Tag: ایک سالہ بچہ

  • ننھے بچے نے سانپ کو کاٹ کر ہلاک کر دیا، ویڈیو وائرل

    ننھے بچے نے سانپ کو کاٹ کر ہلاک کر دیا، ویڈیو وائرل

    عجیب و غریب واقعے میں ایک سالہ بچے کے کاٹنے کے باعث سانپ ہلاک ہوگیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میدیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی ریاست بہار میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک سالہ بچے گیا نے سانپ کو کھلونا سمجھتے ہوئے دانتوں سے کاٹ لیا جس کے باعث سانپ ہلاک ہوگیا جبکہ بچہ نہ صرف سانپ سے پوری طرح محفوظ رہا بلکہ اسے کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

    بچہ اپنے گھر کے ٹیرس میں کھلونوں سے کھیل رہا تھا اور وہاں موجود سانپ کے خطرے سے بے خبر تھا، اسی دوران ایک سالہ لڑکے نے سانپ کو کھلونا سمجھ کر پکڑا اور دانتوں سے کاٹ لیا۔

    بعدازاں سانپ کو مقامی کمیونٹی سینٹر لے جایا گیا جہاں اس کے مرنے کی تصدیق ہوگئی، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ننھے بچے کو اس کی ماں کی گود میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک شخص موبائل فون میں مردہ سانپ کی تصویر دکھا رہا ہے۔

    میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹرز نے اس ایک سالہ بچے کا طبی معانہ کیا اور اس بات کی تصدیق کی سانپ کو دانتوں سے کاٹنے کے باوجود بچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

    اس بات کا بھی اندازہ لگایا گیا ہے کہ مذکورہ سانپ زہریلا نہیں تھا جبکہ مون سون کے موسم میں عام طور پر اس طرح کے سانپ اس علاقے میں پائے جاتے ہیں۔

  • بھارت میں کرونا کا شکار شیر خوار بچہ ہلاک

    بھارت میں کرونا کا شکار شیر خوار بچہ ہلاک

    نئی دہلی : بھارت میں کرونا وائرس سے بچوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہونے لگا، ریاست کرناٹک میں شیر خوار بچہ کرونا میں مبتلا ہوکر دم توڑ گیا۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس اور بلیک فنگس نامی بیماری نے بھارت میں تباہی مچا رکھی ہے، روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد تڑپ تڑپ زندگی کی بازی ہار رہے ہیں۔

    بھارت میں کرونا کی صورتحال اتنی بگڑچکی ہے کہ شیر خوار بچے بھی وائرس کا شکار ہوکر دنیا سے رخصت ہورہے ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک کے علاقے شیوامگا کے رہائشی ایک سالہ بچے کی موت ہوئی ہے، جسے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

    اودھم نامی بچے کو اسپتال میں آکسیجن کی قلت کے باعث دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم سانس لینے میں دشواری کے باعث شیرخوار راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مرنے والا شیرخوار بچہ اپنے ماں باپ کا ایکلوتا بیٹا تھا۔

    بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 1 لاکھ 53 ہزار افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ تین ہزار 128 کرونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

  • ماں اور سوتیلے باپ کا 1 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد

    ماں اور سوتیلے باپ کا 1 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد

    امریکا میں ماں اور سوتیلے باپ نے 1 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد کر کے اسے موت کے منہ میں پہنچا دیا، پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔

    افسوسناک واقعہ امریکی ریاست الباما میں پیش آیا جہاں ماں اور سوتیلے باپ نے 1 سالہ بچے پر شدید تشدد کیا اور اسے بھوکا رکھا، بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔

    بچے کی ماں، 27 سالہ ماریہ اور اس کے شوہر 28 سالہ جوز کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 27 سالہ ماں بچے کو اس وقت اسپتال لے کر آئی جب وہ مرنے کے قریب تھا اور سانس بھی نہیں لے پارہا تھا، وہ گھر کے قریب 2 اسپتال موجود ہونے کے باوجود اسے ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع ایک اور اسپتال لے کر آئی۔

    ڈاکٹرز کے مطابق بچہ غذائی قلت کا شکار تھا، اس کے جسم میں کئی فریکچرز تھے جبکہ اس کے دماغ میں اندورنی طور پر خون بہہ رہا تھا۔ ان کے مطابق اگر بچے کو مزید کچھ دیر تک اسپتال نہ پہنچایا جاتا تو اس کی موت واقع ہوجاتی۔

    مقامی پولیس چیف کے مطابق ان کے 26 سالہ کیریئر میں یہ کسی کم عمر پر تشدد کا بدترین واقعہ ہے۔

    پولیس رپورٹس کے مطابق ماریہ اس سے قبل بھی گھریلو تشدد کے واقعات میں ملوث رہ چکی ہے، اس کا شوہر جوز غیر قانونی تارک وطن تھا۔

    جوڑے کے گھر میں مزید 2 بچے ہیں جن کی عمریں 4 سال اور 1 ماہ ہے۔ پولیس نے دونوں بچوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔