Tag: ایک شخص قتل

  • 70لاکھ روپے کراچی لےکر آنیوالے شخص کو دوستوں نے قتل کردیا

    70لاکھ روپے کراچی لےکر آنیوالے شخص کو دوستوں نے قتل کردیا

    کراچی: ڈیفنس کے گیسٹ ہاؤس میں ایک شخص کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کے واقعے سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈیفنس فیز 7 کے گیسٹ ہاؤس میں ایک شخص فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا جبکہ ایک شخص زخمی ہوا تھا، پولیس نے زخمی شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ جاں بحق شخص مصطفیٰ کے والد نے درج کروایا ہے۔

    ڈیفنس فیز 7 میں فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت مصطفیٰ کے نام سے ہوئی تھی، پولیس نے زخمی شخص مجاہد کو قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں حراست میں لیا۔

    جاں بحق شخص مصطفیٰ کے والد نے بتایا کہ میرا بیٹا محمد مصطفیٰ راولپنڈی سے 70لاکھ روپے لیکر مجاہد اور عبید کے ساتھ کراچی آیا تھا۔

    مدعی مقدمہ نے بتایا کہ میں نے بیٹے کے دوست مجاہد کے فون پر رابطہ کیا اور بیٹے سے بات کرانے کے لیے کہا، مجاہد سے کہا میری ہوٹل انتظامیہ سے بات کراؤ۔

    شبہ ہے کہ مجاہد اور عبید نامی دوست نے مقتول کے ساتھ واردات کی ہے جس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

  • اسلام آباد میں تیزدھار آلے کے وار سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی

    اسلام آباد میں تیزدھار آلے کے وار سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی

    اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں نامعلوم شخص نے گھر میں تیز دھار آلے سے وار کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ بیٹا زخمی ہوا.

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکے تھانہ بارہ کہو کے ایریا میں قتل کی واردات ہوئی، جہاں تشدد کے دوران نامعلوم شخص نے تیز دھار آلے سے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

    پولیس نے بتایا کہ گھر میں گھسنے والے نامعلوم شخص کو اہلخانہ نے پکڑ لیا تھا تاہم مقتول کے دو بیٹے میں واقعہ میں زخمی ہوئے ہیں۔

    مقتول کا بیٹا مدثر شدید زخمی اور دوسرا بیٹا عثمان بھی زخمی ہے، مقامی پولیس موقع پر موجود ہ اور یں شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

    ایس ایچ او بھارہ کہو ،ایس پی ڈالفن اور اے ایس پی علی رضا ایس ڈی پی او مارگلہ سرکل بھی موقعہ پر موجود ہیں۔

  • عدم برداشت کی انتہا : مسجد سے نکلتے ہوئے کندھا ٹکرانے پر ایک شخص قتل

    عدم برداشت کی انتہا : مسجد سے نکلتے ہوئے کندھا ٹکرانے پر ایک شخص قتل

    کراچی: گولیمار میں مسجد سے نکلتے ہوئے کندھا ٹکرانے پر ایک شخص قتل کردیا گیا، فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صبر کے مہینے میں عدم برداشت کی انتہا ہوگئی، کراچی کےعلاقے پرانا گولیمار کی ایک مسجد میں دوگروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔

    نماز پڑھنے کے بعد مسجد سے نکلتے ہوئے مصطفیٰ نامی پولیس اہلکار سے ایک نمازی کا کندھا ٹکرایا، جس پر جھگڑا شروع ہوا۔

    پولیس اہلکار آپا کھو بیٹھا اور گھر سے پستول لاکر گولی چلادی، جس کے نتیجے میں عباس نامی شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کی شناخت شیراسد اور عابد کے نام سےہوئی۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم سمیت پانچ ملزمان گرفتارکرلیے اور مرکزی ملزم سےپستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    واقعے کے مقدمے میں پولیس اہلکار مصطفیٰ سمیت 4 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

  • پٹیل پاڑا میں فائرنگ، ایک اورشخص جان کی بازی ہارگیا

    پٹیل پاڑا میں فائرنگ، ایک اورشخص جان کی بازی ہارگیا

    کراچی : پٹیل پاڑا میں ایک اور شخص کوقتل کردیا گیا،اسی مقام پر گزشتہ جمعے کو دو افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردی کی لہرنے پھر سراٹھا لیا، پٹیل پاڑا میں فائرنگ میں ایک اورشخص جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت محمد یونس کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ شخص کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرقتل کیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے ابتدائی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ صرف ایک دن پہلے اسی جگہ مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان نے دن دہاڑے فائرنگ کر کے دوافراد کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔ اسی واقعے کی تفتیش کے لیے گزشتہ رات سابق سینیٹر سید فیصل رضاعابدی کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    جمعے کو ہی شفیق موڑ پر بھی پرموٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کےگھاٹ اتار دیا تھا، شفیق موڑ واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کےخلاف درج کرلیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے جہاں گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹاؤن، نیو کراچی اور کٹی پہاڑی کے اطراف پولیس اور آر آر ایس کمانڈوز کا کومبنگ آپریشن جاری ہے، چھاپوں کے دوران سے متعدد مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔