Tag: ایک ماہ کی تنخواہ

  • وفاقی کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد (25 اگست 2025): وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے ارکان نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزرا، وزرائے مملکت، مشیر اور معاونین خصوصی ایک، ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔

    وفاقی کابینہ نے یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیا ہے اور اس حوالے سے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

    کابینہ ڈویژن کی جانب سے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کو جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ وزرا، وزرائے مملکت، مشیروں اور معاونین خصوصی کی اگست کی تنخواہ سے کٹوتی کر کے یہ رقم سیلاب زدگان کے فنڈ قومی آفات منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے اکاؤنٹ میں جمع کرائیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کلاؤڈ برسٹ، طوفانی بارشوں، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملک بھر میں اب تک 700 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    سب سے زیادہ تباہی صوبہ خیبر پختونخوا میں آئی، جہاں 350 سے زائد اموات ہوئیں۔ گاؤں کے گاؤں لمحہ بھر میں صفحہ ہستی سے مٹ گئے اور خاندان اجڑ گئے۔ سینکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ جب کہ سیلاب سے اربوں روپے کی عوامی املاک اور سرکاری انفرا اسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے۔

    اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف اپنی ایک ماہ کی تنخواہ، پاک فوج نے اپنی ایک دن کی تنخواہ اور راشن کے پی کے سیلاب متاثرین کو عطیہ کی تھیں جب کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ایک ماہ اور ان کی کابینہ سمیت سرکاری افسران کی جانب سے بھی تنخواہ میں سے کٹوتی کرا کے یہ رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/flood-rail-released-by-india-enters-pakistani-territory/

  • علی امین گنڈاپور کا اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کیلیے عطیہ کرنے کا فیصلہ

    علی امین گنڈاپور کا اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کیلیے عطیہ کرنے کا فیصلہ

    پشاور (18 اگست 2025): وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنی ایک ماہ اور وزرا نے 15 دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دینے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ صوبائی کابینہ کے ارکان 15 دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کے لیے عطیہ کریں گے۔ اراکین صوبائی اسمبلی اپنی 7 دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے دیں گے۔

    اس کے علاوہ سرکاری ملازمین بھی سیلاب زدگان کے لیے اپنی تنخواہ کا کچھ حصہ عطیہ کریں گے۔ گریڈ 17 اور اس سے زائد گریڈ کے افسران اپنی دو دن کی تنخواہ جب کہ گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین اپنی ایک دن کی نتخواہ سیلاطب زدگان کی امداد کے لیے دیں گے۔

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ان عطیات کے شفاف استعمال کے لیے بھی طریقہ کار وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے پی ڈی ایم اے میں خصوصی اکاؤنٹ کھولا جائے اور اس فنڈ کی ایک ایک پائی کا حساب رکھنے کے ساتھ عوام کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سیلاب زدگان ہماری خصوصی توجہ اور تعاون کے مستحق ہیں۔ مشکل گھڑی میں ہم سب کو دل کھول کر متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ کے پی نے سیلاب متاثرین کے لیے معاوضہ دُگنا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے تحت اب جاں بحق لوگوں کے ورثا کو 10 کے بجائے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ رواں برس مون سون خاص طور پر کے پی اور گلگت بلتستان کے لیے قدرتی آفت بن کر آیا۔ حالیہ چند دن میں صوبہ خیبر پختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ، طوفانی بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ، سیلابی ریلوں اور بجلی گرنے کے واقعات میں 300 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ اربوں روپے مالیت کی عوامی املاک، مویشی، زرعی زمینیں تباہ اور سرکاری انفرااسٹرکچر برباد ہو گیا ہے۔

    کے پی کے سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان بھر سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ پاک فوج نے اپنی ایک دن کی تنخواہ اور ایک دن کا راشن سیلاب متاثرین کو عطیہ کر دیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/kp-flood-victims-special-compensation-package-doubled/

  • لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کا بڑا اعلان

    لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کا بڑا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا ، تمام وفاقی وزرا ،مشیر ،معاونین خصوصی اپنی تنخواہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی کابینہ کاایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا ، جس کے تحت تمام وفاقی وزرا ،مشیر ،معاونین خصوصی اپنی تنخواہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں دیں گے۔

    اس سے قبل وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی منظوری دی تھی اور اسٹیٹ بینک کی کرنسی نوٹوں پروارنش کوٹنگ ختم کرنےکی تجویزمسترد کردیا تھا، کابینہ کو عارضی طور پر وارنش کوٹنگ ختم کرنےکی سمری بھیجی گئی تھی۔

    کابینہ نے واپڈا ممبرفنانس کی تعیناتی میں توسیع اور پائیدار ترقی اہداف پروگرام کی کابینہ ڈویژن سےمنتقلی کی منظوری دی اور کابینہ کمیٹی برائےقانون سازی اجلاس میں کئےگئے فیصلوں کی توثیق بھی کردی۔

    خیال رہے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات کا سلسلہ جاری ہے، کورونا ریلیف فنڈ میں اب تک 3ارب روپے سے زائد رقم جمع ہوگئی ہے۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے کرونا سے لڑ نے کے لیے ریلیف فنڈ کے قیام اور ٹائیگرفورس بنانے کا اعلان کیا تھا، جب کہ صوبوں کی سطح پر بھی الگ الگ ریلیف فنڈز قائم کیے گئے ہیں، جس میں مخیر حضرات سے عطیات جمع کرانے کی اپیل کی گئی تھی۔