Tag: ایک شخص جاں بحق

  • کراچی : جھگڑے کے دوران  فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    کراچی : جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    کراچی : ایف بی ایریا گلشن مصطفی میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول شادی شدہ اور 2 بچوں کا باپ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ایف بی ایریا گلشن مصطفی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا، کچھ اوباش افراد حمزہ نامی شخص کی اہلیہ کو چھیڑتے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ کے وقت حمزہ اور اوباش نوجوانوں میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران مقتول فیاض نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی تو اوباش نوجوانوں کی فائرنگ سے فیاض جاں بحق ہوگیا۔

    لوگوں نے حمزہ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ جھگڑے میں ملوث چار افراد علی، ذیشان، نعمان اور ارسلان فرار ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کاواقعہ ذاتی جھگڑےکےدوران پیش آیا،ایک شخص کوحراست میں لیاہے اور واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب مقتول فیاض کے بھتیجے وقار کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پرپیش آیا،مقتول فیاض میرےچچاتھے لوٹ مارکےدوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی۔

    بھتیجے نے کہا کہ مقتول فیاض پلمبرتھاآبائی تعلق ہری پورسےتھا، مقتول شادی شدہ اور2بچوں کاباپ تھا۔

  • کراچی: بیکری پر دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق

    کراچی: بیکری پر دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق

    کراچی: شہر قائد میں بیکری پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلاول شاہ گوٹھ کے قریب بیکری پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

    ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق دستی بم حملے میں دکان کا مالک جاں بحق ہوگیا، حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق بیکری مالک رینجرز کاسابق اہلکار ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ 19 جون کو لیاقت آباد میں دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ دستی بم حملہ احساس پروگرام کے دفتر کے قریب ہوا اور دفتر میں احساس پروگرام کے تحت لوگوں میں رقم تقسیم کی جا رہی تھی۔

    پولیس کے مطابق احساس پروگرام کا دفتر ریاض کالج میں قائم کیا گیا تھا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی تھی۔

  • راولپنڈی میں پولیس کی فائرنگ، سابق کونسلر جاں بحق

    راولپنڈی میں پولیس کی فائرنگ، سابق کونسلر جاں بحق

    راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پولیس کی فائرنگ سے کار میں سوار سابق کونسلر وحید انجم جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں میں ناکے پر پولیس کی فائرنگ سے کار میں سوار وحید انجم نامی شخص جان کی بازی ہار گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق بنک چوک کنوہا میں مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، ڈرائیور نے رکنے کی بجائے رفتار بڑھا کر اہلکار کو ٹکر ماری اور گھسیٹا، ناکے پر موجود اہلکاروں کی فائرنگ سے کار ڈرائیور جاں بحق ہوا۔

    پولیس نے فائرنگ سے جاں بحق سابق کونسلر کے خلاف ہی مقدمہ درج کرلیا۔ ایس پی صدر مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    علاقہ مکینوں نے تھانہ کلر سیداں کا گھیراؤ کرلیا، مظاہرین کا موقف ہے کہ کار پر فائرنگ کے نشان تک نہیں ہیں، پولیس نے کار سے نکال کرقتل کیا۔ تھانہ کلر سیداں کے 5 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    کراچی پولیس فائرنگ سے ایک اور شہری جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے کینٹ اسٹیشن کے قریب پولیس کی ایک گاڑی پر فائرنگ سے شہری نبیل ہود بائے جاں بحق جب کہ ایک شہری رضا امام زخمی ہو گیا تھا۔

    ایس ایس پی جنوبی کا کہنا تھا کہ گذری پولیس کے اہل کار گاڑی کا پیچھا کرتے کینٹ اسٹیشن کے قریب پہنچے اور گاڑی پارک ہونے کے بعد فائرنگ کر دی۔ فائرنگ میں ملوث تین اہل کاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

  • کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گزری میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گزری میں نامعلوم کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے اسحاق نامی شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق وزخمی کا تعلق بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ سے ہے، لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

    مقتول اسحاق کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ایم ایل او ڈاکٹر کے مطابق مقتول کے جسم کے مختلف حصوں پر تیرہ گولیاں ماری گئیں، سر اور چہرے پر لگنے والی گولیاں وجہ موت بنیں۔

    آئی جی سندھ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

    پولیس کے مطابق واردات میں 3 سے 4 اقسام کا اسلحہ استعمال کیا گیا، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ مقتول کی تدفین قلع عبداللہ میں ہوگی۔

    کراچی، شادی کی تقریب میں پولیس اہلکار کی ہوائی فائرنگ، 15 سالہ لڑکا جاں بحق

    یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے لانڈھی میں شادی کی تقریب میں پولیس اہلکار کی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ لڑکا جاں بحق اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا تھا۔

  • کراچی: شادمان ٹاؤن میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    کراچی: شادمان ٹاؤن میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے شادمان ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کا واقعہ گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن سیکٹر 14 بی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ریاض ملک نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گھرمیں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔

    بنگلے کے مالک کاشف نے بتایا کہ 6ڈاکوؤں نے بنگلےمیں گھس کراہل خانہ کو یرغمال بنایا، ملزمان نقدی، زیورات لوٹ کر بالائی منزل پر گئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاض ملک نے روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوفائرنگ کرکے فرار ہوئے۔

    ڈی ایس پی طارق نے کہا کہ جاں بحق نوجوان ریاض ملک میرا بھانجا تھا، ملزمان ایک گھنٹے سے زائد گھر میں موجود رہے، ملزمان نقدی، سونا اور2 پستول لوٹ کرفرار ہوئے۔

    ڈی ایس پی نے بتایا کہ ملزمان نے مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان سفید رنگ کی کرولا میں فرار ہوئے۔

  • کراچی سے جانے والی جناح ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی، تین افراد جاں بحق

    کراچی سے جانے والی جناح ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی، تین افراد جاں بحق

    ٍکراچی : حیدرآباد کے قریب کراچی سے جانے والی جناح ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ریلوے سٹیشن کے قریب ایک ہی ٹریک پر چلنے والی دو ریل گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ٹرینوں کو حادثہ حیدرآباد کے مکی شاہ تھانے کی حدود خاصخیلی گوٹھ میں پیش آیا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔

    جاں بحق ہونے والوں میں جناح ایکسپریس کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور اور گارڈ بھی شامل ہیں، حادثہ اتنا شدید تھا ٹرینوں کے ٹکرانے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

    حادثے کے بعد ٹرین کے انجن میں آگ لگ گئی جناح ایکسپریس کا انجن مکمل تباہ ہوگیا ،جبکہ ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کا شکار مال گاڑی کی دو بوگیاں مکمل اور ایک جزوی طور پر تباہ ہوئی۔

    وزیر ریلوے شیخ رشید نے حیدرآباد ٹرین حادثے کا نوٹس لے کر متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے ہدایت کی کہ چیف ایگزیکٹو ریلوے فوری طور پر جائے وقوعہ پر جا کر صورتحال کا جائزہ لیں اور زخمیوں کو مکمل طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ کسی مسافر کےحادثے میں جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ہے، تاہم  ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور اور گارڈ کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے،ایک گھنٹے میں ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

    پولیس اور رینجرز نےجائے حادثہ کی سیکیورٹی سنبھال لی، میونسپل کمشنر اور میئرحیدرآباد بھی جائےحادثہ پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے، ٹریک بحالی میں بارہ گھنٹے لگیں گے۔

    یاد رہے کہ وزیرریلوے شیخ رشید نے کچھ عرصہ قبل ہی جناح ایکسپریس کا افتتاح کیاتھا، افتتاح کے بعد سےجناح ایکسپریس کو اب تک چار حادثات پیش آچکے ہیں۔

    منگل کو بھی ہڑپہ میں جناح ایکسپریس کی ڈائنگ کار میں آگ لگی تھی، ٹرین کی کراچی بن قاسم اور پڈعیدن میں بھی دو بار بوگیاں جلیں، اس حوالے سے ریلوےذرائع کا کہنا ہے کہ20گریڈ کی سی او پی ایس، سی سی ایم پوسٹ پر19گریڈ کےافسران تعینات ہیں، دونوں عہدوں کے افسران ریلوے آپریشن کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ناتجربہ کارافسران کی وجہ سےریلوے آپریشن کئی عرصے بری طرح متاثر ہے، چند ماہ میں متعدد گاڑیوں کے پٹری سے اترنے کےواقعات رونما ہوچکے ہیں۔

  • ساہیوال: ٹرین کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق

    ساہیوال: ٹرین کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق

    ساہیوال : صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال کے قریب کراچی ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکرموٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی علاقہ گیمبر میں موٹر سائیکل سوار لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس کی زد میں آکرموقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔ افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت لیاقت کے نام سے ہوئی ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل سوار شخص ریلوے پھاٹک بند ہونے کے باوجود پھاٹک پھلانگ کر ریلوے لائن کراس کررہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آگیا۔

    حادثے کے بعد ٹرین کو معمول کی کارروائی کے بعد کراچی روانہ کردیا گیا ہے، مذکورہ پھاٹک پر آئے روز ایسے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں۔

    ملتان: ٹرین کی زد میں آکر 4 افراد جاں بحق ہوگئے

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 21 نومبر2018 کو صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں انصاری چوک پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آکر چار افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    واضح رہے کہ فروری 2017 میں پنجاب میں رکشہ لاہور سے کراچی آنے والی فرید ایکسپریس کی زد میں آگیا تھا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

  • کراچی : کورنگی میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    کراچی : کورنگی میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    کراچی : شہر قائد پھر گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا، کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی 48 بی میں نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے میڈیکل اسٹور کے مالک فدا حسین پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں میڈیکل اسٹور کا مالک شدید زخمی ہوگیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی شہری کو فوری طبی امداد کے لیے تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت فدا حسین کے نام سے ہوئی ہے جو میڈیکل اسٹور کا مالک تھا اور واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے۔

    پولیس نے ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد مقتول کی لاش لواحقین کے حوالے کردی۔

    مصدقہ ذرائع کے مطابق مقتول فدا حسین کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی، اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ فدا حسین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کے اہل خانہ نے متعلقہ حکام سے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی: سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل 25 دسمبر کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رہنما علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، انھیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکے۔

  • شالیمارایکسپریس کوحادثہ‘ 1 شخص جاں بحق‘ 5 افراد زخمی

    شالیمارایکسپریس کوحادثہ‘ 1 شخص جاں بحق‘ 5 افراد زخمی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے قریب شالیمارایکسپریس کے بوگی سے تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسافرٹرین شالیمار ایکسپریس فیصل آباد کے قریب ٹریک پر کھڑی بوگی سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا اور 5 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق شالیمارایکسپریس حادثے کے باعث ٹریک سے اترگئی، حادثے کے بعد امداد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شالیمارایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    ملتان: ٹرین کی زد میں آکر 4 افراد جاں بحق ہوگئے


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں ٹرین کی زد میں آکر چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

  • پنجگورمیں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، بچوں سمیت سات زخمی

    پنجگورمیں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، بچوں سمیت سات زخمی

    پنجگور : بازارمیں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے، ریموٹ کنٹرول بم موٹرسائیکل میں نصب تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں چتکان بازار بسم اللہ چوک پر ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے،جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

    واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو سول اسپتال پنجگور منتقل کیا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، جو ایک موٹر سائیکل پر نصب تھا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔