Tag: ایک شخص جاں بحق

  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری جان سے گیا

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری جان سے گیا

    کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، 7 ماہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی کے بڑھتے ہوئے واقعات شہریوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں، پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، لیکن ناقص تفتیش اور حکومتی خاموشی کی باعث رپورٹ میں اضافہ ہورہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی اور اس بار ڈاکوؤں نے گلزار ہجری میں 36 سالہ شخص کو مزاحمت کرنے پر گولیاں مار دیں۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت 36 سالہ کریم کے نام سے ہوئی ہے، ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا گیا سامان برآمد ہوا ہے۔

    مقتول کریم کے لواحقین نے بتایا کہ وہ گزشتہ 15 سال سے کراچی میں مقیم اور 3 سال سے ایک چائے کے ہوٹل پر ویٹر کی حیثیت سے کام کررہا تھا۔

    مقتول 4 بچوں کا باپ تھا اور آبائی تعلق عمر کوٹ سے تھا، اسے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کیا

    واضح رہے کہ رواں سال کے 7 ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔

    مزید پڑھیں : ملازمت کیلئے کراچی آنے والا نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل

    حال ہی میں نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر تھرپارکر کے شہری کو قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، نوجوان روزگار کے لیے کراچی میں مقیم تھا۔

    پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر قتل موٹر سائیکل سوار ڈاکو صدام نامی شہری کو گولی مار کر فرار ہوگیا۔

  • کے الیکٹرک کی گاڑی بے قابو ہو کر ہوٹل میں گھس گئی، ایک شخص جاں بحق

    کے الیکٹرک کی گاڑی بے قابو ہو کر ہوٹل میں گھس گئی، ایک شخص جاں بحق

    کراچی کے علاقے لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں کے الیکٹرک کی گاڑی بے قابو ہو کر ہوٹل میں گھس گئی، ہوٹل میں بیٹھا ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں کے الیکٹرک کی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ہوٹل میں گھس گئی، حادثے میں ہوٹل پر بیٹھا ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کے الیکٹرک کے زیر استعمال تھی، گاڑی تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ زخمی شخص اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سپر ہائی وے جمالی پل کےقریب گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر ہوگئی جس کے نیتجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، موٹر سائیکل شخص کی شناخت محمد منشا کے نام سے ہوئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/uncontrollable-car-hit-and-injured-civilians/

    اس سے قبل کراچی کے علاقے عزیز آباد پر ٹریفک حادثات پیش آئے جس میں ایک ہی بے قابو گاڑی کی ٹکر سے کئی شہری زخمی ہوگئے اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق سہراب گوٹھ سے عزیز آباد جاتے ہوئے اس گاڑی کے ڈرائیور نے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل کئی گاڑیوں کو روندا اور فرار ہونے لگا۔

    ڈرائیور فرار ہونے لگا تو شہریوں نے کچھ فاصلے پر حسین آباد کے قریب اسے پکڑلیا، اس موقع پر شہریوں نے ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا، حادثے میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا، متاثرہ افراد تھانے پہنچ گئے، حادثے کے باعث حسین آباد روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا۔

  • کراچی: مسکن چورنگی کے قریب گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا

    کراچی: مسکن چورنگی کے قریب گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا

    کراچی: مسکن چورنگی کے قریب تیزرفتار گاڑی نے کئی موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ مسکن چورنگی پر بےقابو گاڑی نے متعدد موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماری، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہے، زخمی ہونے والے 42 سالہ ذیشان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، گاڑی کے متعدد موٹرسائیکلوں کو ٹکر مارنے کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے۔

    اس موقع پر مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی جس سے ٹینک پھٹ گیا، پولیس نے بتایا کہ گاڑی میں سوار ڈرائیور سمیت 3 افراد زیر حراست ہیں جنھیں تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

  • خضدار سے پنڈی جانیوالی مسافر بس میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

    خضدار سے پنڈی جانیوالی مسافر بس میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

    بلوچستان کے علاقے خضدار سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس میں کھوڑی شاہراہ کے مقام پر ں دھماکا ہوا ہے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ کئی مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پہنچ گئے۔

    سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد جمع کرنا شروع کر دیے جب کہ ریسکیو اداروں نے لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

  • کراچی : شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    کراچی : شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں تواتر سے ہونے والے ہوائی فائرنگ کے واقعات پر قابو نہ پایا جاسکا، لانڈھی میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق لانڈھی نمبر 6 فاروق مسجد کے قریب شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص کے سینےمیں گولی لگی جس کی شناخت 45 سالہ حمید کے نام سے ہوئی ہے مقتول کی لاش رات گئے جناح اسپتال پہنچائی گئی۔

    مقتول حمید دولہے کارشتہ دار اور اسی محلے کا رہائشی تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو شادی کی تقریب والے گھروں کو تالے لگے ہوئے تھے اور مکین فرار ہوچکے تھے۔

    بعد ازاں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرکے متعدد افراد کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لے لیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی، متوفی کی شناخت راحیل کے نام سے ہوئی ہے جس لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    ریسکیوحکام کے مطابق لیاری ایکسپریس وے ندی میں جھاڑیوں سے جھلسی ہوئی لاش ملی ہے،25سالہ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

    مختلف علاقوں میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی 

    دریں اثنا اورنگی ٹاؤن چشتی نگر سوغات بیکری کے قریب فائرنگ سے 20 سالہ حسیب زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران بازو پر گولی لگنے سے پیش آیا ہے جبکہ اقبال مارکیٹ پولیس واقعہ کو نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔

    بلدیہ حب ریور روڈ بوٹ مارکیٹ کے قریب فائرنگ 16 سالہ محب زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے طبی امداد کے لیے قریب ہی قائم مرشد اسپتال پہنچایا۔

    ملیر کھوکھرا پار ایک نمبرمیں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جس کی شناخت30سالہ حامد علی کے نام سے ہوئی ہے زخمی حامد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اس کے علاوہ منظور کالونی نیئر بلال مسجد کے قریب گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوا، 17سالہ عاطف نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے زخمی ہوا، ریسکیوحکام

  • کراچی: نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    کراچی: نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    کراچی: اورنگی ٹاؤن غازی آباد میں نامعلوم موٹو سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 28 سال نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن غازی آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جابحق ہوگیا۔

      پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 28 سالہ جنید نسیم کے نام سے ہوئی ہے، صبح ساڑھے 7 سے 8 بجے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا علاقے میں لائٹ نہیں تھی لائٹ نا ہونے کے باعث علاقہ مکین باہر بیٹھے تھے۔

    عینی شاہدین نے بتایا مقتول جنید موٹر سائیکل پر آرہا تھا پیچھے 2 نا معلوم ملزمان آئے ملزمان نے پیچھے سے مقتول کو ایک گولی ماری، مقتول اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر محمدی مسجد کی گلی میں پیدل بھاگا مقتول بچانے کے لئے آوازیں لگا رہا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ علاقہ مکین جمع ہوئے تو ملزمان نے پستول دیکھا کر ڈرایا ملزمان نے اسکا پیچھا کیا اور 2 گولیاں سر پر مار کر فرار ہو گئے ملزمان نے مقتول سے کچھ نہیں لوٹا واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

    ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی تنازع کا نتیجہ ہے، جائے وقوع سے مقتول کا موبائل فون ملا ہے نمبرز پر رابطہ کیا ہے، مقتول کے لواحقین سے رابطہ نہیں ہوا۔

  • کراچی، اورنگی میں گھر کے باہر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    کراچی، اورنگی میں گھر کے باہر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی سیکٹر ساڑھے گیارہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 27 سالہ یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کاواقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کاشاخسانہ لگتا ہے، دو نامعلوم ملزمان مقتول یاسین کے گھر کے باہر موجود تھے، یاسین جیسے ہی گھر سے نکلا ملزمان نے عقب سے فائرنگ کردی۔

    اس سے قبل کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں اتائی ڈاکٹر کی جانب سے 9 سالہ بچی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی بنانے کا واقعہ سامنے آیا۔

    بچی سے مبینہ جنسی زیادتی میں ملوث اتائی ڈاکٹر کو علاقہ مکینوں نے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

    متاثرہ بچی نے اپنے بیان میں بتایا کہ مجھے زبردستی پکڑ کر بے ہوش کر کے زیادتی کی گئی۔ سرجانی پولیس کے مطابق بچی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ بچی کے اہل خانہ کی مدعیت میں ملزم برکت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    زیارت میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق

    ادھر، اے آر وائی نیوز کی خبر پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے تفصیلات طلب کر لیں۔

  • ہائی ٹینشن تار کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

    ہائی ٹینشن تار کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

    کانپور: بھارتی ریاست یوپی کے کانپور کے گوال ٹولی تھانے کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، ایک شخص ہائی ٹینشن تار کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پر دیش کے کانپور کے گوال ٹولی تھانے کے علاقے میں محرم الحرام کے جلوس میں شرکت کے لئے جانے والے دو افراد ہائی ٹینشن تار کی زد میں آگئے۔

    اس حادثے کے نتیجے میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرے شخص کو تشوشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا پیدا ہوگئی۔

    رپورٹس کے مطابق دونوں افراد اپنے ہاتھوں میں جلوس میں اٹھائے جانے والے علم کو اوپر اٹھائے ہوئے تھے جو ہائی ٹینشن تار سے ٹکرا گیا، بجلی کے جھٹکے سے دونوں بری طرح سے جھلس گئے۔

    مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، جبکہ زخمی ہونے والوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں نے ایک شخص کی موت کی تصدیق کردی ہے، دوسرے شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    سوٹ کیسوں میں بند لاشیں پل سے نیچے پھینکنے کے دوران پولیس کو دیکھ کر ملزم فرار

    یاد رہے کہ کانپور کے بابو پرواہ علاقے میں تقریبا 15 سال قبل محرم کے ہی کے جلوس میں علم بجلی کے تار سے ٹکرا گیا تھا، جس کے سبب دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • کراچی میں رکشہ دوسری گلی میں کھڑا کرنے پر جھگڑا، ایک شخص جاں بحق

    کراچی میں رکشہ دوسری گلی میں کھڑا کرنے پر جھگڑا، ایک شخص جاں بحق

    کراچی: اورنگی ٹاون میں رکشہ دوسری گلی میں کھڑا کرنے پر جھگڑے کے دوران ندیم نامی شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمہ دارشخص کی تلاش کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں جھگڑے کے دوران ندیم نامی شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ واقعہ جاں بحق شخص کا رکشہ دوسری جگہ پر کھڑا کرنے کے دوران پیش آیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اورنگی ٹاون ایک نمبر میں پڑوسی اپنے گھر میں کام کیلئے ٹرک بلایا تھا، متوفی کا رکشہ گھر کے باہر کھڑا ہوا تھا، جس سے راستہ رک رہا تھا۔

    حکام نے بتایا کہ پڑوسی نے بغیر بتائے محمد ندیم کا رکشہ دوسری گلی میں کھڑا کر دیا اور اس بات پر ان کے درمیان جھگڑا ہوا، اس دوران ندیم کو پڑوسی نے دھکا دیا تو نیچے گر پڑا اور انتقال کرگیا۔

    ندیم کو اسپتال منتقل کیا تو ڈاکٹروں نے دل کا دورہ پڑنے سے موت کی تصدیق کی تاہم حادثے کے ذمہ دارشخص کی تلاش کی جارہی ہے۔

  • کراچی میں تیز رفتار ٹینکر گھر میں جا گھسا، ایک شخص جاں بحق

    کراچی میں تیز رفتار ٹینکر گھر میں جا گھسا، ایک شخص جاں بحق

    کراچی کے علاقے بلدیہ گلشن غازی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہو کر گھر میں جا گھسا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 بچیوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اقبال اسپتال کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہوکر گھر میں جا گھسا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو بچیوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق تیز رفتاری کے باعث واٹر ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گھر سے جا ٹکرایا اور دیوار توڑتے ہوئے گھر میں داخل ہوگیا، جس سے گھر کے اندر سویا ہوا ایک شخص جاں بحق دو بچیوں سمیت تین افراد زخمی ہوئے، جاں بحق اور زخمیوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت عامر ولد توفیق جبکہ زخمی نصیر حسین ولد توفیق کے نام سے ہوئی، تیرہ سال کی راحیلہ اور دو سال کی مناہل بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے حادثے کے ذمہ دار ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔