Tag: ایک سال

  • اولمپک مقابلے، ارشد ندیم کو تاریخ رقم کیے ایک سال بیت گیا

    اولمپک مقابلے، ارشد ندیم کو تاریخ رقم کیے ایک سال بیت گیا

    اولمپک مقابلوں میں جیولین تھرور پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کو پاکستان کے لیے تاریخ رقم کیے ہوئے ایک سال بیت گیا۔

    اولمپک مقابلوں میں جیولین تھرور ارشد ندیم نے آج کے دن 8 اگست 2024 کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا، انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کے ساتھ اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔

    اولمپک مقابلوں میں جیولین تھرور کی بدولت 40 برسوں کے بعد اولمپک مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ ارشد نے پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ انفرادی اولمپک گولڈ میڈل جیتنے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

    ارشد ندیم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پیرس اولمپکس میں میڈل جیتنے کے لیے میں بہت پر عزم تھا، پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر بہت پذیرائی ملی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان جب میں واپس آیا تو حکومت اور عوام نے بہت عزت دی، مجھے بہت انعامات سے دیئے گئے، جس پر میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    اتھلیٹ ارشد ندیم ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہو گئے

    اُنہوں نے کہا کہ میں اس وقت ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کی تیاری میں مصروف ہوں، میں پُرعزم رہوں گا کہ میں نے اولمپکس 2028 کے لیے بھی بھرپور تیاری کرنا ہے لیکن اس وقت میرا ہدف ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ ہے جس طرح سب نے اولمپکس کے لیے دعا کی اب بھی دعا کریں، میں پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں۔

  • یوکرین جنگ کو ایک سال مکمل: امریکا کا مزید ہتھیاروں کی فراہمی کا اعلان

    یوکرین جنگ کو ایک سال مکمل: امریکا کا مزید ہتھیاروں کی فراہمی کا اعلان

    واشنگٹن: یوکرین پر روسی حملے کے ایک سال مکمل ہونے کے بعد امریکا نے 2 ارب ڈالر کے ہتھیار دینے کا اعلان کیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق امریکا نے یوکرین پر روسی حملے کا ایک سال پورا ہونے کے موقع پر متاثرہ اتحادی ملک کے لیے 2 ارب ڈالر کے ہتھیار دینے کا اعلان کیا جبکہ ماسکو پر مزید پابندیاں عائد کی ہیں۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے روس پر نئی پابندیوں کی تفصیلات عام کی ہیں اور دوسری جانب دنیا کے امیر ترین ملکوں کے بلاک جی سیون کے رہنماؤں نے مزید امداد دینے کے لیے یوکرین کے صدر سے ملاقات کی۔

    امریکا کی نئی پابندیوں میں روس کی فوجی قیادت پر ویزا پابندیاں، ولادی میر پیوٹن کے اتحادیوں کے اثاثوں کو منجمد کرنا اور روس سے ایلومینیم کی درآمد کو مؤثر طریقے سے روکنا شامل ہے۔

    اس کے علاوہ روسی بینکوں، اسلحہ ساز فیکٹریوں کو کام سے روکنا اور روس کی سب سے بڑی موبائل فون بنانے والی کمپنی میگا فون کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کرنا ہے۔

    امریکا میں روس کے سفیر اناطولی انتونوو نے کہا ہے کہ ان پابندیوں کے کسی قسم کے اثرات نہیں پڑیں گے۔

    امریکی حکام نے کہا ہے کہ دیگر پابندیاں آنے والے دنوں میں عائد کی جائیں گی۔

    بائیڈن انتظامیہ نے چین اور دیگر ملکوں کو بھی پیغام بھیجا ہے کہ وہ روس کی مدد کرنے سے گریز کریں تاکہ پابندیوں سے بچ سکیں۔

    وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ہم ان دیگر دفاعی پیداوار کی صنعتوں پر بھی پابندیاں عائد کریں گے جو روس کے اسلحہ ذخیرے کو بھرنے میں مدد کر رہے ہیں یا ایسی کمپنیاں جو روس کو پابندیوں کے اثرات سے بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

  • ایک سال میں 2 رمضان المبارک؟

    ایک سال میں 2 رمضان المبارک؟

    ماہ رمضان نہایت برکتوں والا مہینہ ہے جس کا مسلمان سارا سال انتظار کرتے ہیں، ہر مسلمان اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹنے کی کوشش کرتا ہے۔

    ماہرین نے حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے ایسے خوش نصیب سال کا پتہ لگا لیا ہے جس میں رمضان المبارک دو بار آئے گا۔

    ایک سال میں دو بار رمضان آنے کی وجہ قمری سال کا شمسی سال کے مقابلے میں 11 سے 12 دن کم ہونا ہے۔

    اگر ہم اس طرح حساب لگائیں تو سنہ 2030 میں پہلا رمضان جنوری اور دوسرا رمضان شمسی سال کے آخری مہینے دسمبر میں پڑے گا۔

    ہر سال رمضان پچھلے رمضان کے مقابلے میں 10 دن پہلے شروع ہوتا ہے اور اسی وجہ سے 2030 میں رمضان المبارک 2 بار آسکے گا۔