رینجرز اور پولیس نے کچے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے ایک کارندے کو ہلاک جبکہ تین کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ کچے میں کارروائی کے دوران ارسالہ سبزوئی گینگ کا ایک کارندہ ہلاک ہوا جب کہ 3 کو زخمی حالت میں پکڑ لیا گیا ہے۔
کشمور کے علاقے درانی مہر تحصیل کندھ کوٹ میں مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ ارسالہ سبزوئی گینگ اغوا، ہنی ٹریپنگ اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ گینگ نے 3 اپریل کی رات انڈس ہائی وے پر اغوا کی واردات بھی کی۔
ڈی جی رینجرز سندھ کی ہدایات پر گینگ کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا۔ ارسالہ سبزوئی گینگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔