Tag: ایک مرتبہ پھر

  • ’بانی پی ٹی آئی ایک مرتبہ پھر بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں‘

    ’بانی پی ٹی آئی ایک مرتبہ پھر بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں‘

    جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی ایک مرتبہ پھر بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک مرتبہ پھر بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں۔ ہم جیسے لوگ جذباتی باتیں کر سکتے ہیں لیکن وہ تو سابق وزیر اعظم اور ایک پارٹی کے سربراہ ہیں

    کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سول نا فرمانی کی کال سے ان کی پارٹی کے لیے مشکلات بڑھیں گی۔ وہ پارٹی سربراہ ہیں۔ انہیں ایسی باتیں نہ پہلے کرنی چاہیے تھیں اور نہ اب کرنی چاہئیں۔

    جے یو آئی سینیٹر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی رانا ثنا اللہ سے ملاقات اور دیگر ملاقاتوں کے بعد درجہ حرارت کچھ اور بڑھ گیا ہے۔ مدارس کے مسئلے پر معاملات ٹھیک کرنا ہوں گے۔ اس معاملے پر فیصل واوڈا ہمارے ساتھ ہیں۔ ہم تو عام سینیٹر ہیں البتہ ان کی دوستیاں ہیں اور وہ کام کر سکتے ہیں۔

  • ٹرمپ نے امریکا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دے دی

    ٹرمپ نے امریکا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دے دی

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کےلیے فنڈنگ سے انکار پر ایک مرتبہ پھر ایمرجنسی نافذ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کانگریس کے درمیان گزشتہ ایک ماہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے سلسلے میں فنڈنگ کے معاملے پر ڈیڈ لاک چل رہا ہے جس کے باعث امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی سمیت کئی اداروں شٹ ڈاؤن کا شکار ہوگئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرکے کانگریس کی حمایت و توثیق کے بغیر ہی میکسیکو کی سرحد سے غیر قانونی مہاجرین کی آمد کا سلسلہ روکنے کےلیے دیوار کی تعمیر کےلیے رقم وصول کرسکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنا اہم وعدوں میں شامل تھا۔

    مزید پڑھیں : امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا میکسیکو کے ساتھ سرحد کا دورہ

    خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے میکسیکو کے ساتھ سرحد کا دورہ کیا تھا، اس دوران انہیں بارڈر پٹرول سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ ایک روز قبل 450 سے زائدغیرقانونی تارکین وطن کوگرفتارکیا، گرفتار تارکین وطن میں سے بیشتر کا تعلق وسطی امریکی ممالک سے ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ گرفتار ہونے والوں میں 133 کا تعلق ایشیائی اور دیگر ممالک سے ہے، گرفتار افراد 41 مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

    بارڈرپٹرول ایجنٹ نے بتایا کہ پاکستانی، بھارتی اورچینی تارکین وطن کو بھی گرفتارکیا گیا، امریکی صدر نے سوال کیا کہ کتنے پاکستانی گرفتار کیے؟جس پر بارڈرپٹرول ایجنٹ نے جواب دیا کہ 2 پاکستانی میکسیکوسرحد سے حراست میں لیے گئے۔