Tag: ایک لاکھ

  • انسانی صحت سے کھیلنے والا ایک اور جرم بے نقاب، ایک لاکھ سے زائد پھپھوند زدہ انڈے برآمد

    انسانی صحت سے کھیلنے والا ایک اور جرم بے نقاب، ایک لاکھ سے زائد پھپھوند زدہ انڈے برآمد

    پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خراب اور پھپھوند زدہ انڈوں سے بنی اشیا فروخت کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کر لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر ایک لاکھ 15 ہزار خراب انڈے برآمد کر لیے۔

    حکام نے گودام نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور پھپھوند لگے انڈوں اور 200 کلو گرام مکسچر کو تلف کر دیا۔

    ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان پھپھوند زدہ انڈوں کا مکسچر بنا کر بازار میں فروخت کیا جاتا تھا جو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاع پر فوڈ سیکیورٹی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو مضر انڈوں کے استعمال سے بچا لیا ہے۔

  • دھمکی آمیز پیغامات،ٹوئٹرکے ایک لاکھ سے زائد اکاؤنٹس معطل

    دھمکی آمیز پیغامات،ٹوئٹرکے ایک لاکھ سے زائد اکاؤنٹس معطل

    سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹرنے دھمکی آمیز پیغامات اوردہشتگردی کے فروغ میں استعمال ہونے والے ایک لاکھ سے زائد اکاؤنٹس معطل کردئیے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق معطل کئے گئے زیادہ تراکاؤنٹس داعش سے متعلق ہیں، ٹوئٹرانتظامیہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے فروغ اوردھمکی آمیز پیغامات دینے پرایک لاکھ پچیس ہزاراکاؤنٹس کومعطل کیا گیا۔

    سائٹ کو دہشتگرد سرگرمیوں کے فروغ کے لئے استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں، اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کررہے ہیں، دنیا بھرمیں ٹوئٹر صارفین کی تعدادپچاس کروڑ ہے۔