Tag: ایک روزہ دورے پر

  • امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز ایک روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گی

    امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز ایک روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گی

    اسلام آباد: امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کل پاکستان کے ایک روزہ دورے پر پہنچیں گی ،جہاں وہ خطے کو درپیش چیلنجز پر پاکستانی حکام سے بات چیت کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ اور نمائندہ خصوصی برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کل ایک روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گی۔

    وہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرخزانہ اسدعمر سمیت دیگر سے اہم شخصیات کے بھی ملاقاتیں کریں گی، ملاقاتوں میں ایلس ویلز امریکا کی پالیسی برائے جنوبی ایشیا پر تبادلہ خیال کریں گی، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔

    مزید پڑھیں: چین پاکستان کے لیے مثالی ماڈل ہے، وزیرِ اعظم عمران خان

    واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان چین کے چار روزہ کامیاب دورے کے بعد آج رات وچن واپس پہنچ رہے ہیں ، دورہ چین کے موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان مختلف معاہدوں اور یاد داشتوں  پر دستخط کیے گئے۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین کے آخری روز شنگھائی میں چائنا ایکسپورٹ ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک سے گوادر پورٹ تک رسائی اورمشرق وسطیٰ کے ممالک سے تجارت آسان ہوگی۔ سی پیک کارو باری لاگت اور فاصلے کم کرنے کا باعث بنے گا۔

  • وزیراعظم نوازشریف پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری بائیکو کا آج افتتاح کریں گے

    وزیراعظم نوازشریف پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری بائیکو کا آج افتتاح کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف آج بلوچستان کے صنعتی شہرحب میں پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری بائیکوکا افتتاح کریں گے۔

    وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پرآج کراچی پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری بائیکوکا افتتاح کریں گے۔

    زرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے جبکہ توقع ہے کہ امن وامان کی صورتحال پراہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

    نوازشریف مقامی ہوٹل میں وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کی ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈزکی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

  • افغانستان کے ساتھ مل کر دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ کردینگے، وزیراعظم نواز شریف

    افغانستان کے ساتھ مل کر دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ کردینگے، وزیراعظم نواز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر امن واستحکام ممکن نہیں، امن کے لیے دونوں ممالک کومل کرکام کرنا ہوگا جبکہ افغان صدر اشرف غنی کہتے ہیں خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

    کابل میں وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، وزیراعظم کا کہنا تھاکہ افغانستان کے ساتھ مل کر دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ کردینگے، افغانستان کےدشمن کبھی پاکستان کےدوست نہیں ہوسکتے، پاکستان اور افغانستان نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

    وزیراعظم نواشریف نے کہا کہ افغانستان کیساتھ دفاع، سیکورٹی شعبےمیں تعاون کومضبوط بناناچاہتےہیں، انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لیے دل میں خصوصی جگہ ہے،ہم دوست اور بھائی ہیں۔

     اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی نے پاکستان اور افغانستان کو نقصان پہنچایا، دونوں ممالک کوایک جیسےخطرات کا سامنا ہے، امن کےلئےملکرکام کرناہوگا پاکستان اورافغانستان کامستقبل روشن ہے، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ عدم مداخلت کی پالیسی پرسختی سےعمل پیرارہیں گے ایک دوسرےکیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونےدینگے۔

  • وزیرِاعظم نواز شریف اور آرمی چیف ایک روزہ دورے پر افغانستان روانہ

    وزیرِاعظم نواز شریف اور آرمی چیف ایک روزہ دورے پر افغانستان روانہ

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہوگئے،  آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز ،طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں۔

    وزیراعظم نواز شریف کو افغان کے صدر اشرف غنی نے افغانستان کے دورے کی دعوت دی تھی، دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں وفد افغان صدر سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کرے گا جن میں دہشت گردی کے خاتمہ سمیت دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کیساتھ قریبی روابط ، وزیرِاعظم کے وژن اور خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیں ۔

    پاکستانی قیادت افغان حکام کو بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشت گرد داخل کرنے اور شر انگیز کارروائیاں کروانے کے متعلق بھی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا اپنے دور حکومت میں یہ دوسرا دورہ افغانستان ہے، اس سے قبل انہوں نے تیس نومبرکو افغانستان کا دورہ کیا تھا۔

  • وزیراعظم کی سعودی فرماں رواں اوروزیرخارجہ سے ملاقات

    وزیراعظم کی سعودی فرماں رواں اوروزیرخارجہ سے ملاقات

    ریاض: وزیراعظم نواز شریف نےریاض میں سعودی فرماں رواں اوروزیرخارجہ سےیمن کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم سعودی عرب پہنچے توریاض ائرپورٹ پر سعودی نائب فرماں روا، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع نے استقبال کیا، وزیراعظم نےسعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ون آن ون ملاقات کی جس کےبعد شاہی محل میں ظہرانہ کیا۔

     پاکستانی وفد نےسعودی وزیرخارجہ اورسعودی حکام کےعلاوہ یمن کےصدرمنصورہادی سے بھی ملاقات کی۔

     وزیر اعظم کے ساتھ جانے والے وفد میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی ملٹری آپریشن میجرجنرل عامر ریاض، ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم باجوہ، وزیر دفاع خواجہ آصف، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزازچودھری بھی شامل ہیں ۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ

    وزیرِاعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف ایک روزہ دورےپرسعودی عرب روانہ ہوگئے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیرِدفاع خواجہ آصف بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں۔

    وزیرِاعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ ہوگئے، وزیرِاعظم ریاض میں مختصر قیام کے دوران سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ملاقاتوں میں وزیراعظم نواز شریف یمن کی صورتحال، پاکستان کے تعاون اور دیگراہم امورپرتبادلہ خیال کریں گے۔

    وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیرِدفاع خواجہ آصف، وزیرِاعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اورسیکریٹری خارجہ اعتزاز چوہدری بھی سعودی عرب گئے ہیں۔

    یمن بحران میں پاکستان نے سعودی عرب کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے اور فریقین پر مسئلہ کا حل سیاسی اور سفارتی طور پر نکالنے پر زوردیا ہے۔

  • آرمی چیف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    آرمی چیف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    کوئٹہ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

    زرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کور ہیڈ کوارٹر کوئٹہ کا دورہ کریں گے، آرمی چیف کو قومی ایکشن پلان کے تحت ہونے والے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

    دورے کے دوران اعلیٰ فوجی افسران سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، آرمی چیف کے اس دورے کا مقصد سیکیورٹی امور کا جائزہ لینا ہے۔

    گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوج کے چونسٹھ افسروں اور جوانوں میں تمغے اور فوجی اعزازات تقسیم کئے، پاک وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جرات اور بہادری کی مثالیں قائم کرنے والوں کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا۔

    اس حوالے سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آپریشن ضربِ عضب کے افسران میں تقسیم اعزازات کی تقریب  منعقد ہوئی۔