Tag: ایک سال مکمل

  • غزہ جنگ کا ایک سال مکمل : اسرائیل پر 7 اکتوبر حملے کی نئی ویڈیو جاری

    غزہ جنگ کا ایک سال مکمل : اسرائیل پر 7 اکتوبر حملے کی نئی ویڈیو جاری

    اسرائیلی فوج نے حماس کے حملے کی پہلی برسی کے موقع پر نئی ویڈیو جاری کردی جس میں 7اکتوبر 2023کو حماس کے حملوں کو ڈرون کے ذریعے فلمایا گیا تھا۔

    سات اکتوبر کو حماس کے حملے کی پہلی برسی کے موقع پر اسرائیلی فوج نے اس دن کی غیر مطبوعہ یا نئی فوٹیج نشر کردی۔ نئے کلپس میں ڈرون کے ذریعے فلمائے گئے ان مناظر کو دکھایا گیا ہے جب

    مذکورہ ویڈیو ان مناظر کی ہے جب حماس حملے کے دوران اسرائیلی فوجی اور شہری بستی ’کبوٹز رعیم‘ میں پناہ لے رہے تھے۔

    ویڈیو میں حملے کے دوران ایک اسرائیلی شہری کے ایک فوجی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے کچھ مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔

    دیگر فوٹیج میں ایک مسلح شخص کو ڈرون پر گولی چلاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے اور ساتھ ہی اسرائیلی فورسز کو کئی عمارتوں کے درمیان چھپتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

    ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق یہ فوٹیج گزشتہ روز اتوار کی شام حملے کی برسی کے موقع پر نشر کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ07 اکتوبر 2023 کی صبح حماس اور دیگر فلسطینی جنگجوؤں نے غزہ کی پٹی کی سرحدی باڑ کو عبور کیا اور غزہ کی پٹی کے اطراف کی اسرائیلی بستیوں اور فوجی اڈوں پر بھرپور حملہ کردیا تھا۔ مقامی وقت کے مطابق یہ حملہ اچانک صبح چھ بجے کیا گیا تھا۔

    اس حملے کے نتیجے میں 1200 اسرائیلی مارے گئے اور 250 دیگر کو قیدی بنا لیا گیا۔ اسی دن سے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر خونریز جنگ شروع کردی اور وہ جنگ آج ایک سال بعد بھی جاری ہے۔

    فلسطینی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی بمباری، گولہ باری اور دیگر کارروائیوں سے لگ بھگ 42ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ ان شہداء میں سے نصف سے زیادہ خواتین اور بچے شامل ہیں۔

    فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ اس کے علاوہ 10 ہزار فلسطینی وہ ہیں جو لاپتہ ہوگئے اور غالباً وہ بھی جاں بحق ہو چکے اور ان کی لاشیں تباہ ہونے والی عمارتوں کے نیچے دب جانے کے باعث تاحال مل نہیں سکی ہیں۔

  • غزہ جنگ کو ایک سال مکمل : دنیا بھر میں اسرائیل کیخلاف مظاہرے

    غزہ جنگ کو ایک سال مکمل : دنیا بھر میں اسرائیل کیخلاف مظاہرے

    غزہ پر اسرائیلی حملوں کو ایک سال مکمل ہونے والا ہے، اس جنگ میں غزہ کی بستیاں قبرستان اور مکانات کھنڈروں میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر دنیا بھر میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

    دنیا کے مختلف ممالک میں ہزاروں افراد نے گزشتہ روز بڑے شہروں میں مظاہرے کیے، جس میں غزہ اور مشرق وسطیٰ میں جاری خونریزی کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔

    gaza

    غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق لندن میں تقریباً 40ہزار مظاہرین نے فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مارچ کیا جبکہ ہزاروں افراد پیرس، روم، منیلا، کیپ ٹاؤن اور نیویارک سٹی میں بھی جمع ہوئے۔

    اس کے علاوہ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب بھی مظاہرے ہوئے، جہاں اسرائیل کے فوجی حملوں میں امریکی حمایت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

    fire in Gaza

    لندن میں اسرائیل کے خلاف فلسطین سالیڈیرٹی کیمپین اور دیگر جنگ مخالف تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کا آغاز رسل اسکوائر سے کیا۔ مظاہرے کے شرکاء غزہ پر حملے کے ایک برس مکمل ہونے پر اسرائیل مخالف نعرے لگاتے ہوئے وائٹ ہال پہنچے۔

    اس کے علاوہ امریکا میں بھی ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، نیویارک سٹی کے ٹائمز اسکوائر پر مظاہرین نے سیاہ اور سفید لباس پہن رکھا تھا اور فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے۔

    غزہ جنگ

    مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں اسرائیل پر اسلحے کی پابندی سے متعلق مطالبات درج تھے۔

    یاد رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر کو اسرائیل کے غزہ پر جوابی فوجی حملوں میں تقریباً 42ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بہت بڑی تعداد شامل ہے۔

    Gaza war

    اسرائیلی حملوں نے 23 لاکھ کی آبادی والے علاقے کے تقریباً تمام افراد کو بے گھر کردیا ہے، اور عالمی عدالت میں اسرائیل پر نسل کشی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں جنہیں اسرائیل نے مسترد کردیا ہے۔

  • سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ، عوام  کا ملوث افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

    سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ، عوام کا ملوث افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

    سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے پر عوام کا ملوث افرادکوسخت سزادینے کا مطالبہ کردیا جبکہ شہدا کے لواحقین کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ9مئی کوایک سال پوراہونے پرعوام نے مذمت کرتے ہوئے ملوث افرادکوسخت سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

    سانحہ 9 مئی واقعے پر شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی اورانکے زخم آج بھی تازہ ہیں، لیفٹیننٹ کرنل افتخاراحمدشہید کے والد نے کہا کہ گزشتہ سال9مئی کو جو المناک واقعہ ہوا وہ کسی کو بھولا نہیں،اس پرپوراملک افسردہ ہے۔

    شہید کی والدہ کا کہنا تھا کہ 9مئی کوشہداکی جوتذلیل کی گئی وہ ہمارےدلوں کو ہر وقت دکھاتی ہے، عناصر آج بھی ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں، حکومت سےاپیل ہےان شرپسند عناصر کو ایسی سزا دی جائے کہ ان کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں۔

    والدہ میجر جہانزیب عدنان شہید نے کہا کہ ہمیں ان کی عزت کرنی چاہیے جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر ملک کی حفاظت کر رہے ہیں، ہمیں ان افراد کے ساتھ سختی سے پیش آنا چاہیے جنہوں نے ان شہداکی یادگاروں کی بے حرمتی کی۔

    میجر یاسر شہید کی بیوہ کا کہنا تھا کہ ہمارے شہدانے اپنی جانیں سرزمین پاکستان کے دفاع میں قربان کی جو شہداکا ہم پر احسان ہے، جو قومیں اپنے محسنوں کی قدر نہیں کرتی وہ تاریخ کے صفحات سے مٹ جاتی ہے۔

    ،والد کیپٹن صغیر عباس شہید نے اپنے خیالات کے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن شرپسندوں نے شہداکی یادگاروں کی بے حرمتی کی اُن کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

    نائب صوبیدار صنوبر علی شہید کے بیٹے نے کہا کہ گزشتہ سال جس طرح شہداکی یادگاروں کی تذلیل کی گئی وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

    سپاہی محمد یاسین شہید کی بیوہ نے سوال کیا کیا ہمارے شہدانے یہ قربانیاں اس لیے دی تھیں کہ ان کی تذلیل اور بے حرمتی کی جائے؟ جبکہ بیٹی کا کہنا تھا کہ شہید کی بیٹی ہونے کے ناطے حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ نو مئی میں ملوث افراد کو جلد سے جلد سزا دی جائے۔

    بیٹاحوالدار نظر حسین شہید نے کہا ہمارا فرض ہے ہم شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور جنہوں نے ان کی تصویروں کو جلایا ان کو نشان عبرت بنائیں جبکہ والدسپاہی قاسم شہید کا کہنا تھا کہ شہداکی عزت کرنا ہم پر فرض ہے اور ہم ان کی تصویروں کی بے حرمتی برداشت نہیں کریں گے۔

  • بھارتی جارحیت پر پاکستان کے ذمہ دارانہ جواب کا ایک سال مکمل، مرکزی تقریب آج ہو گی

    بھارتی جارحیت پر پاکستان کے ذمہ دارانہ جواب کا ایک سال مکمل، مرکزی تقریب آج ہو گی

    اسلام آباد : پاکستان کی جانب سےبھارتی جارحیت کےمنہ توڑجواب کاایک سال مکمل ہوگیا ، مرکزی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان خصوصی خطاب کریں گے جبکہ بھارتی جارحیت اور پاکستان کے جواب پرمبنی دستاویزی فلم بھی نشر کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سےبھارتی جارحیت کےمنہ توڑجواب کاایک سال مکمل ہوگیا ، 27فروری پاکستان میں سرپرائز ڈے کے طور سے منایا جا رہا ہے، سرکاری سطح پر مرکزی تقریب آج اسلام آباد میں ہو گی۔

    جس کا موضوع "بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب” ہوگا، وزیر اعظم عمران خان تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے جبکہ مسلح افواج کےسربراہان بھی تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔

    وفاقی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، کشمیرکمیٹی کے چیئرمین بھی تقریب شریک ہوں گے ، تقریب میں 26 فروری 2019 کو بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔

    وفاقی حکومت نے پلوامہ واقعےسےمتعلق خصوصی دستاویزی فلم بھی تیارکر لی ، تقریب میں بھارتی جارحیت اور پاکستان کے جواب پرمبنی دستاویزی فلم نشر کی جائے گی، تقریب میں شرکت کیلئےاہم شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں۔

    یاد رہے  27فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، یہ وہ دن ہے جب پاکستان نے بھارت کی نام نہاد بالاکوٹ سٹرائیک کے جواب میں اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر بھارت کو جواب دیا تھا۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا آغاز لائن آف کنٹرول کے پار 6 بھارتی فوجی ٹارگٹس کا نشانہ بنانے سے شروع ہوا ، جس پر بھارت کی طرف سے مگ 21، ایس یو 30اور میراج 2000 بھجوائے گئے ، جن میں سے 2طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا شکار بنے ، بھارتی مگ 21طیارے کا ملبہ پاکستانی علاقے میں گرا اور اس کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا، جبکہ بھارتی ایس یو 30طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں اس کا پائلٹ بھی مارا گیا۔

    بھارت نے اس شکست کو چھپانے کیلئے پاک فضائیہ کا ایف 16طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ، جو وہ آج بھی ثابت نہیں کرسکا ، جبکہ امریکہ حکام بھی اس دعوے کی نفی کرچکے ہیں۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان نے ابھی نندن کے طیارے کے چاروں میزائل اور ایجکٹ سیٹ دنیا کے سامنے پیش کردیئے ہیں ، طیارے کے میزائل آر73 آرچراورآر77ایڈر کے دو میزائل مکمل اوردرست حالت میں جبکہ 2میزائل طیارہ جلنے کے باعث جزوی حالت میں ملے۔

    میزائل ماہرین بھی ان میزائلز کا تجزیہ کرکے ثابت کرچکے ہیں کہ مگ 21 کے چاروں میزائل میں سے کوئی بھی فائر نہیں ہوسکا ، ماہرین کی اس رپورٹ کی روشنی میں ابھی نندن کا پاکستانی طیارہ گرانے کا دعوی جھوٹ ثابت ہوتا ہے ۔

    پاکستانی عسکری حکام نے سرپرائز ڈے کے حوالے سے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان امن پسند ریاست ہے تاہم جب بھی جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو جواب میں سرپرائز ہی ملے گا۔

  • ٹرمپ کی صدارت کا ایک سال مکمل

    ٹرمپ کی صدارت کا ایک سال مکمل

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج سے ٹھیک ایک سال پہلے امریکہ کے پینتالیسویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ امریکی تاریخ کے بالکل مختلف صدر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کا پہلا سال تنازعات سے بھرا رہا، صدارتی انتخابات میں روس اور ٹرمپ کی مہم کے اراکین کی ملی بھگت کا معاملہ، میڈیا سے دشمنی، جارحانہ خارجہ پالیسی، نسل پرستی اور تعصب پر مبنی بیانات پر خوب گرما گرم بحث آج بھی جاری ہے۔

    صدر ٹرمپ نے کسی کو پاگل قرار دیا، کسی کو راکٹ مین کہ کر پکارا، کئی ملکوں کو گٹر جیسے القاب سے بھی نوازا، مسلمانوں پرامریکہ آنے پر پابندی لگائی لیکن اس ہنگامے کے باوجود صدر ٹرمپ آج بھی بھرپور اعتماد کے ساتھ ٹوئٹر اور میڈیا بریفنگز میں اپنا ایجنڈا اور خیالات پیش کرتے نظر آتے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر تنازعات کو ایک طرف کیا جائے تو صدر ٹرمپ نے بہت سی کامیابیاں بھی حاصل کیں ، انتخابی وعدے پورے کرنے کیلئے وہ آج بھی اتنے ہی پر اعتماد ہیں جتنا ایک سال پہلے تھے۔


    مزید پڑھیں :  ٹرمپ کی صدارت کو ایک سال مکمل، امریکہ کو شٹ ڈاؤن کا سامنا


    صدر ٹرمپ نے معیشیت کو متاثر کرنے والے ضابطوں میں تبدیلیاں کیں، بارڈر سیکورٹی کو سخت کیا، داعش کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کیں، کاروباری اور نوکریوں کے حالات بہتر ہوئے۔

    تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں سے امریکہ کو کمزور کر تے ہوئے اسے منفی سمت کی جانب لے گئے ہیں، تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ صدر ٹرمپ نے پہلے سال جتنی بھی کامیابیاں حاصل کیں وہ ری پبلکن پارٹی کی روایتی پالیسی سازوں کی کارکردگی کا نتیجہ ہیں جبکہ تمام تر ناکامیاں خود ان کے اپنے کردار کی وجہ سے ہیں۔

    صدارت کا ایک سال مکمل ہونے پر آج بھی صدر ٹرمپ اور ان کے ساتھیوں کو روس کے ساتھ ملی بھگت کی تفتیش کا سامنا ہے، جو مستقبل میں ان کے لئے بڑی مصیبت بن سکتا ہے تاہم اس کے باوجود صدر یہی کہتے نظر آتے ہیں کہ لوگ ان سے محبت کرتے ہیں اور وہ امریکہ کو ایک بار پھر عظیم تر بنائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آپریشن ضربِ عضب  کا ایک سال مکمل ، شہداء کو خراج تحسین

    آپریشن ضربِ عضب کا ایک سال مکمل ، شہداء کو خراج تحسین

    اسلام آباد: آپریشن ضربِ عضب کو ایک سال مکمل ہوگیا، اس دوران دو ہزارسات سو تریسٹھ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشت گردوں کے آٹھ سوسینتیس ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔

    وطن عزیز سے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے شروع کیے گئے آپریشن ضرب عضب کا ایک سال مکمل ہوگیا، ارض پاک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے پاک فوج نے ایک سال پہلے شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کیا، جس کا نام ضربِ عضب رکھا گیا۔ آہستہ آہستہ اس آپریشن کا دائرہ کار پورے فاٹا میں پھیلا دیا گیا۔

    پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کم وقت میں مؤثر ترین کارروائیاں کیں ،جن کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی، اس دوران دہشت گردوں کے سیکڑوں ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    آپریشن ضربِ عضب کے دوران فاٹا کے مختلف علاقوں میں دو ہزار سات سو تریسٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جن میں دو سو اٹھارہ انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہیں، ہزاروں دہشت گرد زخمی ہوئے جبکہ ان کے آٹھ سو سینتیس ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔ ہزاروں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا، اٹھارہ ہزارسے زائد خطرناک ہتھیار اور دو سو ترپن ٹن بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

    آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشت گردوں کا مواصلاتی ڈھانچہ بھی تباہ کیا گیا۔

    ضرب عضب آپریشن کے دوران پاک فوج کے تین سو سینتالیس افسروں اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، ضرب عضب میں ملنے والی کامیابیوں کی وجہ سے پاکستان پہلے سے زیادہ محفوظ ہوا ہے، پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔


    آپریشن ضرب عضب کاایک سال مکمل ہونے پر ملی نغمہ ریلیز


      آئی ایس پی آر نے آپریشن ضرب عضب کاایک سال مکمل ہونے پر ملی نغمہ ریلیز کیا۔ جس پاک فوج کے جوانوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔


    ISPR Song by arynews

    گانے کے بول یہ ہیں’’ ان کے اپنے کوئی نام نہیں پر کام کے سارے پکے ہیں ہر گھر میں انکے بچے ہیں، جب رات اکیلی ہو آئی یہ تب سورج کے ساتھ رہے، جب مشکل بھی ہو گھبرائی ان کے ہاتھوں میں ہاتھ رہے،یہ بندے مٹی کے بندے یہ جھنڈے مٹی کے جھنڈے‘‘۔

    پاک فوج کا یہ گیت حب الوطنی کی شاندار مثال ہے اور سننے والوں کا لہو گرما دیتا ہے۔


    آپریشن کا ایک سال مکمل ہونے پر وزیراعظم کی مبارکباد، شہداء کو خراج عقیدت


    وزیرِاعظم نواز شریف نے آپریشن ضرب عضب کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم کومبارکباد دی ہے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب حکومت کے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنےکےعزم کاعکاس ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ قوم فوجی جوانوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھےگی، پُرخطر محاذ پر لڑنے والے اپنے آج کو قوم کے مستقبل پر قربان کررہے ہیں، وہ بیٹوں، بھائیوں اور شوہروں کی قربانیاں دینے والوں کے شکر گزار ہیں۔

    وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ قربانیوں کی وجہ سے دہشت گردی کا قلع قمع ہورہا ہے اور پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا ہے، پوری قوم مادر وطن کے تحفظ کے لیے لڑنے والوں سے اظہارِ یکجہتی کرتی ہے۔


    آئی ایس پی آر کی  جانب سے آپریشن ضرب عضب کی تفصیلات جاری


    ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آپریشن ضرب عضب کی تفصیلات جاری کردیں۔

    دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کے فیصلہ کن آپریشن ضرب عضب کو 15 جون کو ایک سال مکمل ہوگا، ایک سال کے عرصے میں پاک فوج نے قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دئیے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب میں ایک سال کےدوران نوہزار سے زیادہ انٹیلی جینس بیس آپریشن کیے گئے۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق خاکِ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے تین سو سینتالیس جوان اور افسرشہید ہوگئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ  پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کے ساتھ  کھڑی ہے جبکہ میڈیا اور سول سوسائٹی نے بھی مثبت انداز میں پاک فوج کی مدد کی ہے۔

     

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں پاکستانی ریاست کئی بار دہشت گردوں کے چھوٹے چھوٹے گروہوں کے ساتھ محدود علاقوں کے لیے امن معاہدے کرتی رہی ہے، لیکن پہلی بار وفاقی حکومت نے براہِ راست تحریکِ طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی پالیسی اپنائی۔ لیکن تمام تر مزاکرات کی ناکامی کے بعد دہشتگردوں نے 8 جون 2014 کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔

    آٹھ جون دوہزار چودہ کو کراچی، پاکستان کے جناح انٹرنیشنل پر 10 دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ کل 31 افراد بشمول 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے، تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اسے اپنے سابقہ سربراہ حکیم اللہ محسود کے قتل کا بدلہ قرار دیا ہے جو ایک ڈرون حملے میں نومبر 2013 کو شمالی وزیرستان میں مارا گیا تھا۔

    سیاسی وعسکری قیادت کادہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی آپریشن ضرب عضب کا اعلان کیا۔

  • اوڈیسا : ٹریڈ یونین بلڈنگ میں لگی آگ کے واقعے کو ایک سال مکمل

    اوڈیسا : ٹریڈ یونین بلڈنگ میں لگی آگ کے واقعے کو ایک سال مکمل

    اوڈیسا: یوکرین کےاوڈیسا شہر کی ٹریڈ یونین بلڈنگ میں لگی آگ کے واقعے کوایک سال مکمل ہو گئے، آگ سے اڑتالیس افراد جاں بحق اور دوسو سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یوکرین کے شہراوڈیسا میں دو فروری کا دن انتہائی المناک یادیں لئے آتا ہے، گزشتہ سال دو فروری کواوڈیسا کی ٹریڈ یونین کی عمارت میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی تھی، جب شہر میں جاری فسادات کے دوران نامعلوم افراد نے آتشگیر کیمیکل پھینکا تھا۔

    فسادات کی وجہ سے ریسکیو کا عمل بھی تاخیر سے شروع ہوا تھا، بلڈنگ میں پھنسے بیشتر افراد دم گھٹنےاور کھڑکیوں سے چھلانگ لگانے سے ہلاک ہوئےتھے ۔

    مرنے والوں کی یاد میں اوڈیسا کے شہری قبروں پر پھول چڑھاتے ہیں اورشمعیں روشن کرتے ہیں۔