Tag: ایک کروڑ روپے کا چیک پیش

  • ویڈیو: ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی بلائنڈ ٹیم کی تقریب پذیرائی، ایک کروڑ کا چیک پیش

    ویڈیو: ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی بلائنڈ ٹیم کی تقریب پذیرائی، ایک کروڑ کا چیک پیش

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بلائنڈ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔

    پہلی بار بلائنڈ ورلڈ کپ جیتنے والی قومی کرکٹ کو چیئرمین پی سی بی نے مدعو کیا تھا۔ ٹیم وہاں پہنچی تو بورڈ افسران کا ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ چیئرمین پی سی بی ٹیم کے ہر کھلاڑی سے فرداً فرداً ملے اور ٹیم کو بطور انعام ٹیم کو ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے ہونے والے دو کروڑ روپے کے اخراجات کا علیحدہ چیک ٹیم انتظامیہ کو پیش کیا۔

    اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے قومی بلائنڈ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ساتوں میچز جیت کر ورلڈ کپ جیتنا بہت خوش آئند ہے۔ انہوں نے ٹیم سے آئندہ بھی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی توقع ظاہر کی اور کہا کہ مسلسل فتوحات کے بعد اب پاکستان کرکٹ ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جس طرح انڈر 19، پاکستانی شاہین اور ویمن کرکٹ اہم ہے اس طرح ہمارے لیے بلائنڈ کرکٹ بھی ہے، تمام کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں گے، کھلاڑیوں کو کوئی بھی مدد درکار ہوگی انہیں فراہم کریں گے۔

     

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم نے کم وقت میں اپنی ٹیموں میں چیزیں بہتر کرنے کی کوشش کی ہے، سی ای او کو کہہ دیا ہے کہ ہم اونر شپ دیں گے۔ امید ہے آپ لوگ آگے آنے والے میچز بھی اسی طرح جیتیں گے۔

    محسن نقوی نے ایک بار پھر کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سمیت دیگر بڑے ایونٹس آگے آرہے ہیں امید ہے اللہ تعالیٰ اس میں بھی ہمیں کامیاب کرے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان بلائنڈ ٹیم نے ملتان میں کھیلے گئے فائنل میں بنگلہ دیش کو یکطرفہ کھیل کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔