Tag: ایک ڈیلیوری بوائے کی وجہ سے 10 خاندان کرونا کا شکار

  • ایک ڈیلیوری بوائے کی وجہ سے 10 خاندان کرونا کا شکار

    ایک ڈیلیوری بوائے کی وجہ سے 10 خاندان کرونا کا شکار

    قاہرہ : کرونا وائرس میں مبتلا ڈیلیوری بوائے نے دس خاندانوں کو بھی کوویڈ 19 کا شکار بنا دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مصر کے علاقے السویس میں پیش آیا جہاں ایک ڈیلیوری بوائے کو کرونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اسے قرنطینہ کیا گیا ہے۔

    مصری حکام نے ڈیلیوری بوائے سے اس کے ملنے والوں کی فہرست طلب کی اور ان افراد کا کرونا ٹیسٹ کیا تو معلوم ہوا کہ 10 خاندانوں میں کرونا وائرس منتقل ہوچکا ہے۔

    مصری حکام نے ان تمام 10 خاندانوں کو قرنطینہ کردیا ہے اور ان سے ملنے والے افراد کو بھی کرونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ ان کا کرونا مثبت ہے یا منفی؟

    واضح رہے کہ مصر کی کمشنری السویس میں اب تک 150 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔