Tag: ایک ہلاک

  • کراچی: چاند رات کو لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو شہریوں‌ نے پکڑ لیا، تشدد سے ایک ہلاک

    کراچی: چاند رات کو لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو شہریوں‌ نے پکڑ لیا، تشدد سے ایک ہلاک

    کراچی میں عید کی چاند رات کو شہریوں نے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کیا ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ عید کی چاند رات کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں پیش آیا جہاں لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے دو ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ لیا۔

    شہریوں نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کے بعد ان پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو شدید زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں ان ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا جس نے انہیں اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تشدد سے ملزمان شدید زخمی ہوئے۔ ان میں سے ایک ڈاکو اسپتال میں دوران علاج ہلاک ہو گیا جب کہ دوسرے کا علاج جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ عوام نے ان کا تعاقب کیا اور قابو پا کر پکڑ لیا جس کے بعد ان پر تشدد کیا۔

    پولیس نے ملزمان کو شہریوں سے تحویل میں لینے کے بعد ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/2-robbers-who-escaped-from-police-custody-die-in-alleged-traffic-accident/

  • بھارتی ریاست مغربی بنگال کے مختلف پولنگ بوتھ پر کشیدگی، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

    بھارتی ریاست مغربی بنگال کے مختلف پولنگ بوتھ پر کشیدگی، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

    نئی دہلی: بھارتی ریاست مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں پولنگ بوتھ پر کشیدگی کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوا تو بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پرتشدد واقعات میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پرتشدد واقعات میں پیٹرول بموں کا استعمال بھی کیا جارہا ہے، بی جے پی اور کانگریس کے کارکنان میں تصادم ہوا، پولیس نے لاٹھی چارج کرکے مظاہرین کو منتشر کیا۔

    واضح رہے کہ بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 15 ریاستوں میں 18 کروڑ 80 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بھارت، سدھو پر 72 گھنٹے کے لیے انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد

    یاد رہے کہ 11 اپریل سے شروع ہونے والے بھارتی انتخابات 7 مرحلوں پرمشتمل ہیں جو 6 ہفتوں تک جاری رہنے کے بعد 19 مئی کو اختتام پذیر ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو کی جائے گی۔

    بھارت کے 17ویں انتخابات میں مجموعی طور پر 89 کروڑ 89 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
    انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے 23 مئی کو سنایا جائے گا۔

    خیال رہے کہ بھارتی الیکشن کے پہلے مرحلے بالشمول مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف ریاستوں میں پرتشدد واقعات میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

  • جکارتہ : پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ،اہلکار زخمی

    جکارتہ : پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ،اہلکار زخمی

    جکارتہ: انڈونیشیا کے شہر سولو میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کےشہرسولومیں موٹر سائیکل سوار خودکش بمبار کا پولیس اسٹیشن پر حملہ،جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا.

    پولیس اسٹیشن کے ترجمان رافلی عمار کے مطابق حملہ آور صبح ساڑھےسات بجے زبردستی پولیس اسٹیشن کے احاطے میں داخل ہوا،ان کامزید کہنا تھاکہ حملہ آور کو پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے سے روکنے پر اس نے خود کو زور دار دھماکے سے اڑالیا۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور ہلاک ہوچکا ہے جبکہ ایک پولیس اہلکار کی زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    انڈونیشیا کے صدر جوكو ويدودو نے امید ظاہر کی ہے کہ شہری پرسکون رہیں گے.

    انڈونیشین صدر نے پولیس چیف کو حکم دیا کہ وہ حملے میں ملوث ملزمان ک نیٹ ورک کا پتہ لگائیں اور اس حملے میں ملوث افراد کو منظر عام پر لے کر آئیں.

    یاد رہے کہ رواں برس جنوری میں انڈونیشیا میں فائرنگ اور خود کش حملے کے نتیجے میں چار شہری اور چارحملہ آوروں کی ہلاکتیں ہوئی تھیں.

  • قصور : ٹریفک حادثات میں نوجوان ہلاک،دوافراد زخمی

    قصور : ٹریفک حادثات میں نوجوان ہلاک،دوافراد زخمی

    قصور:ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق کوٹ نانک سنگھ چھانگا مانگا کے رہائشی دو بھائی علی حید ر اور اشتیاق احمد موٹرسائیکل پر گاؤں سے چھانگا مانگا جارہے تھے.

    کوٹ نانک سنگھ کے قریب تیزرفتار کار نے ٹکر ماردی،کار ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا،دونوں بھائیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیاجہاں اشتیاق احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا.

    دوسری جانب شمس آباد کا رہائشی موٹرسائیکل سوار بوٹابازار سے گھر جارہاتھا کہ پتوکی ریلوے کراسنگ پل پر کار کی ٹکر سے محمد بوٹا موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہوگیا.

    امدادی عملے کے نہ پہنچنے کے سبب بوٹا کو رکشے کے ذریعے اسپتال منتقل کیاگیا،جبکہ کار ڈرائیورگاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا،پولیس نے گاڑی قبضے میں لےکر کارروائی شروع کردی.