Tag: ایک زخمی

  • حجام کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص قتل، ایک زخمی

    حجام کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص قتل، ایک زخمی

    کراچی: گلشن اقبال میں نائی کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک لڑکا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 10 میں نائی کی دکان میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ ساجد شریف کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران حمزہ نامی ملزم فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گیا، فائرنگ کی زد میں آکر نائی ارشد زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • کابل : کوٹ سنگی میں دھماکا 1 شخص ہلاک، ایک زخمی

    کابل : کوٹ سنگی میں دھماکا 1 شخص ہلاک، ایک زخمی

    کابل: افغانستان کے دار الحکومت میں بم حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا، حملہ کابل کے مصروف ترین علاقے میں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کا دار الحکومت کابل ایک بار پھر دہشت گردوں کا نشانہ بن گیا، کابل کے مصروف ترین علاقے کوٹ سنگی میں بم حملے میں ایک فرد ہلاک جب کہ 1 زخمی ہو گیا۔

    افغان خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہفتے کی صبح دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے تاہم واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

    اس سے قبل رواں برس 15 جنوری کو بھی افغان دار الحکومت کابل میں ایک قلعہ بند غیر ملکی کمپاؤنڈ کے قریب کار بم حملے میں 4 افراد ہلاک جب کہ 44 زخمی ہو ئے تھے۔

    خیال رہے کہ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ طالبان کے ساتھ سترہ سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں میں تیزی آ گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کار بم حملے میں زخمی ہونے والوں میں دس بچے بھی شامل تھے، دھماکا اتنا زوردار تھا کہ قریب موجود رہائشی علاقے کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: کابل: امریکی فضائی حملہ، ملا عبدالمنان سمیت 29 طالبان ہلاک

    دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے انتہائی محفوظ کمپاؤنڈ میں اقوام متحدہ کا عملہ رہائش پذیر تھا تاہم وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق علاقہ اب خالی کیا جا چکا ہے اور وہاں صرف چند گارڈز ہی موجود تھے۔

    یاد رہے کہ 21 نومبر کو بھی افغانستان کا دار الحکومت کابل بڑے دہشت گرد حملے کا نشانہ بنا تھا، جس میں 50 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

  • فلسطینی نوجوان کی فائرنگ، 2 اسرائیلی ہلاک ایک زخمی

    فلسطینی نوجوان کی فائرنگ، 2 اسرائیلی ہلاک ایک زخمی

    یروشلم : مقبوضہ فلسطین کے شہر سلفیت میں غیر قانونی یہودی کالونی میں فلسطینی شہری نے فائرنگ کرکے دو یہودیوں کو قتل کردیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مغربی علاقے میں گذشتہ روز ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں صیہونی ریاست کے دو شہری ہلاک ہوگئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے ایریل میں پیش آیا تھا جہاں یہودیوں کی غیر قانونی طور پر آباد کاری جاری ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ یہودی آباد کاروں پر نامعلوم مسلح شخص نے اندھادھند گولیاں برسا دی جس کے نتیجے میں 29 سالہ اسرائیلی خاتون اور 35 سالہ مرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک 54 سالہ اسرائیلی شہری زخمی ہوگئی۔

    اسرائیلی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا مرد 29 سالہ خاتون کا شوہر ہے جو اپنی یہودی اہلیہ اور 15 ماہ بچے کے ساتھ غیر قانونی یہودی کالونی ’ایریل‘ میں مقیم تھا۔

    اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ایریل کے انڈسٹریل زون میں رونما ہوا تھا۔

    اسرائیلی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہودیوں پر فائرنگ کرنے والے فلسطینی کی شناخت 23 سالہ اشرف ولید سلیمان کے نام سے ہوئی ہے، جو ایریل کے انڈسٹریل زون میں ہی ملازمت کرتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فلسطینی نوجوان اسرائیلیوں پر فائرنگ کرنے کے بعد باحفاظت جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔

    صیہونی ریاست کے انتہا پسند وزیر دفاع لائبر مین نے کہا ہے کہ اسرائیلی شہریوں کو قتل کرنے والے فلسطینی نوجوان کی تلاش کے لیے سیکیورٹی فورسز کے مختلف دستوں نے ارگرد کے تمام علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان مقبوضہ غرب اردن کے شہر قلقہلیہ کا رہائشی ہے، جو تاحال اسرائیلی فورسز کی گرفت میں نہیں آسکا ہے۔

    دوسری جانب فلسطینی خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ ٖصیہونی ریاست کے فوجیوں نے سرچ آپریشن کے بہانے کئی گھنٹوں سے فلسطینیوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے جس کے باعث فلسطینی شہری آمد و رفت سے بھی محروم ہیں۔

  • پنجگور میں دھماکہ‘ ماں بیٹی جاں بحق

    پنجگور میں دھماکہ‘ ماں بیٹی جاں بحق

    پنجگور: صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گھر میں دھماکے کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگورکے علاقے تسپ میں گھر میں دھماکے کے نتیجے میں ماں اور بیٹی جان کی بازی ہار گئیں جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا۔

    دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لےکر تفتیش کا آغاز کردیا تاہم ابھی تک دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

    پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والی ماں بیٹی کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔


    سوات: آرمی یونٹ پر خودکش حملہ، افسرسمیت 11 اہل کار شہید


    خیال رہے کہ گزشتہ روز سوات کےعلاقے کبل میں ہونے والے خودکش حملے میں‌ ایک افسر سمیت گیارہ سیکیورٹی اہل کار شہید اور تیرہ زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس 21 دسمبرکو صوبہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں گھر پرفائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • قصورمیں کاراوررکشےمیں تصادم‘ 4 افراد جاں بحق

    قصورمیں کاراوررکشےمیں تصادم‘ 4 افراد جاں بحق

    قصور : صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں تیزرفتار کار اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق قصور میں فیروزپور روڈ وڈانہ کے قریب تیزرفتار کار اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں رکشے میں سوار 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیوحکام کے مطابق حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


    وزیراعلیٰ پنجاب کا قصور حادثے پراظہارافسوس


    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے قصور حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

    شہبازشریف نے حادثے میں زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔


    شیخوپورہ کےقریب کاراورٹرالرمیں تصادم‘ 5افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ رواں برس 23 جون کو صوبہ پنجاب کےشہرشیخوپورہ انٹرچینج کے قریب کار ٹرالر سے ٹکراگئی تھی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اورایک شدیدزخمی ہوگیا تھا۔


    اوکاڑہ میں ٹریکٹرٹرالی اورایمبولینس میں تصادم ‘ 4 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ 25 اگست 2017 کوپنجاب کے شہر اوکاڑہ کے قریب ٹریفک حادثے میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • کوئٹہ، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی

    کوئٹہ، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی

    کوئٹہ : رہائشی کمرے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ دوسرا شخص جھلس کر شدید زخمی ہوگیا ہے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے وسطی علاقے شالدرہ میں حاجی غیبی روڈ پر ایک رہائشی کمرے میں دھماکے کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق رہائشی کمرہ دو مزدوروں کے زیرِ استعمال تھا جنہوں نے ہیٹر جلانے کے لیے ماچس جلائی تو زوردار دھماکہ ہو گیا جس کے باعث کمرہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جب کہ افسوسناک واقعہ میں طارق نامی مزدور جاں بحق اور دوسرا بری جھلس گیا ہے۔

    جاں بحق مزدور کی نعش اور زخمی مزدور کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ،دونوں کا تعلق پنجاب سے بتایا گیا ہے جن کے اہلِ خانہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے جب کہ جاں بحق مزدور کی میت آبائی گاؤں روانہ کردی گئی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ لیکج کے باعث کمرے میں گیس بھرجانے کے باعث ہوا ،موسم سرما میں ایسے واقعات میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کے لیے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی جاتی ہیں۔