Tag: ایک شخص جاں بحق

  • کوئٹہ کے باچا خان چوک پر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

    کوئٹہ کے باچا خان چوک پر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

    کوئٹہ : باچاخان چوک پردھماکے سے ایک شخص جاں بحق اورچودہ افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے باچاخان چوک پرزوردار دھماکے سے ایک شخص موقع پرجاں بحق اورچودہ افراد زخمی ہوگئے۔

    دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری طور پر متعلقہ اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔

    سی سی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکاخیز مواد شاپنگ بیگ میں لایاگیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مشکوک شخص کوحراست میں لے لیاگیاہے۔ زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

  • خضدار: زوردار بم دھماکہ: ایک شخص جاں بحق تین زخمی

    خضدار: زوردار بم دھماکہ: ایک شخص جاں بحق تین زخمی

    خضدار: بلوچستان کے علاقے خضدار میں زوردار بم دھماکہ  ایک شخص جاں بحق تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق، خضدارمیں ارباب کمپلیکس کے قریب زور دار دھماکہ میں ایک شخص جاں بحق  تین افراد زخمی ہوگئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا، اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔

    دھماکہ سے قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،لیویز حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ بہت بڑی نوعیت کا ہے،جس کے باعث مزید نقصان کا اندیشہ ہے۔

    واضح رہے کہ اربا ب کمپلیکس قومی شاہراہ کے قریب واقع ہے اور یہاں ہوٹل اور ریستوران بھی کافی تعداد میں ہیں، جس کی وجہ سے بسوں اور گاڑیوں کے مسافر یہاں قیام کرتے ہیں، اور دن بھر لوگوں کا آنا جانا رہتا ہے۔

  • چمن: منی پیٹرول پمپس میں آتشزدگی،1 شخص جاں بحق،3زخمی

    چمن: منی پیٹرول پمپس میں آتشزدگی،1 شخص جاں بحق،3زخمی

    چمن : منی پیٹرول پمپس میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ چمن میں بوغرہ روڈ کے مین چوک پر قائم منی پیٹرول پمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،

    جس نے دیکھتے ہی دیکھتے نزدیک موجود دو گاڑیوں اور چھ موٹر سائیکلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں ۔آگ سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک معصوم بچے سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

    آتشزدگی سے ہزاروں لیٹر تیل جل کر خاکستر ہوگیا، جس سے منی پیٹرول پمپ کے مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔