادت سے بات کرنےکی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    جمعہ کو وزیرِاعظم گورنر ہاؤس سندھ میں اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان اور بیس ماہ سے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق شہر کی سیاسی صورتحال اور ماورائے عدالت قتل کے الزامات پر بھی بات ہونے کا امکان ہے۔

    اعلی سطح اجلاس میں گورنر، وزیراعلی چیف سیکریٹری سندھ،سمیت کورکمانڈر ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ بھی شریک ہوں گے جبکہ آئی ایس ، ایم آئی اور آئی بی کے نمائندے حکام کو بریفنگ بھی دیں گے۔