Tag: ای اسپورٹس

  • پاکستان میں پب جی، فری فائر، ٹیکن مقابلوں کا فائنل کب اور کہاں ہو رہا ہے؟

    پاکستان میں پب جی، فری فائر، ٹیکن مقابلوں کا فائنل کب اور کہاں ہو رہا ہے؟

    گیمرز گیلیکسی 2024 نے پاکستان میں شان دار آغاز کیا، ورچوئل گیمز کے ان مقابلوں میں پب جی، فری فائر، ٹیکن اور ایف سی 24 کے مقابلے شامل تھے۔

    17 مارچ سے شروع ہونے والے ان مقابلوں میں 1200 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا، نوجوانوں میں مقبول ان کھیلوں کے فائنل 25 اور 26 اپریل کو ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوں گے۔

    پاکستان میں ای اسپورٹس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیشِ نظر گیلکسی ریسرز کی جانب سے شان دار ای اسپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیا گیا، ورچوئل گیمز کے ان مقابلوں میں پب جی، فری فائر، ٹیکن اور ایف سی 24 کے مقابلے شامل ہیں، مقابلوں کا آغاز 17 مارچ سے ہوا، جس کے فائنل 25-26 اپریل کو ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوں گے۔

    ان مقابلوں میں اب تک کل 1200 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا، جو نوجوانوں میں ان کھیلوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے، اس طرز کے مقابلے پہلے بھی پاکستان میں 2021 میں منعقد ہو چکے ہیں۔ نوجوانوں کی بے پناہ دل چسپی کے باعث اس سال ان مقابلوں کا انعقاد مزید بڑے پیمانے پر کیا گیا۔

    گلیکسی ریسز کی جانب سے ان مقابلوں میں کل 60 لاکھ روپے سے زائد کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے، ان مقابلوں کا انعقاد پاکستان میں ورچوئل کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

  • ریاض میں دنیا کا سب سے بڑا گیمنگ فیسٹیول شروع

    ریاض میں دنیا کا سب سے بڑا گیمنگ فیسٹیول شروع

    ریاض: عودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دنیا کا سب سے بڑا ای اسپورٹس اور گیمنگ فیسٹیول شروع ہوگیا۔

    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شروع ہونے والے ای اسپورٹس گیمنگ فیسٹول میں 30 ملین ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

    گگیمرز 8 دی لینڈ آف ہیروز‘ کے عنوان سے شروع ہونے والے آٹھ ہفتوں کے ایونٹ میں سپورٹس مقابلے، معروف فنکاروں کی لائیو موسیقی، شوز، کمیونٹی گیمنگ، تعلیمی پلیٹ فارمز اور ثانوی سرگرمیاں شامل ہے۔

    سعودی ای سپورٹس فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ فیصل بن بندر کے مطابق ریاض بلیو ارڈ سٹی میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں 61 ممالک کی 113 بین الاقوامی ٹیموں کے 391 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

    ایونٹ میں  پاکستان، جاپان، جنوبی افریقہ، سعودی عرب، تھائی لینڈ، پیرو، فرانس، فلپائنز، آسٹریلیا، جرمنی اور دیگر ملک شامل ہیں۔

  • پاکستان کے ای اسپورٹس کنگ ارسلان ایش نے ایک اور ٹورنامنٹ جیت لیا

    پاکستان کے ای اسپورٹس کنگ ارسلان ایش نے ایک اور ٹورنامنٹ جیت لیا

    پاکستان نے ای اسپورٹس میں ایک اعزاز اپنے نام کرلیا، ارسلان ایش نے امریکا میں ہونیوالا کومبو بریکر ایونٹ جیت لیا۔

    ای اسپورٹس کنگ ارسلان ایش نے ایک اور ٹورنامنٹ جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا، ارسلان نے امریکا میں کومبو بریکر ایونٹ میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

    ٹیکن 7 فائنل میں ارسلان ایشن نے جنوبی کورین پلیئر کو شکست دی، انہوں نے مسلسل دوسری بار کومبو بریکر کا ٹائل اپنے نام کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ارسلان اس وقت دنیا کے بہترین ٹیکن پلیئر ہیں اور متعدد انٹرنیشنل ایونٹ جیت چکے ہیں۔

  • ویڈیو گیمز یعنی ای اسپورٹس کو اولمپک گیمز کا حصہ بنانے کی تجویز

    ویڈیو گیمز یعنی ای اسپورٹس کو اولمپک گیمز کا حصہ بنانے کی تجویز

    سیول: گیمنگ انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ویڈیو گیمز یعنی ای اسپورٹس کو اولمپک گیمز کا حصہ بنانا چاہیے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی تعریف بہت وسیع ہوگئی ہے, ویڈیو گیمز ایسے کھیل ہیں, جن کو شائقین کی بڑی تعداد دیکھنے کے لیے آتی ہے، ای سپورٹس کے مقابلوں کو لاکھوں افراد دیکھتے ہیں۔

    حال ہی میں جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ہونے والے ای اسپورٹس مقابلوں کو دیکھنے کے لیے چالیس ہزار افراد اسٹیڈیم پہنچے جبکہ اس سے بھی بڑی تعداد نے ان مقابلوں کو آن لائن دیکھا۔