Tag: ایک سو دو روپے

  • تمام ترکوششوں کے باوجود ڈالر 102 روپے کا ہوگیا

    تمام ترکوششوں کے باوجود ڈالر 102 روپے کا ہوگیا

    کراچی : رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ڈیڑھ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے باعث روپے کی قدر میں مصنوعی استحکام دیکھا جارہا ہے۔

    رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ڈالر کی قدر ڈیڑھ فیصد اضافے کے بعد ایک سو دو روپے ہوگئی، کرنسی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق اسٹیٹ بینک روپے کی قدرمستحکم رکھنے کیلئے مسلسل مارکیٹ میں مداخلت کر رہا ہے۔

    جس کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں تو ڈالر کی قدر ایک سو دو روپےسےکم ہے مگر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک سو دو روپے ہو گئی ہے۔

    کرنسی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق موجودہ صورت حال میں اگر اسٹیٹ بینک کی مداخلت ختم ہوجاتی ہے تو روپےکی قدر میں ٹھیک ٹھاک کمی آئے گی۔

  • زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ کے باوجود ڈالر کی قدرکم نہ ہو سکی

    زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ کے باوجود ڈالر کی قدرکم نہ ہو سکی

    اسلام آباد :تین ماہ کے بعد ایک بار پھر اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ایک سو دو روپے ہوگئی
    کرنسی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ بھی روپے کی قدر میں استحکام نہ لاسکا۔

    اس کے علاوہ عالمی مالیاتی فنڈ اور دیگر غیر ملکی ادائیگیاں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ کاباعث ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دس پیسے اضافے کے ساتھ ایک سو دو روپے پچیس پیسے میں فروخت ہورہا ہے ۔

    جبکہ انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ایک روپے پچانوے پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔ معاشی تجریہ کاروں کے مطابق روپے کی قدر میں ہوتی کمی کی وجہ معاشی سست روی ہے۔

  • ڈالرکی قدرمیں اضافہ، ایک سو دو روپے تک جا پہنچا

    ڈالرکی قدرمیں اضافہ، ایک سو دو روپے تک جا پہنچا

    اسلام آباد: روپےکی مقابلے ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان ۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک سو دو روپے کا ہوگیا۔

    انٹر بینک مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دروان انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں پچاس پیسے کا اضافہ ہوا ۔

    جس کے باعث بینکوں کے درمیاں لین دین میں ڈالر کی قیمت ایک سو دو روپے ہوگئی ہے۔ انٹر بینک ڈیلز کے مطابق آئی ایم ایف اور دیگر ادائیگیوں کے باعث روپے کی قدر دباو کا شکار ہوئی ہے۔

    اوپن مارکیٹ میں بھی طلب میں اضافے کے باعث ڈالر کی قدر چالیس پیسے اضافے کے بعد ایک سو ایک روپے نوئے پیسے ہوگئی ہے۔