Tag: ایک شخص ہلاک

  • جاپانی شہراوٹسنومیا میں 2بم دھماکے،1شخص ہلاک

    جاپانی شہراوٹسنومیا میں 2بم دھماکے،1شخص ہلاک

    اوٹسنومیا: جاپانی شہراوٹسنومیا میں ہونے والے دو بم دھاکوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دوافراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق جاپانی حکام کا کہناہے کہ یہ دھماکے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑے گیارہ بجے ٹوکیو کے شمال میں 100کلومیٹرپر موجود شہر اوٹسنومیا میں ہوئے۔

    j4

    ٹوکیو کے سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے کی جانب سے جاری ہونے والی تصاویر میں دو جلی ہوئی گاڑیوں کو پارکنگ ایریا میں دیکھا جا سکتا ہے۔تاہم ابھی فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکوں کی نوعیت کیا تھی۔

    j3

    j5

    یوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق دھماکوں کے مقام کے قریب ہی واقع پارک میں ایک ثقافتی پروگرام منعقد ہو رہا تھا۔ایک عینی شاہد نےبتایا کہ میں نے ایک زوردار آواز سنی’ جس کےبعد فضامیں بارود کی بو آرہی تھی۔

    j1

    اطلاعات کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔اور پارک کے نزدیک ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات کررہی ہے۔

    j2

  • برلن : جرمنی کےشہرانس باخ میں دھماکہ،1شخص ہلاک

    برلن : جرمنی کےشہرانس باخ میں دھماکہ،1شخص ہلاک

    برلن : جرمنی کےشہرانس باخ میں شامی پناہ گزین نے مویسقی کے تہوار میں داخل نہ ہونے پرخود کو دھماکےسےاڑا لیا،دھماکےکے نتیجے میں حملہ آور ہلاک اور بارہ افراد زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کےشہر انس باخ میں جاری تین روزہ موسیقی کے تہورا میں اتوار کی رات 27سالہ شامی پناہ گزین نے داخلے کی اجازت نہ دینے پر خود کو دھماکے سے اڑادیا،دھماکے کے باعث حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ بارہ افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے جائےوقوعہ کو سیل کرکےتحقیقات کاآغاز کردیا.

    دھماکے وقت انس باخ میں جاری موسیقی کے تہوار میں ڈھائی ہزار کے قریب لوگ موجود تھے.

    دوسری جانب جنوب مغربی جرمنی میں ایک شخص نےچاقو کےوار کرکےایک خاتون کوہلاک اوردوافرادکوزخمی کردیا.

    اکیس سالہ شامی حملہ آور کو گرفتارکرلیاگیاہے،حملےکی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم عینی شاہدین کےمطابق حملےسےقبل حملہ آور خاتون میں جھگڑا ہواتھا.

    پولیس حکام کاکہناہےکہ حملےمیں دہشت گردی کے شواہد نہیں ملےہیں.

    *جرمنی، سنیما میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی، حملہ آور مارا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ایک نقاب پوش شخص نے سنیما میں فائرنگ کرکے تقریباً 20 سے 50 افراد کو زخمی کردیا،سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا تھا.

    *برلن :جرمنی کے شہر ورزبرگ میں ایک شخص کا ٹرین میں کلہاڑی سے حملہ

    بعدازاں جرمنی کے شہرورزبرگ میں ایک شخص نے ٹرین میں گھس کر کلہاڑی اور چھری سےحملہ کرکے متعدد افرادکوزخمی کردیا تھا.

    *میونخ،شاپنگ سینٹرحملے کا ملزم دائیں بازو کے شدت پسند سے متاثرتھا

    واضح رہے کہ دو روز قبل جرمنی کےشہر میونخ کےاولمپیا شاپنگ سینٹر میں اٹھارہ سالہ حملہ آور نےفائرنگ کر کے 9 افراد کو ہلاک کردیا تھا.

  • چمن: تاج روڈ پر زوردار دھماکہ ایک شخص ہلاک، آٹھ افراد زخمی

    چمن: تاج روڈ پر زوردار دھماکہ ایک شخص ہلاک، آٹھ افراد زخمی

    چمن: تاج روڈ پر دھماکہ زوردار دھماکہ متعدد افراد زخمی، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن میں تاج روڈ پر گاڑی میں نصب بم پھٹ گیا۔

    دھماکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، دھماکہ پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں ریموٹ کے ذریعے کیا گیا۔

    سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے،مذکورہ مقام پر بازار ہونے کے باعث لوگوں کا کافی رش رہتا ہے۔