Tag: ایک شخص

  • ایک شخص موبائل فون نگل گیا، پھر کیا ہوا؟

    ایک شخص موبائل فون نگل گیا، پھر کیا ہوا؟

    (13 اگست 2025): بعض اوقات ناقابل یقین واقعات سامنے آتے ہیں جیسا کہ ایک شخص موبائل فون نگل گیا جو اس کے معدے میں جا پہنچا۔

    موبائل فون آج انسانی زندگی کا لازمی جزو بن گیا ہے، لیکن مصر میں اس سے جڑا ایک انوکھا اور خطرناک واقعہ سامنے آیا جس میں ایک شخص کے معدے میں موبائل فون چلا گیا۔

    مصری اخبار الیوم کے مطابق الغردقہ جنرل اسپتال میں ایک مریض تشویشناک حالت میں لایا گیا۔ اس کے پیٹ میں شدید درد ہو رہا تھا اور مسلسل الٹیوں کے باعث نقاہت طاری تھی۔

    رپورٹ کے مطابق مریض کے ضروری ٹیسٹ اور سی ٹی سکین کیا گیا۔ جس سے پتہ چلا معدے کو کوئی چیز بلاک کر رہی ہے جو ایک کمپیکٹ موبائل فون نکلا جسے مریض نے غلطی سے نگل لیا تھا۔

    صورتحال دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پر آپریشن کیا اور اس کے معدے سے ایک چھوٹا موبائل فون نکال لیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مریض کی حالت اب بہتر ہے۔

    واضح رہے کہ 2021 میں بھی مصر میں موبائل فون نگلنے کا ایک کیس سامنے آیا تھا جو مریض کی غذائی نالی میں پھنس گیا تھا۔

    رواں برس ہی بھارت میں موبائل فون نگلنے کے دو واقعات سامنے آئے۔ ایک قیدی نے موبائل فون نگل لیا تھا جس کو سرجری کے بعد نکال لیا تھا۔ تاہم دوسرے واقعہ میں موبائل فون نگلنے والی خاتون اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/woman-swallows-mobile-phone-andhra-pradesh/

  • تھائی لینڈ میں غیر معیاری موبائل چارجر نے ایک شخص کی جان لےلی

    تھائی لینڈ میں غیر معیاری موبائل چارجر نے ایک شخص کی جان لےلی

    بنکاک : تھائی لینڈ میں چارجنگ کے دوران موبائل پر موسیقی سے لطف اندوز ہونے والا 24 سالہ جوان کرنٹ لگنے کے باعث ہلاک ہوگیا، پولیس نے غیر معیاری چارجر کرنٹ لگنے کا سبب بتایا ہے، جس سے جوان کی موت ہوئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کے صوبے پھان تھونگ کے ایک شہر میں گھر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کے کانوں میں ہیڈ فون لگے ہوئے تھے اور موبائل فون چارج ہورہا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کے گانے سننے کے ساتھ ساتھ کسی سے فون پر باتیں بھی کررہا تھا، کیوں کہ ہیڈفون کا مائیک سوپول کے منہ تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مکان مالک اتوار کی صبح عمارت میں داخل ہوا تو 24 سالہ جوان کو مردہ حالت میں پایا جس کے کان بری طرح جھلسے ہوئے تھے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مکان مالک کی فون کال پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ شخص کی لاش اسپتال منقتل کی تاکہ لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جاسکے۔

     

    پولیس ترجمان جیلوک پولتھونگ کا کہنا ہے کہ 24 سالہ جوان کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی کیوں کہ اس نے کانوں میں ہیڈفون لگائے ہوئے اور اس دواران موبائل فون چارجنگ پر تھا۔

    پولیس کا خیال ہے کہ متاثرہ شخص جس وقت موبائل فون چارجنگ پر لگاکر گانے سن رہا تھا اس دوران شارٹ سرکٹ کے باعث اسے کرنٹ لگا۔

    تھائی پولیس نے غیر معیاری چارجر کو موت کی وجہ قرار دیا ہے، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ان تمام لوگوں کی جان خطرے میں ہیں جو غیر رجسٹرڈ کمپنی کے غیر معیاری چارجر استعمال کرتے ہیں۔