Tag: ایک شخص جاں بحق

  • بلوچستان کےعلاقےکوہلو میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘1 شخص جاں بحق

    بلوچستان کےعلاقےکوہلو میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘1 شخص جاں بحق

    کوہلو: صوبہ بلوچستان کے علاقے کوہلو میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوہلو میں کاہان کے علاقے چپی کچ میں موٹرسائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجےمیں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے شخص کوطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔


    کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ‘ 4 اہلکار شہید


    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کرم ایجنسی کے علاقے پاک افغان خرلاچی بارڈر کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے افسر کیپٹن حسنین سمیت 4 سیکورٹی فورسز کے اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔


    باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ رواں سال 11 اگست کو وفاق کے زیرانتظام فاٹا کی باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5 افراد جاں جبکہ 25 زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لیاری میں کریکرحملہ، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

    لیاری میں کریکرحملہ، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

    کراچی : لیاری میں کریکرحملے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ایک زخمی نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا، دو افراد کی حالت تشویشناک ہے، ملزمان کی تلاش کیلئے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ مولا مدد محلہ میں موٹر سائکل سوارنامعلوم گینگ وار ملزمان کی جانب سے کیے گئے کریکر حملے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں دوران علاج ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت ابھی تشویشناک ہے، اطلاع ملنے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو لیاری پہنچ گئے، غلام قادرتھیبو نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا، انہوں نے پولیس حکام کو واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ کریکر کا تھا ،تاہم علاقے کو گھیرے میں لے کرملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

  • ٹھٹھہ میں تیزرفتارکوسٹرالٹ گئی‘1شخص جاں بحق

    ٹھٹھہ میں تیزرفتارکوسٹرالٹ گئی‘1شخص جاں بحق

    ٹھٹھہ: صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں تیزرفتار کوسٹرالٹنےکے نتیجےمیں ایک شخص جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے علاقے سجاول کے قریب حادثہ پیش آیا۔حادثے کا شکار کوسٹر کراچی سے بٹھوروجارہی تھی کہ تیز رفتاری کےباعث الٹ گئی۔

    ٹھٹھہ کے علاقے سجاول کے قریب حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دیگر 40 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کا کہناہے کہ حادثے کے زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ڈاکٹروں نے حادثے کے 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی ہے۔

    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے گارڈن کے قریب لیاری ایکپریس وے پرٹیکسی حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےکراچی کے علاقے قیوم آباد میں کے پی ٹی انٹرچینج سے ایک تیز رفتار ٹرالر نیچےگرنےکے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

  • عدالتی احاطے میں 14 سالہ بچے کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    عدالتی احاطے میں 14 سالہ بچے کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    لاہور: سیشن کورٹ کی پارکنگ میں 14 سالہ بچے حمزہ نے فائرنگ کر کے عامر نامی شخص کو قتل کردیا،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سیشن کورٹ میں پیشی پر آنے والے 14 سالہ حمزہ نے مخالف پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مخالف پارٹی کا عامر نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

    تھانہ اسلام پورہ پولیس نے 14 سالہ حمزہ کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا، قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

    پولیس کا مؤقف ہے کہ مقتول عامر 2013 میں کاشی کالا نامی شخص کے قتل میں ملوث تھا، ملزم حمزہ نے بدلہ لینے کے لیے عامر پر عدالت کے پارکنگ ایریا میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جاں بحق ہوا۔

    پڑھیں: ’’ گجرانوالہ: سیشن کورٹ میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ‘‘

    فائرنگ کے بعد عامر کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال منقتل ہونے سے قبل مقتول دم توڑ چکا تھا، پوسٹ مارٹم کے بعد عامر لاش اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔

  • شیرشاہ پل سے پانی کا ٹینکر گرنے سے1شخص جاں بحق

    شیرشاہ پل سے پانی کا ٹینکر گرنے سے1شخص جاں بحق

    کراچی: شیر شاہ پل سے پانی کا ٹینکر نیچے گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق شیر شاہ پل سے پانی کا ٹینکر نیچےگرنےسے ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق پانی کا ٹینکر چڑھائی چڑھتے ہوئے نیچے آگرا جس کے نتیجے میں ٹینکر ڈرائیور کا ہیلپر جان کی بازی ہار گیا۔ٹینکر گرنے کے باعث شیر شاہ روڈ کو بلاک کردیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

    ریسکیو حکام کا کہناہے کہ پانی کاٹینکر مسجد کے قریب گرا جس کے باعث نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد باہر آنے والے نمازی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • لودھراں میں فائرنگ،1شخص جاں بحق

    لودھراں میں فائرنگ،1شخص جاں بحق

    بہاولپور: لودھراں کے علاقے کہروڑ پکہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لودھراں کے علاقے کہروڑ پکہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہارگیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا جسےاسپتال منتقل کر دیاگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتاہے۔پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول کے اہل خانہ اور فائرنگ میں زخمی ہونےوالے شخص کے بیانات ریکارڈ کیے جارہےہیں تاکہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکے۔

    مزید پڑھیں:پشاور میں گاڑی پر فائرنگ،3افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کےنتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

  • راولپنڈی،فائرنگ سےنوبیاہتا دولہاجاں بحق

    راولپنڈی،فائرنگ سےنوبیاہتا دولہاجاں بحق

    راولپنڈی : راولپنڈی کے علاقے دوسحرا گراؤنڈ کےقریب فائرنگ کرکے ایک شخص محمد آصف کوقتل کردیا گیا ہے،مقتول کی ایک ماہ ہی قبل شادی ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سحرا گراؤنڈ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص محمد عثمان کو شدید زخمی کردیا گیا،جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے زخمی کو قریبی اسپتال پہنچایا۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد دی جا رہی تھی کہ وہ جانبر نہ ہو سکا،جاں بحق شخص کی موت کی وجہ خون کا زیادہ بہہ جانا تھا،مقتول کی لاش کا پوسٹ مارٹم کر کے میت ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص محمد عثمان کی ایک ماہ قبل ہی شادی ہو ئی تھی ، اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہیں اس لیے کسی کا بیان نہیں ہے تا ہم جائے وقعہ سے ابتدائی شواہد جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    پولیس ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مقتول کو خاندانی رنجش کی بناء پربھی قتل کیا جاسکتا ہے اس ذاویے سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں تا ہم ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

     

  • لاہور میں ٹریفک حادثہ،1شخص جاں بحق

    لاہور میں ٹریفک حادثہ،1شخص جاں بحق

    لاہور: کینا ل روڈ پر تیز رفتار ٹرک انڈر پاس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس کےمطابق انڈر پاس پرٹرک داخلے کے ممنوع کا بورڈ لگا ہواتھا اس کے با وجود ڈرائیور نے غفلت برتتے ہوئے انڈر پاس سے گزرنے کی کوشش کی۔

    انڈر پاس سےگزرنے کے نتیجے میں ٹرک کی چھت پر سوار 5 افراد میں سے 1 شخص علی رضا موقع پر ہی دم توڑ گیا۔جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا۔

    خیال رہےکہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹرک کوتحویل میں لے لیا۔

    مزید پڑھیں: لاہور میں ٹریفک حادثہ،4افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور مال روڈ پر ون ویلرز کو بچاتے ہوئے کار کھمبے سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • دو مسلح گروپوں میں تصادم،سابق چئیرمین سینیٹ کا بھانجا فہد ملک جاں بحق

    دو مسلح گروپوں میں تصادم،سابق چئیرمین سینیٹ کا بھانجا فہد ملک جاں بحق

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین تھری میں 2مسلح گروپوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں پولیس کےمطابق سابق چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو کا بھانجا ملک فہد جاں بحق اوراس کاساتھی زخمی ہوگیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق فائرنگ دو مسلح گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں سابق چئیرمین سینیٹ میاں محمد سومرو کے بھانجے بیرسٹر فہد ملک شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منقتل کیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے.

    بیرسٹر فہدملک کو صبح چار بج کر پندرہ منٹ پر شدید زخمی حالت میں پمزاسپتال لایاگیا تھا، انہیں چار گولیاں لگی تھیں.

    واقعے کے بعد ایس ایچ او شالیمار کو معطل کردیا گیا تاہم تصادم کی وجہ معلوم نہ ہوسکی.پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے.

    *ملتان میں فائرنگ دوافراد جاں بحق،حملہ آور نے خودکشی کرلی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقد تقریب پر فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے.

     

  • کراچی : گوادم میں آتشزدگی، ایک شخص جاں بحق،6 زخمی

    کراچی : گوادم میں آتشزدگی، ایک شخص جاں بحق،6 زخمی

    کراچی : سائٹ ایریا میں کباڑ کے گودام میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں آتشزدگی سے ایک محنت کش جاں بحق اور 6افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا ہارون آباد کے اس گودام میں منگل کی صبح زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں اسکریپ کے اس گودام میں کام کرنے والا ایک محنت کش مہتاب جان کی بازی ہار گیا۔

    ،واقعے میں 6افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، گودام میں آگ پرانا سلنڈرپھٹنے سے بھڑک اُٹھی جسے وہاں موجود مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھانے کی کوشش کی۔ اس دوارن سات افراد جھلس گئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

    جہاں ایک مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ فائربریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے تقریبا 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، جس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔

    پولیس نے بھی واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔