Tag: ایک نوجوان شہید

  • ایل او سی پر فائرنگ، ایک نوجوان شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی، تین بھارتی فوجی ہلاک

    ایل او سی پر فائرنگ، ایک نوجوان شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی، تین بھارتی فوجی ہلاک

    راولپنڈی : لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج نے بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئےایک نوجوان کو شہید اور نو افراد کو زخمی کردیا، پاکستانی پاک فوج کی جوابی کارروائی سے تین بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی سیکٹرز پر سیز فائر کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی ہے اور اشتعال انگیزی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو شہید اور خواتین و بچوں سمیت9افراد کو شدید زخمی کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

    بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کرتے ہوئے ایک نوجوان26سالہ نعمان احمد کو شہید کردیا جبکہ خواتین اور بچوں سمیت9افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور شہری آبادی پر جان بوجھ کر فائرنگ کی، بھارتی فوج کی جانب سے دنا، جوڑا، لیپا، شاردا، دھدنیال کی شہری آبادی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

    اس کے علاوہ بھارتی فوج نے مارٹر گولوں اور آرٹلری کا بھاری استعمال کیا، پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

    بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، جوابی کارروائی سے3بھارتی فوجی ہلاک اور کئی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، 1 نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، 1 نوجوان شہید

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا، بھارتی فورسز نے نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں ظالم بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج کے دہشت گرد اہکاروں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ کپواڑہ اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، نوجوان کو بھی سرچ آپریشن کے دوران بھارتی افواج نے نشانہ بنایا ہے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق ہندوستانی فوج کی جانب سے نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔


    کشمیر: برہان وانی کی برسی منانے پر پابندی، تین کشمیری شہید


    خیال رہے کہ چند روز قبل شہید برہان وانی کی برسی کے موقع پر بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں عملاً پابندی لگاتے ہوئے تین کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔ بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں ترال قصبے میں برہان وانی کی برسی پر عوامی اجماعات کو روکنے کے لیے قصبے کی ناکہ بندی بھی کردی تھی۔


    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 5 کشمیری نوجوان شہید


    یاد رہے کہ 22 جون کو بھارتی افواج کےاہلکاروں نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں فائرنگ کرکے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہہید کردیا تھا، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے تھے۔


    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید


    خیال رہے کہ 19 جون کو بھارتی فوج کی فائرنگ سے ضلع پلواما میں بھی 3 کشمیری نوجوان شہید ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ 2 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔