Tag: ایک شخص زخمی

  • کیلی فورنیا میں مسجد نذر آتش، ایک شخص زخمی

    کیلی فورنیا میں مسجد نذر آتش، ایک شخص زخمی

    واشنگٹن : امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سفید فام نسل پرست نے مسجد کو نذر آتش کردیا تاہم آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنوبی علاقے میں واقع دارالارقم مسجد پر نامعلوم نسل پرست دہشت گردوں نے حملہ کرکے نذر آتش کردیا تاہم مسجد میں موجود افراد نے اہنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا جس کے باعث مسجد کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح مسجد کو نذر آتش کرنے والے دہشت گرد نے مسجد کی دیوار پر اسپرے سے نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کا حوالہ بھی دیا جس میں 50 مسلمان بے گناہ شہید کیے گئے تھے۔

    میڈیا کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ایسکونڈیڈو کے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ مقامی اور وفاقی حکومت واقعے کی تحقیقات نفرت آمیز اور نسل پرستی کی بنیادوں پر کررہے ہیں تاہم پولیس ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ حملہ آور سے اسپرے سے لکھا کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مسجد میں صبح 3 بجے ہونے والی آتشزدگی کے دوران ایک شخص زخمی ہوا جبکہ دارالارقم مسجد کے بیرونی حصّے کو نقصان پہنچا۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ کیلی فورنیا پولیس ابھی تک واقعے میں ملوث ملزمان کو شناخت اور گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ مسجد پر آتشزدگی کے حملے کے فوراً بعد رات بھر میں مسجد میں عبادت کرنے والے افراد نے فوری طور پر آگ بجھائی جس کے باعث صرف مسجد کے بیرونی حصّے کو نقصان۔

    مزید پڑھیں : نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 49 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں ماہ 15 تاریخ کو نیوزی لینڈ کے تیسرے بڑے شہر کرائسٹ چرچ میں سفید فام نسل پرست دہشت گرد نے دو مساجد پر نماز جمعہ کے دوران دو مساجد پر حملے کرکے پچاس نمازیوں کو شہید جبکہ درجنوں کو زخمی کردیا تھا۔

  • لندن: ریلوے اسٹیشن پر چاقو زنی کی واردات، 1 شہری زخمی

    لندن: ریلوے اسٹیشن پر چاقو زنی کی واردات، 1 شہری زخمی

    لندن : برطانوی دارالحکومت میں چاقو بردار شخص نے ریلوے اسٹیشن پر موجود افراد پر حملہ کردیا، چاقو زنی کی واردات میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ حملہ آور موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مشرق میں واقع میں مصروف ترین ریلوے اسٹیشن پر گذشتہ روز ایک مشتبہ شخص نے تیز دھار خنجنر سے اسٹیشن پر موجود لوگوں پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حملے میں زخمی ہونے والا شخص ٹرین کے ذریعے ہیکنی سینٹر اسٹیشن کی جانب گامزن تھا تاہم حملے میں چاقو زنی کی واردات کا شکار ہوگیا۔

    ٹرین میں سوار واقعے کی عینی شاہدہ ہیزل اورٹن کا کہنا ہے کہ ’میں نے ایک شخص کو اسٹیشن کے فرش پر گرا ہوا دکھا جس کی سانسیں بہت تیزی سے چل رہی تھیں اور وہ اپنے سینے پر ہاتھ رکھا ہوا‘۔

    برطانیہ کی ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے چاقو زنی کی واردات میں زخمی ہونے والے شخص کی جان خطرے سے باہر تاہم اس کو زخم کافی گہرے آئے ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کہ جائے واردات وقوعہ سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا تھا۔

    چاقو زنی کی واردات کی عینی شاہدہ اورٹن کا کہنا تھا کہ اسٹیشن پر موجود عوام کا ہجوم تیزی سے میری جانب دوڑ رہا تھا، میں نے اپنے دائیں جانب دیکھا تو ایک شخص زخمی حالت میں زمین پر پڑا ہوا تھا۔

    واقعے کے ایک اور عینی شاہد نے بتایا کہ میں نے ایک مسلح شخص کو دیکھا جس کے ہاتھ میں چاقو تھا اور وہ چیختا ہوا میری طرف بڑھ رہا تھا لیکن میں اس کے الفاظ سمجھ نہیں پایا کہ حملہ آور کیا کہہ رہا ہے۔

    مذکورہ شخص نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ تیزی سے میری جانب بڑھ رہا تھا کہ تاہم پولیس نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو حراست لے کر پولیس اسٹیشن لے گئے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ حادثے کے دو گھنٹے بعد حکام کی جانب سے ٹرین کی آمد و رفت کا سلسلہ دوبارہ بحال کردیا گیا تھا۔